Saturday 25 October 2014

ہٹ دھرمی اور بے شرمی کا ریکارڈ، وینا ملک ”امید“ سے

ہٹ دھرمی اور بے شرمی کا ریکارڈ، وینا ملک ”امید“ سے

    ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مقیم پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے منگل کو اپنی سالگرہ کے دن ایک منٹ میں 123بوسے لے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس سے اداکارہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نام شامل کرانے کیلئے ’امید‘ سے ہیں ۔چھبیس فروری کواپنی سالگرہ کے موقع پر ویناملک نے فیصلہ کیا کہ ہاتھ پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ بوسے لینے کا ریکارڈ توڑیں گی اور وہ123بوسے لینے میں کامیاب ہوگئیں۔ وینا ملک نے بتایا کہ ان کا یہ تجربہ خوشگوار رہا، ماضی میں بہت سے ریکارڈ انجانے میں توڑے ہیں لیکن اس بار انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ باقاعدہ یہ کام کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے اُن ریکارڈز کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ اِس سے قبل سلمان خان نے اپنے ہاتھ پر ایک منٹ میں ایک سو آٹھ بوسے حاصل کر کے ریکارڈ بنایا تھا

    حمائمہ ملک نے بھارت میں بے شرمی ، بے حیائی کے ریکارڈ توڑدئی

    حمائمہ ملک نے بھارت میں بے شرمی ، بے حیائی کے ریکارڈ توڑدئی

      لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا، وینا ملک، سارہ لورین کے بعد حمائمہ ملک نے بھارت میں بے شرمی اور بے حیائی کے ریکارڈ توڑ دیئے اور عمران ہاشمی کے ساتھ بھارتی فلم راجہ نٹور لال میں انہوں نے بے شرمی اور بے حیائی کی انتہاءکرتے ہوئے نیم برہنہ ہوکر بوس و کنار کے ریکارڈ سین کرائے ہیںجس پر ”معصوم“اداکارہ کا موقف تھاکہ وہ کیاکرسکتی تھی ، یہی فلم کی ڈیمانڈ تھی جبکہ پاکستانی ہدایت کار جاوید شیخ کا کہناتھاکہ ایسے لوگ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ۔ 
       تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماڈل حمائمہ ملک تمام تر اخلاقی حدیں عبور کرنے کے باوجود بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم راجہ نٹور لال کو کامیاب نہ بناسکی۔ ہم وطن اداکارائیں میرا اور وینا ملک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عمائمہ ملک نے بھی بالی وڈ میں انٹری ایک بولڈ فلم میں دی۔ کنال دیش مکھ کی فلم راجہ نٹور لال میں عمائمہ ملک کے مدمقابل بوس و کنار کے لیے مشہور عمران ہاشمی ہیں۔ فلم میں حمائمہ ملک انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے عمران ہاشمی کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اپنی اداﺅں کے ذریعے عمران ہاشمی کی مدد کرتی نظر آتی ہیں۔ ویسے تو ساری فلم میں عریاں مناظر کی بھرمار ہے لیکن گیتوں کے ویڈیوز میں تو عریانی کی حد کر دی گئی ۔ خاص کر بارش میں فلمایا گیا گیت اور ”تیرے ہوکے رہے“ اس گانے کو دیکھ کر کہیں سے نہیں لگتا کہ عمائمہ ملک پاکستانی اداکارہ ہے۔ اسی گانے کے اندر عمائمہ ملک مختصر لباس پہنے تالاب میں بیٹھی عمران ہاشمی کے ساتھ بوس و کنار کرتی نظر آتی ہے۔ مزے کی بات یہ کہ عمائمہ ملک کے تمام بولڈ مناظر کے باوجود ان کی پہلی بالی وڈ فلم باکس آفس میں بری طرح پٹ گئی۔
      بتایاگیاہے کہ فلم انڈر ورلڈ سے تعلقات رکھتی ہے اس لیے فلم کی بہت سی شوٹنگ کلبوں کے اندر ہوئی ہے جہاں عمائمہ ملک نے کھل کر اپنے بدل کی نمائش کی ہے۔
      میڈیا رپورٹ کے مطابق حمائمہ ملک نے اپنے فلمی مناظر کے بارے میں موقف اپنایاکہ اُن میں اداکارہ کی مرضی شامل نہیں تھی ، یہ فلم کی کہانی کی ڈیمانڈ تھی جسے اُنہوں نے پوراکیا۔

