Sunday 26 October 2014

پاک،چین سرحدوں کی نگرانی کیلئے بھارت کا ڈرون طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ

پاک،چین سرحدوں کی نگرانی کیلئے بھارت کا ڈرون طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ

پاک،چین سرحدوں کی نگرانی کیلئے بھارت کا ڈرون طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء)پاکستان اور چین کی سرحدوں کی نگرانی کیلئے بھارت نے ڈرونز استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔برطانوی اخبار ”دی میل“ کے مطابق بھارت کی مرکزی حکومت نے چین کی لداخ کے ساتھ سرحد پر جاری سرگرمیوں کے مشاہدے کے بعد اپنی سرحدوں کی نگرانی کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے۔بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدوں کی نگرانی پر مامور کریں گے۔بھارت نے چینی سرحد کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ان علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی کا م کرانا ہیں۔ بھارت نے تبت سرحد پر پولیس کو فضائی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت صرف چینی سرحد کو ہی نہیں بلکہ پاکستانی سرحد وں کی نگرانی بھی جاسوس طیاروں سے کرے گا۔ ذرائع کے مطابق UAVs کا استعمال بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایئر ونگ کو درست کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔حال ہی میں بی ایس ایف کے سربراہ ڈی.کے. پاٹھک نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو ایک پریزنٹیشن دی جس میں کہا گیا پیرا ملٹری فروسز کے فضائی ونگ کو مضبوط کیا جائے۔وزیر داخلہ نے چین کے ساتھ ملنے والے سرحدی علاقے ارونا چل میں ترقیاتی کاموں کے لئے175کروڑ دینے کا اعلان کیا۔ ۔

Saturday 25 October 2014

’استعفیٰ دو ‘تحریک اب ’استعفیٰ لو اور چندہ دو‘ تحریک بن گئی : مریم نواز

News

’استعفیٰ دو ‘تحریک اب ’استعفیٰ لو اور چندہ دو‘ تحریک بن گئی : مریم نواز

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ اگست کے مہینے میں کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف استعفیٰ دیں جبکہ اکتوبر کے مہینے میں کہا جا رہا ہے کہ ہمارے استعفے منظور کرو ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’استعفیٰ دو ‘تحریک اب ’استعفیٰ لو اور چندہ دو‘ تحریک بن گئی ۔

    سمندری طوفان کا خطرہ، پاک بحریہ نے الرٹ جاری کر دیا

    News

    سمندری طوفان کا خطرہ، پاک بحریہ نے الرٹ جاری کر دیا

      کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈنیشن سینٹر نے سمندری طوفان کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیاہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 28 سے 31 اکتوبر کے دوران ماہی گیر کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں ۔ تفصیلات کے مطابق یہ الرٹ بحیرہ عرب میں ہوا کے دباؤ  میں کمی سے بارشوں کے باعث سمندری طوفان کے خطرے کی وجہ سے جاری کیا گیاہے جو کراچی کا رخ بھی کر سکتا ہے۔چیف میٹرولو جسٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا کا رخ بدل جائے گا جس سے طوفان کا آغاز ہو جائے گا تاہم اس سے انتہائی کم نقصانات کا امکان ہے

      مظفر گڑھ میں پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو ہلاک ، ایک پکڑا گیا

      News

      مظفر گڑھ میں پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو ہلاک ، ایک پکڑا گیا

         مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مظفر گڑھ میں ڈاکوﺅں اور پولیس کے مابین مقابلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوﺅں کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ڈاکو پٹرول پمپ لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ 
        تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں بھٹہ پور بائی پاس کے قریب بستی پنجے والی میں صبح سویرے 5 ڈاکوﺅں نے 3 گھروں کو لوٹنے کے بعد پٹرول پمپ پر لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کر دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس سے مقابلے کے بعد 3 ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے کے شناخت عمران ، قاسم اور سلمان جب کے فرار ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت مشکا کے نام سے ہوئی ہے ، ڈاکوﺅں سے اسلحہ اور دوربین اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ پولیس نے پانچوں ڈاکوﺅں کو لیکر آنے والی کار اور اس کے ڈرائیور کوبھی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق کے مطابق پانچوں ڈاکوملتان کے رہائشی ہیں اور ان کا تعلق بین الاضلاعی گینگ سے ہے ۔ڈاکوﺅں کو لانے والی کار کے ڈرائیور سے تفتیش کی جا رہی ہے 

