Friday 23 January 2015

سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے بارے وہ باتیں جو شاید آپ کومعلوم نہ ہوں

News
شاہ عبداللہ کی وفات کے بعداُن کے سوتیلے بھائی سلمان بن عبدالعزیز السعود کو سعودی عرب کا فرمانروامنتخب کردیاگیاہے اور وہ شاہ عبداللہ کی تدفین کے بعد عشاءکے وقت حلف اُٹھائیں گے جبکہ اس سے پہلے وہ سعودی ولی عہد کے عہدے پر براجمان تھے ۔ 
31دسمبر 1935ءکو پیداہونیوالے 79سالہ سلمان بن عبدالعزیز ، ابن سعود کے پچیسویں بیٹھے ہیں ، اُنہوں نے ابتدائی تعلیم شاہی سکول میں ہی حاصل کی اور مذہب و جدید سائنس بھی پڑھی۔
1950ءکی دہائی میں سلمان بن عبدالعزیز باقاعدہ عملی سیاست میں آئے اور شاہ عبدالعزیز نے 17مارچ1954ءکوصرف 19سال کی عمرمیں شہزادہ سلمان کو اپنا نمائندہ اور میئرریاض بنادیا۔بعدازاں بادشاہ سعود نے 19اپریل1955ءکو وزیرکے عہد ہ کے برابردوبارہ ریاض کا میئربنادیا لیکن پچیس دسمبر 1960ءکو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ 
شہزادہ سلمان کو چار فروری 1963ءکو اِسی صوبے یعنی ریاض کا گورنر بنادیاگیا اور2011ءتک اڑتالیس سال کے لیے گورنر رہے ۔ اپنی گورنری کے دوران شہزادہ سلمان نے ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی اور ریاض کو ایک دیہات سے جدید شہرمیں بدل دیا، سیاحوں کی توجہ حاصل کی ، بڑے پراجیکٹ اور بیرونی سرمایہ کاری پر توجہ دی ، وہ بھی شاہ عبداللہ کی طرح مغرب کے ساتھ معاشی تعلقات کے حامی ہیں ۔ 
بتایاگیاہے کہ 2011ءمیں اُنہوں نے بھکاریوں کیخلا ف مہم چلائی ، غیرملکیوں کو اپنے وطن بھیجا جبکہ سعودیوں کو اصلاحی مراکز کے حوالے کیا۔ 
و ہ پانچ نومبر2011ءمیں شہزادہ سلطان کی جگہ وزیردفاع اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ممبربنے ۔ کہاجاتاہے کہ اُن کی صلاحیتوں اور ڈپلومیٹک طبیعت کی وجہ سے وزیردفاع بنایاگیا۔وہ خاندانی جھگڑے ختم کرانے میں بھی معروف ہیں جبکہ شاہی فیملی کی درمیانی نسل ہونے کی وجہ سے بھی وہ چھ بھائیوں سمیت اہمیت رکھتے ہیں، لمبی گورنرشپ بھی ایک وجہ تھی جس دوران اُنہوں نے عرب اور عالمی دنیامیں کافی تعلقات بنائے ، اپریل 2013ءمیں اوبامااور ڈیوڈکیمرون سے بھی امریکہ وبرطانیہ میں ملے ۔ 
18جون 2012ءکو نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعدسعودی ولی عہد بنے ۔
  • مخالفین کے بارے میں دیگر شاہی خاندان کے لوگوں کے برعکس سفارتی رویہ رکھتے ہیں لیکن اُنہیں سیاسی ریفارمز سے دلچسپی نہیں ، وہ سیاسی تبدیلیوں کی بجائے معاشی تبدیلیوں کے خواہاں ہیں ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ شاہ عبداللہ کے برعکس نئے فرمانروا تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر سب سے زیادہ تیل نکالنے والے ملک کی پیداوار میں ردوبدل کرسکتے ہیں اور وہ معاشی تبدیلیاں لاکر سعودی معیشت کو مضبوط بنانا،خسارہ کم کرناچاہتے ہیں تاہم حتمی فیصلے چند دن میں سامنے آنے کا امکان ہے ۔
23فروری 2013ءکو شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاﺅنٹ بھی بنالیا۔ 
شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد 23فروری 2015ءکو شہزادہ سلمان نے تخت سنبھال لیا جس کا حلف وہ شام کو اُٹھائیں گے ۔ 
سلمان کے بیٹوں میں ڈپٹی وزیرپٹرولیم شہززادہ عبدالعزیز، گورنر مدینہ شہزادہ فیصل ، پہلے عرب خلاءباز اور ٹورازم اتھارٹی کے ہیڈشہزادہ سلطان وغیرہ شامل ہیں 