       مندرجہ بالاتصاویر کسی حدتک قارئین کے ساتھ شیئرکرنے کے قابل ہیں ۔
      فلمساز جاوید شیخ نے بھارتی فلم میں پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک کے بولڈ سین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حمائمہ ملک کی فلم نہیں دیکھی لیکن قابل اعتراض مناظر کسی فلم میں نہیں ہونے چاہئیں، ایسے فنکار ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنکار ملک کے سفیر ہوتے ہیں انہیں ایسے کام زیب نہیں دیتے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اسے روکنا چاہئے،پاکستان کے موجودہ ملکی اور سرحدی حالات کے مطابق پاکستانیوں کو یہ کام زیب نہیں دیتا، حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ کیا کرنا ہے۔ شہریوں نے اس حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مواقع موجود ہیں یہاں کام کرنا چاہئے ،چند سکوں کیلئے ملک کی غیرت و حمیت کا سودا نہ کریں۔

      بجلی بچانے کے نہایت آسان اور دلچسپ طریقے

      بجلی بچانے کے نہایت آسان اور دلچسپ طریقے

        لندن(نیوز ڈیسک)گھریلو برقی آلات کا استعمال ہمارے ماہانہ بجلی کے بلوں میں اضافے کی اہم وجہ ہے، ذیل میں بیان کردہ کچھ طریقے آپ کے ماہانہ بجلی کے بلوں میں کمی کا باعث ہوں گے۔ 
        ٹوتھ پیسٹ سے استری کی کارگردگی میں اضافہ 
        تحقیق کے مطابق حسب ذیل تجاویز پر عمل پیرا ہو کر آپ اپنی استری کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
        جب آپ کی استری ٹھنڈی حالت میں ہو تو کسی نرم کاٹن سے اس کی پلیٹ کو صاف اور پاش کریں۔
        جب استری گرم ہو تو گیلے کپڑے سے اس پر پڑے داغ اچھی طرح رگڑ کر اتار دیں۔
        اگر نشان پکے ہوں تو انہیں ختم کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں۔
        کپڑے پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگا کر اچھی طرح صاف کریں۔
        کپڑے کو بھی پانچ منٹ تک بھاپ میں رکھیں تاکہ تاکہ استری کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
        جب آپ مذکورہ بالا طریقے سے اپنی گھریلو استری کو صاف کر لیں گے تو یقین کیجئے کہ اس کی کارگردگی میں اضافہ ہو گا اور اس سے بجلی کا بل بھی کم آئے گا۔

        کھانا پکاتے وقت پیسے کی بچت
        اوون میں کھانا پکاتے یا گرم کرتے وقت جتنی بار آپ اوون کا دروازہ کھولتے ہیں اتنی ہی بار اوون کا درجہ حرارت دس ڈگری تک کم ہو جاتا ہے جس سے کھانا پکنے کا وقت بڑھ جاتا ہے اور بجلی بھی زیادہ خرچ ہوتی ہے لہٰذا کیک بناتے وقت یا چرغہ روسٹ کرتے وئے اوون کا دروازہ بار بار مت کھولیں اس کے علاوہ سال میں ایک مرتبہ اوون کے دروازے کی صفائی بھی بجلی کے استعمال میں کمی کا باعث ہے کیونکہ ایک صاف ستھرا اوون گندے اوون کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔
        بیکنگ ٹرے کی جگہ شیشے کا ٹرے استعمال کریں 
        کھانا پکاتے وقت صحیح ڈشوں کا استعمال بھی بجلی کے بلوں میں کمی کا باعث ہوتا ہے۔ دھاتی ٹرے جلد گرم ہو جاتے ہیں لیکن جلد ٹھنڈے بھی ہو جاتے ہیں سلیکائی شیشے سے بنے برتن دیر تک گرم رہتے ہیں جس سے بجلی کی بچت متوقع ہے۔
        فریج کو پانی کی بوتلوں سے بھر دیں
        جتنی بار آپ اپنی فریج کھولتے ہیں اتنی بار اس کی ٹھنڈک میں کمی آتی ہے اور ہر بار اس کمی کو پورا کرنے کے لیے فریج توانائی کا استعمال کرتی ہے لیکن جب فریج بھری ہوئی ہوتی ہے تو لمبے عرصے تک ٹھنڈی رہتی ہے لہٰذا جب آپ کی فریج بھری ہوئی ہو توا س میں پانی کی بوتلیں بھر کر رکھ دیں اس سے فرج ٹھنڈی رہے گی اور بجلی بھی کم استعمال ہو گی۔
        ریڈی ایٹر خالی کر دیں
        اس سے اس کی کار گردگی بڑھ جائے گی اور اس میں قابل قدر اضافہ ہو گا۔
        فریج میںجمی برف صاف کر دیں
        اپنی فریج میں جمی ہوئی برف کو پگھلا دیں کیونکہ اس کی موجودگی میں فریج کو کام کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے جس سے بجلی زیادہ خرج ہوتی ہے۔