        داغ دھبے دور کرنے کے آسان طریقے

        News

        داغ دھبے دور کرنے کے آسان طریقے

          لاہور (نیوز ڈیسک)اکثر اوقات بے خیالی میں ہمارے کپڑوں پر مختلف قسم کے داغ دھبے لگ جاتے ہیں جس سے ہمارے کپڑے بدنما ہو جاتے ہیں اور انہیں پہننے کو دل نہیں چاہتا۔ آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ مختلف طرح کے داغ دھبے کیسے دور کئے جاسکتے ہیں۔
          روشنائی کے دھبے
          ۱۔ روشنائی کا دھبہ دور کرنے کے لئے دھبے والی جگہ پر کچا آلو چھیل کر خوب رگڑیں پھر صابن سے دھولیں۔
          ۲۔ لیموں پر نمک لگا کر دھبے والے حصے پر رگڑیں۔
          ۳۔ روشنائی کے دھبے پر پان کھانے والا چونا رگڑ کر دھولیں۔
          ۴۔ نیلی سیاہی کے داغ دور کرنے کے لئے ایک لیموں لے کر اس کا رس داغ والی جگہ پر نچوڑیں اور خوب رگڑیں، بعد میں پانی سے دھو کر دھوپ میں ڈال دیں۔
          ۵۔ نیلی سیاہی کے داغ کو دودھ میں پندرہ منٹ بھگو کر رکھ چھوڑیں پھر پانی سے دھولیں۔
          ۶۔ کپڑوں پر اگر سرخ سیاہی کے داغ لگ جائیں تو ان کو دور کرنے کے لئے داغوں پر الکحل لگائیں داغ دور ہوجائیں گے۔
          ۷۔ کپڑوں پر اگر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکیریں لگ جائیں تو انہیں سپرٹ سے صاف کریں۔
          ۸۔ سیاہی کے داغ کو چند گھنٹے ٹماٹر کے رس میں بھگو دیں پھر دھولیں۔
          ۹۔ روشنائی کے داغ ہر ابلے چاول رگڑیں اگر ایک دفعہ میں داغ دور نہ ہو، تو دو تین بار ایسا کریں۔
          ۱۰۔ پسی ہوئی رائی گاڑی گھول کر سیاہی کے داغ پر لگائیں رات بھر اسے یونہی پڑا رہنے دیں، پھر صبح کو دھولیں۔
          ۱۱۔ روشنائی کا داغ اگر پکا ہو تو اسے اس طرح دور کریں کہ تارپین اور ایمونیا برابروزن میں لے کر داغ کو اس میں دو تین گنٹے کے لئے بھگودیں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
          ۱۲۔ اگر کپڑے پر سرخ سیاہی کا داغ لگ جائے تو اس کو دہی سے خوب ملیں، بعد میں کپڑے کو صابن سے اچھی طرح دھو لیں۔
          ۱۳۔ کپڑے پر اگر سرخ سیاہی کا داغ لگ جائے تو انہیں الکحل لگائیں۔ داغ دور ہوجائیں گے۔
          ۱۴۔ سیاہی کے داغ کو نمک لگا کر خوب ملیں۔ داغ اتر جائے گا۔ اگر داغ رہ جائے تو کچے دودھ سے ملیں۔
          چائے کے داغ
          ۱۔ اگر کسی کپڑے پر پرانا چائے کا داغ ہو۔ تو سہاگہ رگڑ کر گرم پانی سے دھو ڈالیں۔ داغ دور ہوجائے گا۔
          ۲۔ چائے کا داغ دور کرنے کے لئے اسے پہلے آلوﺅں کے پانی میں ڈبوئیں پھر دھولیں۔
          ۳۔ اگر سفید کپڑے پر چائے کا داغ پڑ جائے تو اسے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ لگا کر دھوپ میں رکھ دیں، داغ دور ہوجائے گا۔
          ۴۔ چائے کے داغ پر اسپرٹ لگائیں، اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
          ۵۔ چائے کے داغ پر پٹرول لگائیں اور تھوڑی دیر بعد گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
          ۶۔ اگر کسی ریشمی کپڑے پر چائے کا داغ ہو تو اس پر گلیسرین لگائیں پھر تھوڑی دیر بعد گرم پانی سے دھولیں اور اگر داغ سفید سوتی دھاگے کے کپڑے پر ہوتو پڑے پر کھولتا ہوا پانی ڈالی۔ داغ دور ہوجائے گا۔
          ۷۔ چائے کے داغ بلیچنگ پاﺅڈر اور پانی لگا کر پانچ سے دس منٹ تک دھوپ میں رکھیں پھر پانی سے دھولیں۔
          ۸۔ چائے کے داغ والے حصے کو گرم دودھ میں بھگو دیں اور چند گھنٹوں کے بعد دھولیں۔
          پان کے داغ
          ۱۔ پان کے دھبے دور کرنے کے لئے پسی ہوئی پھٹکری لے کر داغ پر ملیں، بعد میں نیم گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
          ۲۔ پان کے دھبے دور کرنے کے لئے ان پر کچا امرود رگڑیں۔