بھارتی عدالت میں خود کش حملہ ، تین افراد جاں بحق

News
بھارتی ریاست بہار میں ایک سول عدالت کے احاطے میں مبینہ خودکش حملے میں پولیس اہلکار سمیت تین افرادجاں بحق اور چارزخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارلحکومت پٹنہ سے 70کلومیٹر بھوج پورمیں دوراراہ کی سول عدالت میں ایک خاتون مبینہ طورپر اپنے پر س میں رکھ کر بم لے آئی ۔خاتون جب قیدیوں کے لیے بنائے گئے بخشی خانہ کے قریب پہنچی تو پرس میں موجود بم پھٹ گیا جس کی وجہ سے پرس کی مالکن خاتون اور ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد مارے گئے ۔ابتدائی طورپر بارودی مواد کی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیںہوسکا جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور خدشہ یہ بھی ظاہرکیارہاہے کہ شرپسندعناصر نے کچہری جانیوالی خاتون کے پرس میں بم ڈال دیاہو۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایاکہ خاتون کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ۔ 
دھماکے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل امریکی صدر اوباما کی بھارت آمد کی وجہ سے سیکیورٹی انتہائی سخت ہے ۔

Wednesday 21 January 2015

بیک وقت 3 طلاقیں جرم قرار دیا جائے، خاتون جج کی عمر 40 سال، پردہ کی پابند ہو: اسلامی نظریاتی کونسل

News
 اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت 3 طلاقیں دینے کو جرم اور خاتون جج کو پردے کا پابندی بنانے کی سفارش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا شیرانی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت 3 طلاقیں دینے کو جرم قرار دینے کی سفارش کی ہے تاہم اس معاملے پر سزاﺅں کا اختیار عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنت کے تحت ایک وقت میں ایک ہی طلاق دینے کا طریقہ ہے اور بیک وقت 3 طلاقیں دینا خلاف سنت ہے، ایسا کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، پہلی طلاق پر رجوع کافی ہے تاہم دوسری طلاق پر دوبارہ نکاح کرنا ہوگا۔ اجلاس میں شریک مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ حضورﷺ نے طلاق کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا ہے ، تین اکٹھی طلاقیں دینے کے عمل کو جرم قرار دینے کی سفارش کا مقصد طلاق کی حوصلہ شکنی ہے۔ 
اسلامی نظریاتی کونسل نے خاتون جج کو پردے کا پابند بنانے کی سفارش بھی کی ہے اور اس ضمن میں مولانا شیرانی کا کہنا ہے کہ خاتون جج کی عمر 40 سال اور پردے کی پابند ہونی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں کو جسمانی سزا دینے کے بل کو مسترد کرتے ہوئے نیا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مثالی کورٹس میں جنسی تعلیم سے متعلق کونسل نے کورس کی کتابیں بھی طلب کر لی ہیں۔ اسلامی کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر تیار کردہ ڈرافٹ میں 14 اگست کی چھٹی کو بحال رکھنے اور کسی قسم کا یوم سیاہ نہ منانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ کونسل کی جانب سے فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے ضابطہ اخلاق بنانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی اور جہاد سے متعلق غور آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

ایک ایسی عورت جسکا سر عورت جیسا مگر دھڑ ؟ آپکو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آے گا