        اگر خواہش ہے تو ایک چیز پرفوراً توجہ دیں

        اگر خواہش ہے تو ایک چیز پرفوراً توجہ دیں

          ہوائی( نیوز ڈیسک) وزن کا اس قدر کم ہوجانا کہ کپڑے کھلے ہو جائیں عورتوں کے حاملہ ہونے میںان کی مدد کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 11 اونس وزن کم کرنے والی عورتیں دیگر عورتوں کے مقابلے میں 15 دن پہلے حاملہ ہو جاتی ہیں تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو عورتیں حمل شروع ہوتے وقت دبلی پتلی تھیں موٹی عورتوں کی نسبت فائدے میں رہیں امریکی ہاورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ وزن والی عورتوںمیں عموماً ماہواری کی بے قاعدگی دیکھنے میں آتی ہے جو ان کے حاملہ ہونے میں مانع ہوتی ہے ،موٹی عورتوں کے اولاد پیدا کرنے والے بیضے غیر معیاری ہو سکتے ہیں یا ان کی بچے دانی کی اندرونی تہہ ان بیضوں کی افزائش کے لیے تیار نہیں ہوتی۔ ایک محقق کا کہنا ہے ہم پر یہ بات واضح نہیں ہے کہ عورتوں میں وزن کی کمی وضع حمل میں کیوں معاون ہوتی ہے بہرحال حمل ٹھہرتے وقت عورتوں میںوزن کی کا مطلب ہے کہ وہ عورتیں جن کے کپڑے انہیں کھلے ہو گئے تھے کو حاملہ ہونے میں صرف دو سے ڈھائی ماہ کا وقت لگا جبکہ ان کے مقابلے میں دیگربھاری بھر کم عورتوں نے تین ماہ کا عرصہ حاملہ ہونے کی کوشش میں ہی لگا دیا۔ اس سٹڈی کو ہوائی میں ہونے والی امریکن سو سائٹی فار ری پروڈ کٹو میڈیسن کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر پیش کیا گیا اور اس میں کہا گیا کہ حاملہ ہوتے وقت عورت کا وزنی ہونا نقصان دہ ہے

          کتے کی شرمناک حرکت نے گلوکارہ کو مقبول ترین بنا دیا

          News

          کتے کی شرمناک حرکت نے گلوکارہ کو مقبول ترین بنا دیا

            سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) فن کار اپنے کام کو لوگوں میں مقبول بنانے کیلئے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ شائقین کس بات کو پسندیدگی کی سند عطا کریں گے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خوبرو گلوکارہ کینڈرا موریا نے بھی خوب محنت کرکے ایک گانا تیار کیا لیکن گانے کی تیاری کے مراحل کے دوران ہی ایک ساحل پر جب وہ مختصر لباس میں ملبوس ہوکر اپنے ننھے کتے کے ساتھ ٹہل رہی تھی تو کتے کے دل میں جانے کیا شرارت آئی کہ اسنے گلوکارہ کے لباس کو دانتوں سے پکڑ کر کھینچنا شروع کردیا اور بیچاری گلوکارہ کی تمام تر مزاحمت کے باوجود اسے لمحوں میں برہنہ کردیا۔ کینڈرا نے اپنی میوزک ویڈیو کے ساتھ ہی کتے کی شرارت کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی۔ اب صورتحال یہ ہے کہ چند دن کے دوران گانے کی ویڈیو کو تو صرف 28 ہزار لوگوں نے دیکھا لیکن کتے والی ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں کوئی کمی بھی نہیں آرہی۔ کینڈرا نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کے گانے کی ویڈیو بھی دیکھیں کیونکہ اس کی اصل خوشی تو یہ ہے کہ مداح اس کے فن کو سراہیں