          ۳۔ پان کے داغ پر پیاز رگڑ کر تھوڑی دیر چھوڑدیں، پھر صابن سے دھولیں۔
          ۴۔ پان کے داغ پر تھوڑا سا دودھ رگڑیں پھر صابن سے دھولیں۔
          ۵۔ پان کی پیک اگر سفید کپڑے پر پڑے تو داغ پر چونا رکھ لیں، دوسرے دن رگڑ کر دھولیں اگر نشان باقی رہے تو یہی عمل دوبارہ کریں۔
          ۶۔ پان کا دھبہ دور کرنے کے لئے داغ والے حصے کو گندھک کا دھواں دیں۔ داغ دور ہوجائے گا۔
          خون کا داغ
          اگر کسی کپڑے پر خون کے داغ لگ جائیں تو اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ داغ کو ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اگر آپ نے داغ دور کرنے کے لئے گرم پانی استعمال کیا تو خون کا داغ پکا ہوجائے گا۔
          ۱۔ اگر کپڑے پر خون کا دھبہ لگ جائے تو اس پر نشاستے کی لیءپکاکر لگائیں، لئی سوکھ جائے تو اسے برش سے صاف کرلیں۔
          ۲۔ خون کا دھبہ دور کرنے کے لئے گرم پانی تھوڑا سا ایمونیا ڈال کر اس میں دھبے والا حصہ بھگو دیں تھوڑی دیر بعد خوب رگڑ کر دھولیں۔
          ۳۔ خون کے پرانے داغ کو نمک لگا کر کچھ دیر پڑا رہنے دیں۔ پھر صابن سے دھولیں۔
          ۴۔ خون کے پرانے داغ پر ایمونیا لگاکر کچھ دیر پڑا رہنے دیں پھر صابن سے دھولیں۔
          ۵۔ خون کا دھبہ دور کرنے کے لئے دھبہ والے حصے کو کئی گنٹے تک دودھ میں بھگو دیں۔ پھر اسے گرم دودھ سے رگڑ کر دھو لیں۔
          پھلوں کے داغ
          ۱۔ کپڑے سے پھلوں کے داغ دور کرنے کے لئے داغ کو لیموں، گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
          ۲۔ اگر میوے کا دھبہ لگ جائے اور کپڑا دھل سکتا ہو تو کپڑے کو کسی چوڑے برتن کے منہ پر تان دیں اور دو تین فٹ کے فاصلے سے دھبے پر ابلتا ہوا پانی ڈالیں اگر پھر بھی دھبے کا نشان رہ جائے تو دھبے کو لیموں کے رس سے ترکرکے دھوپ میں سکھا لیں۔
          ۳۔ کیلا، جامن اور انار کے داغ کو لیموں مل کر صابن اور گرم پانی سے دھولیں۔
          ۴۔ پھل کے داغ والے حصے کو ٹماٹر کے دس سے ڈبو کر خوب اچھی طرح ملیں، داغ دور ہوجائیں گے۔
          چکنائی کے داغ
          ۱۔ چکنائی کے داغ دور کرنے کے لئے چکنی جگہ پر جاذب کاغذ رکھ کر اوپر سے گرم گرم استری کریں، اس کے بعد کپڑے کو صابن سے دھولیں۔
          ۲۔ اونی کپڑوں مثلاً کمبل، شال وغیرہ پر چکنائی کے داغ لگ جائیں تو ان کو دور کرنے کے لئے داغوں پر دہی لگائیں اور پھر دھولیں۔
          ۳۔ اسفنج یا فلالین کے ٹکڑے تارپین کے تیل سے بھگوکر چکنائی کے دھبوں پر رگڑیں۔
          ۴۔ سوتی کپڑے پر اگر چکنائی کے داغ لگ جائیں تو ان کو گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
          ۵۔ چکنائی کے داغ پر چاک (کھریا مٹی) یا عام پاﺅڈر چھڑک کر رگڑیں اور خشک ہونے دیں۔ سوکھنے کے بعد اچھی طرح جھاڑ کر یا برش سے پاﺅڈر اتارلیں، پاﺅڈر چکنائی چوس لے گا۔
          ۶۔ چکنائی کے داغ کو سپرٹ کی مدد سے صاف کریں۔
          ۷۔ گرم کپڑوں پر چکنائی لگ جائے تو پانی میں ایمونیا حل کرکے داغ پر لگائیں۔
          سالن کے داغ
          ۱۔ریشمی پڑے پر سالن کے داغل دور کرنے کے لئے فوراً ٹالکم پاﺅڈر چھڑک دیں، پاﺅڈر تمام چکنائی جذب کرلے گا بعد میں نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں۔
          ۲۔ سالن کے داغ پر گلیسرین لگاکر آدھ گھنٹہ کے لئے چوڑ دیں پھر صابن سے دھولیں۔
          ۳۔ سالن کے داغ پر صابن کی بٹی ذرا سی گیلی کرکے رگڑیں اور کچھ دیر دھوپ میں سوکھنے دیں پھر رگڑ کر دھولیں۔
          مٹی اور کیچڑ کے داغ
          ۱۔ گرم کپڑے پر اگر کیچڑ کے داغ پڑجائیں تو آدھا سیر ٹھنڈے پانی میں ایک آلو پیس کر ڈال دیں پھر اسے اچھی طرح ملا کر چھان لیں اور اس پانی سے داغ کو دھولیں

