Sunday 18 January 2015

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پٹرول بحران کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی

News
وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پٹرول بحران کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے رائیونڈ جاتی عمرہ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اوراُنہیں عمرہ کی ادائیگی پرمبارکباد دی ۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی ، امن وامان کی صورتحال اور پٹرول بحران پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے پٹرول بحران پر شکوہ کرتے ہوئے کہ انکوائری کرناہوگی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت صرف پنجاب میں ہی کیوں ہوئی ؟
وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ انکوائری کا حکم دیدیا ، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وزارت پٹرولیم ، متعلقہ ادارے بتائیں کہ کوتاہی کہاں ہوئی اور جلد ازجلد سپلائی بڑھاکر مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیدیا۔ 
دونوں رہنماﺅں نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ معاملات مذاکرات کے ذریعے نمٹانے پر بھی اتفاق کیا۔

RELATED POSTS