            دنیا کا خوفناک ترین ملک ،جہاں مغربی فلمیں دیکھنے پر سر قلم کر دیا جاتا ہے

            دنیا کا خوفناک ترین ملک ،جہاں مغربی فلمیں دیکھنے پر سر قلم کر دیا جاتا ہے

              پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) کوریا کی رہنے والی لڑکی جو اکیس سال کی عمر میں لوٹ لی گئی تھی اپنے آبائی وطن شمالی کوریا کے خلاف لب کشائی کرتی نظر آتی ہے جو ایک ناقابل تصور ملک ہے لیکن خوش قسمتی سے وہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اپنی ایک جذباتی تقریر میں لیونمائی نامی لڑکی نے اپنی جرات مندانہ روداد سنائی اور وہاں قیام کے دوران اپنے اور اپنے اہل خانہ پر ہونے والے ظلموں کا پردہ چاک کیا اپنے وطن کو وہ دنیا کا تاریک ترین حصہ قرار دیتی ہوئے بتاتی ہے کہ اس ملک جیسا کوئی اور ملک نہ ہو گا ایک ایسا مقام جہاں انٹرنیٹ کے استعمال کے ساتھ ساتھ گانوں ، کتابوں ، بین الاقامی فون کالز اور اظہار رائے پر بھی پابندی ہے۔ ہفتے کے روز دوبئی میں ہونے والے ینگ ورلڈ سمٹ 2014ءمیں اس نے شمالی کوریا میں زندگی کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہاں کے لوگوںکی زندگی اس خوف میں گذرتی ہے کہ اگر انہوں نے اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھائی تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔ اس نے بتایا کہ وہ چین کی شمالی سرحد جو شمالی کوریا سے 850میل کے فاصلے پر واقع ہے میں ایک سرد دریائی بندرگاہ ہائیسن میں 4اکتوبر 1993ءمیں پیدا ہوئی جہاں اسے پیدا ہوتے ہی اغواء کر لیا گیا جب اسے دنیا کی آزادی اور بنیادی حقوق کے بارے میں کچھ علم نہ تھا وہ کہتی ہے کہ کسی انسان کو اس کی جائے پیدائش کی وجہ سے ظلم کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا اس نے کہا کہ ہمارے وطن میں صرف ایک ہی ٹی وی چینل آن ائیر ہوتا ہے جسے صرف پراپوگینڈا کی خاطر استعمال کیا جاتا آج شمالی کوریا کے لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب میں جوان ہو رہی تھی تو مجھے مرد اور عورت کی پریم کہانیوں کا کچھ علم نہ تھا وہاں کوئی رومیو اور جیولیٹ نہ تھے جب وہ نوسال کی تھی تو اس کی ایک دوست کی ماں کو گولی مار دی گئی جس کا جرم صرف یہ تھا کہ اس نے ہالی وڈ کی فلم دیکھ لی تھی اس نے چار سال کی عمر میں زندگی کا اہم سبق سیکھ لیا تھا اور یہ بہادر مفرور لڑکی اپنا بچپن بھی یاد نہیں کر سکتی تھی کہ کہیں حکمران اس کا دماغ نہ پڑھ لیں اس نے وضاحت کی کہ کس طرح آمر حکمرانوں پر تنقید کے نتیجے میں ایک خاندان کی تین نسلوں کو جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی یا تشدد کا نشانہ بنایا جاتا یا ہلاک کر دیا جاتا اسی اثناءمیں اس کی آزادی کا راستہ پر تشدد تھا جیسا کہ اس نے صحرائے گوبی کے راستے اپنی فرار کی داستان سنائی اور کہا کہ ہم نے خود کو ہلاک کرنے کی تیاری کر لی تھی اگر ہم راستے میں پکڑے جاتے تو ہمیں واپس بھیج دیا جاتا۔اپنی تقریر کے دوران ایک جگہ اس نے اپنے باپ کی موت کو یاد کیا کہ وہ کس طرح چھپ کر اپنے باپ کو دفنانے پر مجبور تھی اور اس وقت صبح کے تین بج رہے تھے اور وہ اپنے باپ کی موت پر اشک بھی بہا نہ سکی۔ اس نے کہا کہ میں بہت زیادہ ڈر گئی تھی کہ مجھے واپس شمالی کوریا بھیج دیا جائے گا اسے یہ المناک منظر بھی یاد تھا کہ جب وہ تیرہ برس کی تھی اور اس کی ماں کہہ رہی تھی کہ میری بیٹی کی بجائے مجھے بے آبرو کر دو، کیونکہ موت کے خوف سے لیونمائی صحرا سے گذر گئی اور وہ مناظر یاد کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ رونے لگی مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ اس دنیا میں صرف آسمان کے ستاروں کے علاوہ میرا اور کوئی مونس نہیں بعد میں اس نے وہاں موجود شخصیات کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسے یہاں اپنی کہانی سنانے کا موقع دیا۔