Watch


دنیا کا واحد آدمی جس نے ایٹم بم سے سگریٹ سلگا کر دکھا دیا

News
 سگریٹ نوشوں کے ساتھ بعض اوقات یہ واقعہ پیش آ جاتا ہے کہ سگریٹ کی طلب ہو رہی ہوتی ہے مگر سگریٹ سلگانے کیلئے کوئی چیز دستیاب نہیں ہوتی۔ ایسی صورت میں کہیں آگ جلتی نظر آ جائے تو اس سے بھی سگریٹ سلگا لیا جاتا ہے مگر ایک امریکی سائنسدان کو جب طلب ہوئی تو وہ ایٹمی بم کے ٹیسٹ کیلئے تیار کھڑے تھے اور اس جگہ کسی کے پاس بھی لائٹر یا ماچس نہ تھی۔ 
یہ صاحب عالمی شہرت یافتہ ماہر فزکس ٹیڈ ٹیلر تھے جو امریکہ کے صحرائے نیواڈا میں 1952ءمیں ایٹم بم کے تجربے کیلئے موجود تھے۔ ٹیلر کہتے ہیں کہ دھماکہ کرنے کی تیاری کی جا چکی تھی اور وہ محفوظ فاصلے پر اس کا مشاہدہ کرنے کیلئے کھڑے تھے۔ اچانک انہیں سگریٹ کی طلب ہوئی مگر وہاں کسی کے پاس لائٹر یا ماچس نہ تھی۔ انہوں نے ایک گول انعکاسی شیشے کو اس زاویے سے سیٹ کیا کہ یہ دھماکے کی بے پناہ روشنی کو ایک جگہ منعکس کرے اور پھر اس کے سامنے سگریٹ رکھ دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد جب دھماکہ کیا گیا تو شیشے سے روشنی اتنی شدت کے ساتھ ایک نقطے پر مرکوز ہوئی کہ سگریٹ فوراً جل اٹھا۔ انہوں نے فوراً سگریٹ کو اٹھایا اور دو کش لگانے کے بعد اسے بجھا کر یادگار کے طور پر محفوظ کر لیا۔ بدقمستی سے کئی سال بعد وہ ایک دفعہ ایسی صورتحال میں تھے کہ سگریٹ دستیاب نہ تھا جس پر انہوں نے ایٹم بم سے سلگائے گئے یادگاری سلگریٹ کو ہی دوبارہ سلگا کر پی لیا کیونکہ وہ شدید طلب پر قابو نہ پا سکے تھے۔

سعید اجمل نے ایکشن درست کرنے کے ساتھ نئی ورائٹی بھی سیکھ لی

News
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل کل باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے چنئی روانہ ہوں گے۔سعید اجمل نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنا ایکشن درست کرلیاہے او رانہوںنے نئے ایکشن سے کے ساتھ ایک اور نئی ورائٹی بھی سیکھ لی ہے اور نئی ورائٹی کی تمام گیندیں بھی 15ڈگر ی اینگل کے اند ر ہیں اوریہ نئی ورائٹی بیٹسمین کے لیے کافی خطرناک ثابت ہو گی۔

شارجہ میں بغیر لائسنس کام کرنے والا پاکستانی ڈاکٹر گرفتار

News
پاکستان میں بغیر لائسینس کے ڈاکٹڑوں کی پریکٹس ایک عام سی بات ہو سکتی ہے لیکن اگر اس عادت کو دنیا کے کسی اور ملک میں آزمایا جائے تو آپ مشکل میں پڑسکتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ واقعہ ایک پاکستانی ڈاکٹر کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں پیش آیا۔
شارجہ پولیس نے وزارت صحت کے حکام کی مدد سے بغیر لائسنس کے کام کرنے والا پاکستانی ڈاکٹر گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ڈاکٹر مختلف ہوٹلوں اور گھروں میں شوگر کے مریضوں کو دیکھنے جاتا تھا اور اس کے بدلے ان سے 500 درہم وصول کرتا تھا۔ مذکورہ ڈاکٹر کو گرفتاری کے بعد مزید قانونی کاروائی کیلئے پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ ایٹم بم روس کے پاس، امریکہ کا دوسرا نمبر

News
دنیا میں سب سے زیا دہ نیو کلیئر ہتھیار وں کے امریکہ اور روس مالک ہیں۔ بزنس ان سائیڈر کے مطابق 2014ء تک دنیا میں اس وقت کل16،300نیو کلیئر وار ہیڈز مو جو د ہیں جن میں سے 8,000روس اور7,300امریکہ کے پاس ہیں ۔رپورٹ کے مطابق صرف امریکہ ہی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو جا پا ن پراٹیم بم گراکر انسا نیت پر نیو کلیئر ہتھیا ر استعما ل کر نے کا ظلم ایک بار نہیں بلکہ دو با ر ڈھا چکا ہے،نیا میں اس وقت صرف 8مما لک کونیو کلیئر ہتھیاروں کا مالک ما نا جا تا ہے جن میں امریکہ ، بر طا نیہ ،روس،فرانس،جرمنی ،چین ،ہندوستا ن، پا کستا ن اور اسر ائیل شامل ہیں۔برطانیہ کے پاس 225،فرانس کے پاس 300،چین کے پاس 250،بھارت کے پاس 90-110اورپاکستان کے پاس 100-120نیوکلئیر وار ہیڈز ہیں۔
  رپورٹ کے مطابق اہم با ت یہ ہے کہ اسرا ئیل کے پاس 80وار ہیڈز ہیں جبکہ اس سے قبل اسرائیل نے اپنے وار ہیڈز کی تعداد نہیں بتائی تھی ۔