          اداسی بھگانے کے آسان طریقے

          اداسی بھگانے کے آسان طریقے

            لندن(نیوزڈیسک)اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم ذہنی تنائو یا پریشانی کی وجہ سے اداس و پریشان ہوجاتے ہیں ۔باوجود کوشش کے ہم اس اداسی سے نکل نہیں سکتے۔ آئیےآپ کو اس اداسی سے نجات کے طریقے بتاتے ہیں۔
            تباہ کن نہ بنیں:
            اپنے آپ کو سبوتاژ کرنے کے لئے کوئی ایک واقع ہی کافی ہوتا ہے جو آپ کی منفی دنیا میں لے جاتا ہے جیسے لوگ بے روزگار ہوں تو وہ ڈیپریشن اورتناﺅ کی کیفیت میں جائے بغیر رہ نہیں سکتے۔اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ سوچ کا زاویہ بدل لیں۔یہ نہ سوچیں کہ آپ بے روزگار ہیں اور آپ کو ملازمت نہیں مل رہی بلکہ یہ سوچیں کہ آپ کے لئے ایک اور نوکری منتظر ہے اس طرح آپ تناﺅ سے بچ جائیں گے۔
            سوچنا بند کریں:
            کسی دوست سے لڑائی ہو گئی ہے تو اس کے مندرجات پر غور کرنے کی بجائے خاموشی سے پانی کا گلاس پئیں اور کچھ دیر کے لئے لیٹ جائیں۔اپنے آپ کو قطعی طور پر اضطراب کی کیفیت میں جانے سے روکیں اور کوشش کریں کہ اس کا حل نکل آئے کہ یہ مسئلہ کسی طرح حل کرنا ہے۔ ہو سکے تو اپنے خیالات لکھ کر اپنی بھڑاس نکال لیں۔
            ماضی کو مت یاد کریں:
            کاش میں یہ نہ کرتا تو ایسے نہ ہوتا۔ اس سوچ سے نکل آئیں کیونکہ ماضی ایک ایسا باب ہوتا ہے جس پر سوائے پچھتانے کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ اس سے بہتر ہے کہ اپنے حال کو سوچ کر اپنے کل کے لئے کوئی عملی صورتحال کا جائزہ لیں اور اس کے لئے منصوبہ کریں تاکہ آپ ماضی کو یاد کرکے اضطرابی کیفیت میںنہ جائیں۔
            تنہائی سے نکلیں:
            ڈیپرشن اور تناﺅ کی ایک بڑی وجہ تنہائی ہے جس میں ہمیشہ منفی سوچیں آپ کے دماغ پر قابض ہو جاتی ہیں اور پھر آپ کچھ بھی اچھا کرنے کی بجائے غلط راہوں کی طرف نکل جاتے ہیں۔ لوگوں کی باتوں پر غور کرنے کی بجائے خود سے حالات و واقعات کا جائزہ لے کر کوئی مثبت عمل قدم اٹھائیں اور ڈیپریشن سے دور رہنے کی کوشش کریں۔
            لگی بندھی روٹین کو توڑیں:
            روزانہ ایک طرح کے کام کرنا، وقت کی پابندی کرنا اور ایک مشین کی طرح کچھ نہ کچھ کرتے ہی جانا بھی ڈیپریشن میں مبتلا کر دینے کے لئے کافی ہوتا ہے۔اگر کبھی ایسی صورتحال ہو تو اس لگی بندھی روٹین کو توڑیں اور معمولات سے ہٹ کر کام کریں۔اس طرح آپ ڈیپریشن سے بچ جائیں گے۔
            کتابی باتوں سے دور رہیں:
            کوئی بھی سٹوری رائٹر یا افسانہ نگار فرضی اور خیال باتوں پر مشتمل گفتگو سے بھرپور ایک سے زائد لکھ تو دیتے ہیں لیکن عام انسان اس طرح کی مشق سے کچھ بھی حاصل کرنے کی بجائے محض خسارے کا سودا کرتا ہے۔ لہٰذا کتابی باتوں سے دور رہنا چاہیے۔
            حقیقت پسند انہ رویہ اپنائیں:
            اگر آپ ڈپریشن میں ہی ہیں اور منفی جذبات آپ پر حاوی ہیں تو اس بری کیفیت سے نکلنے کے لئے حقیقت پسندی کی طرف آئیں اور ہر بات کو پرکھنے کا پیمانہ حقیقت پسندیکو بنالیں اس سے اضطرابی کیفیت سے نکالا جا سکتا ہے۔
            مخصوص اہداف مقرر کریں:
            اس ضمن میں صرف ایک بات ذہن میں رکھیں کہ اتنا ہی سوچیں جتنا آپ کر سکتے ہیں۔ بلندی پروازوں کے لئے مضبوط پروں کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔لہٰذا اتنی ہی اڑان بھریں جتنی طاقت آپ کے پروں میں ہے ۔ اپنے حالات اور وسائل کو مد نظر رکھ کر ہدف مقرر کریں۔ اس طرح ڈپریشن سے نجات ملے گی۔
            ڈپریشن سے انکا ربھی نہ برتیں:
            کچھ لوگ اضطرابی کیفیت میں ہوتے ہیں لیکن وہ اس کو ذہنی طور پر قبول نہیں کرتے جس کا نتیجہ صرف نقصان کی صورت میں سامنے آتاہے۔ ڈپریشن ہے تو اسے قبول کریں اور پھر اس سے نجات پانے کی طرف گامزن ہو جائیں

            پیسنے کی بو دور بھگانے کے آسان طریقے

            پیسنے کی بو دور بھگانے کے آسان طریقے

              برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کے موسم میں پسینے اور دیگر وجوہات کی بناءپر جسم سے بو آنا سخت پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس مسئلے کے حل کیلئے آپ کچھ آسان تدابیر اختیار کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو باقاعدگی سے نہائیں اور بغلوں اور دیگر مقامات کو صابن سے صاف کریں۔ کوشش کریں کہ غصے اور جذباتی کیفیات سے بچیں کیونکہ اس صورت میں پسینہ زیادہ آتا ہے اور بو کا باعث بنتا ہے۔ پسینے والے کپڑوں کو صاف کپڑوں سے دور رکھیں۔ اپنی غذا سادہ رکھیں کیونکہ گرم اور مصالحہ دار غذائیں جسم میں گرمی بڑھاتی ہیں اور زیادہ پسینہ پیدا کرتی ہیں۔ جلد کو صاف رکھیں اور اس مقصد کیلئے جراثیم کش صابن استعمال کر سکتے ہیں۔ نہانے کے بعد جسم کو تولئے سے اچھی طرح خشک کریں کیونکہ گیلا جسم جراثیموں کا گھر بن جاتا ہے۔ جسم کے ان حصوں کا پتہ چلائیں جہاں آپ کو سب سے زیادہ پسینہ آتا ہے اور ان حصوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ پیروں کی صفائی کیلئے نمک ملے پانی میں پیروں کو کچھ دیر کیلئے ڈبو کر رکھیں اور یاد رکھیں کہ تمباکو نوشی منہ کے علاوہ جسم کو بھی بدبودار بنا دیتی ہے اس سے مکمل پرہیز کریں