              آپ کی تاریخ پیدائش کے مطابق موزوں ترین ورزشیں

              آپ کی تاریخ پیدائش کے مطابق موزوں ترین ورزشیں

              لندن(نیوز ڈیسک) اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ کے جسم کے مطابق ورزش ہی آپ کی جسمانی صحت کی ضامن ہے تو ایک بار پھر غور کیجئے حالانکہ کہا تو یہی جاتا ہے کہ ایک شخص کو اپنے جسم کے مطابق ورزش کرنی چاہیئے لیکن یہی ورزش آپ اپنے برج کے مطابق بھی کر سکتے ہیں جو یقیناً آپ کی صحت پر اچھے نتائج مرتب کرے گی۔
              برج حمل اکیس مارچ تا بیس اپریل
              اچھی ورزش کے لیے آپ کا موڈ بہتر ہونا چاہیئے صرف ان ورزشوں پر دھیان دیجئے جو آپ کے جسم کے مرکزی حصوں کے لیے مخصوص ہوں دل کو صحت مند رکھنے کے لیے کی جانی والی مخصوص ورزش کے علاوہ آپ کے برج کے لیے مفید ورزشوں میں سائیکل چلانا، وزن اٹھانا اور دیگر قوت برداشت پیدا کرنے والے کھیل شامل ہیں۔
              برج ثور اکیس اپریل تا اکیس مئی
              برج ثور کو کھانے سے محبت کرنے والا برج کہتے ہیں اسی لیے آپ کا تمام تردھیان کھانے کی طرف رہتا ہے اور ضرورت سے زیادہ کھانے سے آپ کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے جسم پھیلانے اور جسم کو قوت بخشنے والی تمام ورزشیں آپ کے لیے مفید ہوں گی۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کی ورزشیں شدید نوعیت کی ہونی چاہیں جس میں جسمانی رقص اور جسم کی کراس ٹریننگ روز مرہ ورزش کا حصہ ہو۔آپ کو گلے ،گردن، ٹانسلز ، اور آواز کی نالیوں سے متعلقہ مسائل گھیرے میں لے سکتے ہیں۔


              برج جوزا بائیس مئی تا اکیس جون
              اس برج کے حامل افراد عموماً صحت کے مند رہتے ہیں تاہم پھر بھی آپ کو ایسی با قاعدہ ورزشوں کی ضرورت ہے جس سے آپ کے جسم کا نظام صحیح طور پر کام کر سکے آپ کے لیے گروہی ورزشیں بہتر ہیں بہرحال آکسیجن حاصل کرنے والی ورزشیں اور زمبا آپ کو تندرست و توانا رکھنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
              برج سرطان بائیس جون تا بائیس جولائی۔
              اس برج کے حامل افراد کے لیے واٹر سپورٹس بہترین ہیں لہٰذا تیراکی اور پانی سے متعلقہ دیگر ورزشیں کرنے سے آپ کا جسم تندرست و توانا رہتا ہے اور وزن میں کم ہوتی ہے۔
              برج اسد تئیس جولائی تا بیس اگست
              روزانہ باقاعدگی سے ورزش کر نے سے جسم میں دوران خون بہتر ہوتا ہے لہٰذا روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرنا آپ کے لیے مفید ہے آپ کو کمر کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں لہٰذا کمر پر دھیان دیںکپل ڈانس جیسی سرگرمیاں آپ کے لیے بہترین ہیں۔
              برج سنبلہ بائیس اگست تا بیس ستمبر
              اگرچہ عموماً سنبلہ افراد کی صحت درست ہی رہتی ہے لیکن بعض اوقات یہ سستی کا شکار ہو جاتے ہیں اس برج کے افراد کے لیے فل باڈی ورزش پلان بہترین ہے کھیلوں میں فٹ بال کھیلنا، رقص کرنا اور دوڑ لگانا سنبلہ افراد کے لیے مفید ورزشیں ہیں۔
              برج میزان اکیس ستمبر تا بائیس اکتوبر
              اس برج کے خاص افراد کے لیے ہلکی پھلکی ورزشیں بہت مفید ہوتی ہیں لہٰذا ان کو ایسی ورزش اختیار کرنی چاہیے جو انہیں بہت زیادہ تھکا نہ دے لیکن اگر ایسے لوگ شدید قسم کی تربیت پر جانے کی خواہش رکھتے ہوں تو ٹریڈ مل میں چلنا یا دوڑ لگانا اس سلسلے میں ان کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
              عقرب تئیس اکتوبر تا اکیس نومبر