یہاں کوئی معافی نہیں کترینہ کیف نے واضح کر دی

News
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی خوبصورتی کیلئے دنیا بھر میں کروڑوں نگاہوں کا مرکز ہیں تو ان کی اداکاری کے مداح بھی ہر سو موجود ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کام کے دوران وقت کی پابندی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں جس کی ایک مثال ان کے میک اپ مین ہیں جنہیں ایک فوٹو شوٹ پر دیر سے پہنچنے کی پاداش میں اپنی نوکری سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اپنے میک اپ مین سبھاش سنگھ کو ایک فوٹو شوٹ پر دیر سے آنے پر نوکری سے ہی نکال باہرکیا۔سبھاش سنگھ نے 2005ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ”میں نے پیار کیوں کیا“ سے کترینہ کیف کے میک اپ مین کی حیثیت سے کام شروع کیا اور 10سال سے زائدعرصہ سے ان کی ٹیم کا حصہ تھے۔ سبھاش سنگھ ایک فوٹو شوٹ کے سلسلے میں موریشس گئے لیکن خراب موسم کے باعث انہیں زیادہ دیر قیام کرنا پڑا اور وہ وقت پر ممبئی پہنچنے میں ناکام رہے۔
سبھاش سنگھ کئی دنوں کے بعد جب واپس پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ وہ اب کترینہ کیف کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ کترینہ کیف نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سبھاش انوراگ باسو فوٹو شوٹ پر نہیں آئے کیونکہ وہ کسی اور کے ساتھ کام کر رہے تھے اور اسی وجہ سے ہمیں آخری لمحات میں ان کی جگہ کسی اور میک اپ مین کا انتخاب کرنا پڑا۔

پاک چین دوستی، 20 سال پورے ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصل

News
 پاکستان اور چین کی لازول دوستی کو 20 سال پورے ہونے پر سٹیٹ بینک نے 20 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ یادگاری سکہ 31 جنوری کو جاری کیا جائے گا جس پر پاکستان اور چین کے قومی پرچم بنے ہیں۔

داعش کا مقامی کمانڈر ساتھیوں سمیت لاہور سے گرفتار

News
 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داعش کے مقامی کمانڈر کو دو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس شخص کا نام یوسف السلفی ہے جو پاکستانی نژاد شامی شہری ہے اور قریباً پانچ ماہ قبل ترکی کے راستے پاکستان پہنچا تھا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں میں سے ایک کا نام حافظ طیب ہے جو داعش جنگوؤں کو شام بھجوانے کے فرائض ادا کر رہا تھا۔ ’رائٹرز‘ کا کہنا ہے کہ عسکری حکام نے اس گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ شخص شام کی سرحد سے ترکی میں داخل ہوا تھا جہاں وہ گرفتار بھی ہو گیا تھا تاہم اس نے کسی طرح وہاں سے پاکستان پہنچنے کا انتظام کیا پاکستان میں داعش کی قیادت سنبھالی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص نے دوران تفتیش داعش سے تعلقات تسلیم بھی کر لئے ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا ساتھی داعش سے ہر جنگجو کو شام بھجوانے کے بدلے 600 امریکی ڈالر وصول کر تا تھا۔ اس سے پہلے تحریک طالبان پاکستان کے ایک گروپ نے بھی داعش سے تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔

’پی کے‘کے فلم سازوں پر کہانی چوری کا مقدم

News
 لگتا ہے کہ PKکی کامیابی حاسدوں سے ہضم نہیں ہو رہی اس لئے آئے دن اس فلم کے خلاف کوئی نہ کوئی اقدام کیا جارہا ہے اور اب ہندوستان کے ایک ناول نگار کپل عیسیٰ پوری نے بولی وڈ کی فلم 'پی کے' کے فلم سازوں کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔  ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کپل نے موقف اختیار کیا ہے کہ عامر خان کی فلم 'پی کے' کے بعض حصے 2013 ءمیں شائع ہونے والے ان کے ہندی زبان کے ناول ’فرشتہ‘سے نقل کیے گئے ہیں۔ناول نگارکا کہنا ہے کہ اس کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اسےایک کروڑ روپے دیئے جائے  ۔  کپل نے مزید کہا کہ اسے اس کے کام کریڈٹ بھی دیا جائےجس کی وجہ سے فلم ہٹ ہوئی ۔

تیز اور سستا ترین انٹرنیٹ، ہر جگہ سب کیلئے، وہ خواب جو پورا ہونے کو ہے

News
 آج کی دنیا میں انٹرنیٹ زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے مگر آج بھی دنیا کی نصف آبادی اس ضروری سہولت سے محروم ہے۔ اگرچہ دوردراز دیہاتوں اور جنگلوں میں بسنے والے غریب لوگ اس سہولت کو اپنی طاقت سے حاصل نہیں کر سکتے مگر دنیا کے دو مشہور ترین افراد تمام دنیا میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں۔
یہ دو شخصیات ورجن گروپ کے سربراہ رچرڈ برینسن اور ٹیسلا موٹرز کے سربراہ ایلان سک ہیں۔ پہلے رچرڈ نے اعلان کیا کہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ مفت فراہم کرنے کیلئے تقریباً 650 خلائی سیاروں پر مشتمل جال زمین کے گرد پھیلا دیں گے۔ یہ خلائی سیارے زمین پر ہر ملک میں نصب سگنلز موصول کرنے والے مراکز کو ڈیٹا فراہم کریں گے۔ رچرڈ کہتے ہیں کہ مقامی موبائل فون کمپنیوں کیساتھ معاہدے کر کے ہر جگہ مفت انٹرنیٹ پہنچایا جائے گا۔ اب دوسرا اعلان ایلان کی طرف سے سامنے آیا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ 4,000 سے زائد خلائی سیارے آسمان کی بلندیوں میں پہنچائے جائیں گے تاکہ دنیا کے تمام لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے گوگل کی طرف سے ’Project Loons‘ کا آغاز کیا جا چکا ہے جس کے تحت خلاء میں انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے لیس غبارے بھیجے جائیں گے جو دنیا کے دوردراز مقامات پر انٹرنیٹ فراہم کریں گے

پٹرول کا کنٹرول اب ایک ’روم‘ کے حوالے

News
وزارت پٹرولیم کی جانب سے ملک بھر میں پٹرول سپلائی کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری پٹرول بحران کے پیش نظر وزارت پٹرولیم کے تحت سپلائی کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو 24 گھنٹے پٹرول سپلائی کی مانیٹرنگ کرے گا۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بحران پر قابو پانے کے لیے اضافی تیل کی سپلائی کی گئی ہے جبکہ صرف آج ملک بھر میں 18 ہزار 495 میٹرک ٹن پٹرول فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اضافی سپلائی سے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ستمبر 2013ء میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دہشت گردی کی ستائی ہوئی قوم کو خوشخبری سنائی تھی کہ دہشت گردی کی وارداتوں کو روکنے کے لئے ایک سینٹرل کنٹرول روم بنایا جائے گا جس کے ذریعے دہشت گردی کی وارداتوں کو روکنے میں مدد ملے گی اور تمام اداروں کو رابطے میں رہنے کا موقع ملے گا لیکن ڈیڑھ سال گزر جانے کے بعد بھی یہ کنٹرول روم نہ بن سکا جب کہ دہشت گردوں نے کئی بڑی بڑی کاروائیاں کر ڈالیں جن میں پشاور سکول اور واہگہ بارڈرمیں خود کش حملے قابل ذکر ہیں۔دوسری جانب پٹرول بحران پر قابو پانے کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کرکے حکومت نے عوام کو لطیفہ سنا دیایعنی اب پٹرول جیسی چیز کے لئے بھی کنٹرول روم کی ضرورت پیش آگئی ہے ۔

