Monday, 12 January 2015

حکومتی رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی سے ’بے دخل‘ ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج ، ہنگامہ آرائی

News
 حکومتی رکن اسمبلی کے احتجاج کرنے پر زبردستی خیبرپختونخواہ اسمبلی سے باہر نکال دیاگیا۔ سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں عوامی جمہوری اتحاد کے بابرسلیم نے پبلک ہیلتھ فنڈ نہ ملنے پر احتجاج کیا اور سپیکر کی ڈائس کے سامنے دھرنادے دیا، جماعت اسلامی کے رکن نے منانے کی کوشش کی لیکن اِسی دوران اسمبلی ملازمین نے اُنہیں پکڑا اور دھکے دیتے ہوئے ایوان سے لابی میں چھوڑآئے ۔ بتایاگیاہےکہ بابرسلیم اپنی باری پر کھڑے ہوئے اور پوری تفصیلات کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرایا۔ 
اپنے ساتھی رکن کے ساتھ نازیباسلوک پر اپوزیشن نے بھی شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ساتھی رکن کے تحفظات دورکرنے چاہیں ،جس کے بعد احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آﺅٹ کرگئے ۔ 
سپیکر نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا۔

RELATED POSTS