              آپ کا برج آپ کو سخت جان ظاہر کرتا ہے لہٰذا یسی ورزش کا انتخاب کیجئیے جو شدید نوعیت کی ہو عقرب افراد کے لیے مارشل آرٹ کی تربیت اور میراتھن دوڑ بہترین اور مفید ہیں۔ اگر آپ جم جاتے ہیں تو پھر کراس ٹریننگ اور فنکشنل ٹریننگ آئیڈئل ہیں۔
              برج قوس بائیس نومبر اکیس دسمبر
              اس برج کے حامل افراد کو صحت کے لحاظ سے تمام برجوں پر فوقیت حاصل ہے لہٰذا انہیں جسم پھیلانے والی ورزشوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے ان افراد کو کوہ پیمائی اور دوڑ لگانے کی تجویز دی جاتی ہے اگر یہ ممکن نہ ہو تو جم میں کر اس ٹریننگ اور ٹریڈ مل جیسی ورزشیں کر سکتے ہیں۔
              برج جدی بائیس دسمبر تا 19 جنوری
              چونکہ ان برکامسلہ ایریا ان کی ہڈیاں اور جوڑ ہوتے ہیں لہٰذا انہیں ایسی ورزشوں کا انتخاب کرنا چاہیے جن سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہوں انہیں چستی کے ساتھ چلنے اور دوڑنے کی تجویز دی جاتی ہے اس کے علاوہ سائیکل چلانے سے بھی ان کا وزن کم ہوتا ہے۔
              برج دلو بیس جنوری تا اٹھارہ فروری
              اگر آپ کا برج دلو ہے تو شدید نوعیت کے کھیل آپ کے لیے مفید ہیں آپ کوکھیل کود دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیئے جو آپ کے جسم کو پتلا دبلا رکھیں گی بہر حال آپ لمبی دوڑ بھی لگا سکتے ہیں اور وزن بھی اٹھا سکتے ہیں۔
              برج حوت انیس فروری تا بیس مارچ
              ان افراد کے لیے یو گا اور توازن سے متعلق ورزشیں بہترین ہوتی ہیں یہ تیراکی بھی کر سکتے ہیں جن سے ان کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیںاور وزن میں کمی ہوتی ہے۔ برج حوت کے حامل لوگوں کے لیے مرابقہ بھی بہترین ہے۔


              پونے 2 کروڑ سے تیار مزنگ گھنٹہ گھر کا افتتاح کر دیا گیا

              پونے 2 کروڑ سے تیار مزنگ گھنٹہ گھر کا افتتاح کر دیا گیا

                لاہور (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے قرطبہ چوک میں ”مزنگ گھنٹہ گھر“ کا افتتاح کردیا، پی ایچ اے نے ڈیجیٹل گھڑی کو رنگین لائٹوں سے سجا دیا، منصوبے پر ایک کروڑ 70 لاکھ لاگت آئی ہے۔ صوبائی وزیر نے منصوبے کا افتتاح کر نے کے بعد دعا بھی کی۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے صوبائی وزیر کو گھنٹہ گھر کی خصوصیات پر بریفنگ دی۔ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ مزنگ گھنٹہ گھر بننے سے لاہور شہر کی خوبصورت میں مزید اضافہ ہوا ہے، گھنٹہ گھر برطانوی اور مغلیہ آرٹ کا فیوژن ہے