              اف! بے شرمی بھی وینا ملک کے سامنے شرماگئی

              News

              اف! بے شرمی بھی وینا ملک کے سامنے شرماگئی

                نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بے راہ روی کے ریکارڈ توڑنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ایک اور ’چھکا ‘ ماردیا ہے جس سے ایک پاکستانی لڑ کی کی اس بے شرمی کے سامنے شرم بھی شرما گئی ہے ۔وینا ملک نے اپنی سالگرہ گنیزبُک آف ولڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کیلئے 100بوسے دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ بھارت میں موجود ”سٹنٹ کوئین“ وینا ملک نے اپنی انتیس ویںسالگرہ کے موقع پرایک متنازع اعلان کر دیا ہے کہ وہ ایک منٹ میں سو سے زائد بوسے دینے کا انوکھاعالمی ریکارڈ قائم کریں گی ۔یہ ریکارڈ ممبئی میں ایک ٹی وی کے ریئلٹی شو میں بنایا جائے گا۔ اس سے قبل وہ بھارت میں ٹی وی شو ز اور بگ باس پروگرام میں بھی اپنی متنازع حرکات دکھا چکی ہیں۔وینا ملک کا کہنا ہے وہ اس ریکارڈ کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں،انہیں امید ہے ان کا نام گنیز بک میں آ جائے گا۔

                بند ناک کھولنے کے چند آسان طریقے

                بند ناک کھولنے کے چند آسان طریقے

                  پیرس (نیوز ڈیسک) نزلہ و زکام کی وجہ سے ناک کا بند ہو جانا ایک عام مسئلہ ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل سردارد اور سخت جے چینی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے آپ چند آسان تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس تکلیف سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی ناک بند ہو تو اسے صاف کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ دراصل اس بندش کی وجہ ناک اور اندر باریک نسوں کا پھول جانا ہے۔ جب آپ ناک صاف کرنے کیلئے زور لگاتے ہیں تو یہ نسیں اور پھول جاتی ہیں۔ ناک کو صرف اس وقت صاف کریں جب یہ بہہ رہی ہو۔ بند ناک کو کھولنے کیلئے نمکین پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا ایک چوتھائی چائے کا چمچ اور نمک لیں اور اسے ایک کپ پانی میں مکس کر لیں۔ اس پانی کو ناک کے اندر لے جائیں اور پھر مکمل طور پر باہر نکالیں۔ یہ عمل دن میں دو سے تین مرتبہ کریں گرم پانی کی بھاپ بھی بند ناک کو کھولنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، خصوصاً نیم گرم پانی یا جوشاندے کا استعمال فائدہ مند ہے۔ اسی طرح نیم گرم پانی میں کپڑے کو بھگو کر اسے وقفے وقفے سے ناک کے اوپر دبا کر رکھیں۔ سینے یا گردن پر ویبر رب کو ملا جا سکتا ہے۔ ویبر رب نہ ہونے کی صورت میں پودینے کے پانی کے ایک یا دوقطرے ناک کی نچلی طرف لگائیں۔ کوشش کریں کہ ٹیک لگا کر لیٹیں تاکہ سردھڑ کی نسبت بلند رہے۔ مصالحہ دار غذاﺅں کا استعمال کریں اور ساتھ خوب پانی پئیں آپ کی ناک خود ہی بہنا شروع ہو جائے گی۔ بچوں کی ناک بند ہونے کی صورت میں پیاز کا پانی استعمال کریں۔ اس کیلئے پیاز کے ٹکڑوں کو پانی میں ابال لیں اور اس میں زائقہ بہتر کرنے کیلئے تھوڑا سا میٹھا ڈال لیں۔ ٹھنڈا کر کے بچوں کو 3 سے 4 اونس پلائیں۔ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں

                  روز مرہ کے کاموں میں پیسے بچانے کے آسان طریق

                  روز مرہ کے کاموں میں پیسے بچانے کے آسان طریق

                    نیویارک(نیوزڈیسک) معاشی لحاظ سے محفوظ مستقبل آج ہم میں سے ہر ایک کی خواہش ہے، جس کا بہترین رائج طریقہ پیسے جوڑنا (جمع) قرار دیا جاتا ہے، تاکہ یہ پیسہ نہ صرف بڑھاپے میں آپ کے اپنے بلکہ بچوں کے کام بھی آئے۔ اول تو مہنگائی کے اس دور میں کمانے والا ایک فرد گھریلو ضروریات ہی پوری کرتے کرتے تھک جاتا ہے اور اگر کچھ پیسے زائد ہوں، تو وہ چاہ کر بھی جوڑے نہیں جاتے، کسی نہ کسی بہانے وہ خرچ ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ سیونگ یعنی پیسے جوڑنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ چیزوں کی خریداری میں رعایت لینے لگیں، بلکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ ضرورت کے مطابق چیزوں کی خریداری کریں۔ ایسی چیزوں کی فہرست بنائیں، جو ہر ماہ ضرورت سے بڑھ جاتی ہیں یا زیادہ ہونے کے باعث انہیں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، ایسی چیزوں کی خریداری میں کمی لائیں، جو ضرورت سے زائد ہوں۔ یہاں ہم آپ کو پیسے جوڑنے کے چند راز بتاتے ہیں۔
                    ٭ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں آج ہر طرح کی معلومات بالکل مفت آن لائن موجود ہیں، لہذا ایسے میگزین جنہیں آپ ہفتے میں صرف ایک روز پڑھتے ہیں، ان پر پیسے لگانے کے بجائے اس دن اس میگزین کو انٹرنیٹ پر پڑھ لیں۔
                    ٭ نئی کے بجائے ایک یا دو سال استعمال ہونے والی کار خریدیں، کیوں کہ اس سے آپ کی 40 فیصد رقم بچ سکتی ہے، ویسے بھی آپ جب بھی کوئی کار لیتے ہیں، وہ ایک سے دو سال استعمال کے بعد 25 سے 40 فیصد تک اپنی قیمت گرا دیتی ہے۔
                    ٭ پھلوں کی خریداری میں احتیاط برتیں، کیوںکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ ہفتے میں ایک بار جب بڑی مارکیٹ جاتے ہیں، تو وہ ایک ہی بار ڈھیر سارے پھل خرید لاتے ہیں، جو بعض اوقات زیادہ دیر پڑے رہنے کے باعث اپنا ذائقہ اور افادیت کھو دیتے ہیں اور نتیجتاً انہیں گرانا پڑتا ہے۔ پھر گھر سے باہر کھانا کھانے کا رجحان بھی پیسے کی ضیاع ہے، بلکہ کھانا گھر پر بنا کر خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کھائیں، اس سے نہ صرف پیسے کی بچت ہوگی بلکہ خاندان میں محبت بھی بڑھے گی۔
                    ٭ مارکیٹ میں صرف کمپنی کے نام کے فرق سے بہت ساری ایسی چیزیں دستیاب ہیں، جن کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ حالاں کہ چیز ایک ہی ہوتی ہے، بس فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ ایک کمپنی اپنی تشہیر پر پیسہ لگا کر مشہور ہو جاتی ہے اور چیز کے بجائے جب اس کا نام بکنے لگ جائے تو اس کی چیزوں کی قیمت اصل سے کئی گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔
                    ٭ الیکٹرانکس کا سامان خریدتے ہوئے کم انرجی استعمال کرنے والی چیزوں کو ترجیح دیں، پھر گھر میں ٹیوب لائٹس، پنکھے اور کمپیوٹر وغیرہ کو چلانے اور بند کرنے کا دھیان رکھیں، جو چیز استعمال میں نہ ہو اس کی بندش کو یقینی بنایا جائے۔
                    ٭ انٹرنیٹ پر مفت دستیاب پروگرامز یا فلموں کے لئے ٹی وی خریدنے، کیبل کا بل دینے اور سینما گھر کی ٹکٹ خریدنے پر پیسہ خرچ نہیں کرنا چاہیے۔
                    ٭ آن لائن بینکنگ کے استعمال کو بڑھایا جائے، کیوں کہ اس کے ذریعے آپ پیسے کے خرچ اور جمع رہنے کا حساب رکھ سکتے ہیں، اور جب آپ حساب کرنے لگ جائیں گے تو پیسے خودبخود سیو ہونے لگیں گے۔ گھریلو بجٹ بنانے کی عادت اپنائیں، بغیر کسی ترتیب اور حکمت عملی کے پیسہ خرچ نہ کیا جائے

                    RELATED POSTS