Sunday 18 January 2015

خوشاب میں چوتھا جوہری ری ایکٹر آپریشنل ہو گیا‘ پاکستان یورینیم افزودگی بڑھا سکے گا : امریکی تھنک ٹینک

News
 امریکی تھینک ٹینک نے کہا ہے کہ پاکستان کا خوشاب میں واقع چوتھا جوہری ری ایکٹر اب آپریشنل ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سائنس اور انٹرنیشنل سکیورٹی کے انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں ڈیوڈالبرائیٹ اور سرینا کلیجار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ 15جنوری 2015ءکو لئے گئے ڈیجیٹل گلوب ہائی ریزولیشن سیٹلائٹ امیج سے واضح ہو رہا ہے کہ خوشاب کے چوتھے ری ایکٹر کی بیرونی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور یہ آپریشنل بھی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جائزہ ری ایکٹر کے کولنگ سسٹم کے بہت ہی خصوصی امیج کے مشاہدے پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ری ایکٹر کی توسیع سے واضح ہورہا ہے کہ یہ ہتھیاروں کے گریڈ پلوٹونیم کی پیداوار میں اضافے کی کوشش کا حصہ ہے اور اس کے بعد پاکستان متعدد چھوٹے ہتھیار تیار کرے گا جو اسے بڑے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں معاون ہوں گے۔ ملک یورینیم کی افزودگی میں بھی اضافہ کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنصیب حقیقی طور پر بھاری پانی کی پیداوار کا پلانٹ ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت پچاس میگا واٹ تھرمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوریجنل پلانٹ 90 کی دہائی میں آپریشنل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھاری پانیوں کے دوسرے پیداواری پلانٹ کی تعمیر دو ہزار سے 2002ئ کے درمیان، تیسرا 2006ءاور چوتھا 2011ءمیں تعمیر کیا گیا۔

RELATED POSTS