                وینا ملک کا اعزاز، بیٹا بھی بازی لے گیا

                وینا ملک کا اعزاز، بیٹا بھی بازی لے گیا

                  کراچی(ویب ڈیسک )اداکارہ وینا ملک کے شیر خوار بیٹے ابرام خان نے دنیا میں آتے ہی کامیابیاں سمیٹنا شروع کردی ہیںاورانہوں نے مقبولیت میں بالی ووڈ اداکارہ شلپاشیٹھی کے دو سالہ بیٹے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ دوسری طرف ہالینڈ کے پروڈیوسر نے ویناملک کو دنیا کی چھ بااختیار مسلم خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔ 
                  میڈیا رپورٹ کے مطابق وینا ملک کے بیٹے ابرام خان خٹک کے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر مداحوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 27 ہزار تک جاپہنچی ہے جبکہ ٹوئٹر پر شلپا شیٹھی کے دو سالہ بیٹے ویان راج کندرا کے فالوورز کی تعداد تقریباً 13ہزار ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا ہے کہ شادی ا ور بچے کی پیدا ئش نے میری زندگی کو مکمل طور پرتبدیل کردیا ہے ،شادی سے قبل مجھے کئی رشتوں کا قطعی کوئی احسا س نہیں تھا۔وینا ملک نے کہاکہ میں خود کو دنیا کی خوش نصیب لڑکی تصور کرتی ہوں جس کے تمام خواب پورے ہوئے۔وینا ملک نے کہا کہ ابھی میں کچھ نہیں کہہ سکتی کہ میر ابیٹا کس شعبے میں جائے گالیکن خواہش ہے کہ میرا بیٹا بڑاہو کر ایک اچھا انسان ضرور بنے۔
                  وینا ملک کو دنیا کی 6 با اختیار مسلم خواتین میں شامل کرتے ہوئے ہالینڈ کے ایک پروڈیوسر نے اپنی دستاویزی فلم میں کام کرنے کیلئے سائن کرلیا ہے۔دوسری جانب وینا کا دوسرا سولو گانا ریلیز ہوگیا ہے ، وینا نے اس میں مشہور قوال عزیز میاں کی قوالی‘میں شرابی‘ کی پوری لائن ہی اڑالی ہے۔

                  بالوں کو زہریلے کیمیکلز سے پاک کرنے کا آسان طریقہ

                  بالوں کو زہریلے کیمیکلز سے پاک کرنے کا آسان طریقہ

                    بھارت (نیوز ڈیسک) ماحول کی آلودگی کے بہت سے برے اثرات تو ہوتے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہ آپ کے بالوں اور سر کی جلد کے لئے بہت ہی نقصان دہ ہوتی ہے جس سے بال تیزی سے گرنا شروع ہوجاتے ہیں اور آخر انسان گنجا ہوجاتا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے علاوہ کئی کیمیکلز بھی صحت کے لئے مضر ثابت ہوتے ہیں۔ کئی قسم کے شیمپو بھی آپ کے بالوں کے لئے مفید ثابت نہیں ہوتے تو اگربال کمزور اور کھردرے ہیں تو ان کو چمکدار بنانے کے لئے کچھ گھریلو نسخے بہت کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں اس طریقے پر غورکریں:
                    -1پہلا مرحلہ
                    تین نیم گرم پانی کے پیالوں کو ایک برتن میں ڈالیں اور اس میں آدھا کپ بیکنگ سوڈا ڈال لیں، اس سے سر دھوئیں تو بیکنگ سوڈا بالوں کی مضبوطی کو یقینی بناتا ہے۔
                    -2 دوسرا مرحلہ
                    دوسرے مرحلے میں شہد، ابلا پانی اور سرکہ ملا کر ایک محلول بنالیں۔ ان اشیاءکا تناسب اسطرح ہونا چاہیے، ایک چمچ شہد، ایک چمچ سیب کا سرکہ اور 3 چمچ ابلا ہوا پانی، اس میں کوئی تیل بھی مکس کرلیں، اس محلول سے بالوں میں مساج کریں۔
                    -3 تیسرا مرحلہ
                    تباہ شدہ بالوں کے قدرتی حسن کو بحال کرنے کے لئے نصف کپ بادام یا زیتون کے تیل میں ایک چمچ کوئی بھی اچھا سا ہیئر کنڈیشنر ملا کر تیار ہونے والے محلول کو نیم گرم کرکے بالوں میں لگائیں، پھر دیکھیں بال کس قدر تیزی سے نشوونما پاتے ہیں۔

                    RELATED POSTS