کیا آپ کو معلو م ہے کہ سونے کی سب سے زیادہ پیداوار کس ملک کی ہے؟

News
سونا ایک ایسی چیز ہے جس کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور کوئی بھی قوم اس کی اہمیت اور قیمت سے ناآشنا نہیں۔ جہاں زیادہ سونا پایا جاتا ہے وہاں کے لوگ خوشحال ہو جاتے ہیں۔آئیے آپ کو سونا پیدا کرنے والے ممالک کے بارے میں بتاتے ہیں۔یہاں یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ کوئی بھی عرب ملک پہلے دس سونا پیدا کرنے والے ملکوں میں نہیں آتا۔
اس وقت دنیا بھر میں سونے کی پیداوار 2770میٹرک ٹن ہے جبکہ سونا پیدا کرنے والے ممالک میں چین سر فہرست ہے جہاں سونے کی کلک پیداوار 420میٹرک ٹن تھی۔
اس کے بعدآسٹریلیا کا نمبر آتا ہے جہاں 2013ءمیں 255میٹرک ٹن سونا پیدا ہوا۔تیسرے نمبر پر امریکہ آتا ہے جہاں کی پیداوار 227میٹرک ٹن سالانہ ہے۔روس 220میٹرک ٹن کے ساتھ چوتھے اور پیرو 150میٹرک ٹن کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ہمارے پاس گاڑی کیلئے پٹرول نہیں اور یہ سعودی شہری۔

News
 پاکستان میں ان دنوں پٹرول کی شدید قلت ہے لیکن سعودی عرب میں ایک شخص نے پٹرول سے بھری ہوئی دو بوتلیں اپنے خاندان کے سامنے حلق سے اتار لئے جس کی ویڈیو دیکھنے والوں کی طرف سے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو سعودی اخبار ’صدا‘ کی طرف سے جاری کی گئی ہے جس میں پہلے وہ شخص کپڑے کا ایک ٹکڑا پٹرول میں ڈبو کر نچوڑتا دکھائی دیتا ہے تاکہ وہ یہ ثابت کر سکے کہ بوتلوں میں واقعی پٹرول ہی ہے۔ اس کے بعدمشرقی سعودی صوبے ’ایہسہ‘ سے تعلق رکھنے والا یہ شخص پٹرول کی دونوں بوتلیں اپنے پیٹ میں اتار لیتا ہے جبکہ اس کے پیچھے سے بچوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھنے والوں میں سے کئی لوگوں نے اس شخص کو دماغی مریض قرار دیا تاہم کچھ لوگوں نے بوتلوں میں پٹرول کی موجودگی پر شک کا اظہار کیا ہے۔ بعض ناظرین کی طرف سے اس شخص کو اس بنیاد پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ اس کا یہ عمل مزید لوگوں خصوصاً بچوں کو بھی ایسا کرنے پر ابھار سکتا ہے۔

خاتون کا انوکھا ترین ورلڈ ریکارڈ

News
 سکول میں شریر بچوں کو اساتذہ اکثر کسی بننے کی سزا دیتے ہیں جس میں جسم کو ایک کرسی کی شکل میں ہوا میں معلق رکھنا ہوتا ہے۔ اگر کبھی آپ کوبھی یہ سزا ملی ہے تو آپ جانتے ہوں گے کہ یہ مشکل کام چند منٹ سے زیادہ جاری رکھنا ممکن نہیں لیکن ویت نام سے تعلق رکھنے والی نوجوان ڈاکٹر خاتون نے تقریباً 12 گھنٹے مسلسل کرسی بن کر دنیا کو حیران کردیا۔
ڈاکٹر تھینہ ہونے یہ ریکارڈ امریکی شہر سان فرانسسکو کے ورلڈ ٹیم یو ایس اے جمنیزیم میں مسلسل 11 گھنٹے 51 منٹ اور 14 سیکنڈ تک کرسی بن کر قائم کیا۔ اس دوران انہوں نے اصول و ضوابط کے مطابق اپنی کمر مسلسل ایک دیوار سے ٹکائے رکھی اور زمین سے صرف ان کے پاﺅں کے تلوے چھورہے تھے۔ اس ریاکرڈ کے باعث ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں لکھا گیا۔ یہ کارنامہ دسمبر 2008ءمیں سرانجام دیا گیا، ڈاکٹر تھینہ دیگر کئی ریکارڈ بھی بنا چکی ہیں۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کی رونمائی، انتہائی دلچسپ فیچر

News
مائیکرو سافٹ ونڈوز کا تازہ ترین ورژن ”ونڈوز 10“ آج (21 جنوری) پہلی دفعہ شائقین کے سامنے لایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں امریکی شہر سیاٹل میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ ونڈوز سابقہ ونڈوز سے کئی لحاظ سے مختلف اور بہتر ہو گی اور یہ کمپیوٹروں کے علاوہ موبائل فون اور ٹی وی جیسے آلات پر بھی کام کرے گی۔ ونڈوز 10 کا موبائل ورژن فروری میں ہی صارفین کو فراہم کر دیا جائے گا جبکہ مکمل ونڈوز رواں سال کے آخر میں فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق نئی ونڈوز میں انٹرنیٹ ایکسپلورر نہیں ہو گا بلکہ اس کی جگہ نیا براﺅزر ”سپارٹن“ آ جائے گا جو بڑی حد تک گوگل کے ”کروم“ براﺅزر سے ملتا جلتا ہو گا۔ ونڈوز 10 میں مختلف ایپ سٹورز کو یکجا کر کے One Store کی شکل دے دی جائے گی اور Start Menu بھی واپس آ جائے گا۔ کام کو بہتر انداز میں منظم کرنے کیلئے صارفین بیک وقت متعدد ڈیسک ٹاپ یعنی ملٹی پل ڈیسک ٹاپ بھی استعمال کر سکیں گے۔ نئے سٹارٹ مینیو میں روائتی لسٹ سسٹم کے علاوہ ونڈوز 8 جیسا ٹائل سیٹ اپ بھی دستیاب ہو گا۔

امریکی خواتین اہلکاروں کی قیدی سے جنسی زیادتی، گوانتا نامو بے سے رہائی پانے والے کے تہلکہ خیز انکشافات

News
بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتاناموبے میں قیدیوں کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک کیا گیا اس کی کہانیاں زبان زد عام ہیں مگر حال ہی میں شائع ہونے والی ایک کتاب میں جن شرمناک مظالم کا ذکر کیا گیا ہے وہ ناقابل یقین ہیں۔ چوالیس سالہ محمد اولد صالحی ابھی بھی امریکی قید میں ہیں مگر ان کی جیل کی یادداشتوں پر مبنی کتاب ”Guontanamo Diary“ شائع ہو چکی ہے۔ اس لئے کتاب میں بیان کی گئی حیا سوز مظالم کی داستان کی وجہ سے چھ سال تک اس کی اشاعت کیلئے قانونی جنگ لڑی گئی۔ صالحی لکھتے ہیں کہ انہیں روانہ کئی کئی گھنٹے ایک ہی تکلیف دہ پوزیشن میں کھڑا رکھا جاتا اور اس دوران امریکی خواتین تفتیش کار ان کے ساتھ ناقابل بیان جنسی حرکات کرتیں۔
ایک دن دو تفتیش کار خواتین ان کے پاس آئیں اور کہنے لگیں۔ ” ہم تمہیں شاندار امریکی جنسی کھیل سکھانے آئی ہیں“۔ وہ کہتے ہیں کہ دونوں خواتین نے انہیں زبردستی برہنہ کیا اور خود بھی برہنہ ہو گئیں۔ اس کے بعد دونوں نے بیک وقت ان پر جنسی حملہ کر دیا اور طویل وقت تک اپنی شیطانی حرکات جاری رکھیں۔ صالحی کہتے ہیں کہ ان کیلئے یہ مناظر اس قدر تکلیف دہ تھے کہ انہوں نے دعاﺅں کا ورد کرنا شروع کر دیا جس پر دونوں خواتین شدید برہم ہوئیں اور سزا کے طور پر پورے ایک سال تک انہیں نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔ ظالموں نے سزا کے طور پر انہیں 2013ءکے روزے بھی نہ رکھنے دیئے۔ لندن میں کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر صالحی کے چھوٹے بھائی یاحدیح اولد کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی کتاب کا ایک ایک لفظ خون اور آنسوﺅں سے لکھا گیا ہے اور بدترین امریکی ربریت اس کی ہر سطر سے ٹپکتی نظر آتی ہے۔

وہ خط جو خاتون نے 50 برس تک اپنے شوہر سے چھپائے رکھا

News
 امریکہ میں ایک بے اولاد شخص کو عمر کے 81 سال گزارنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ بے اولاد نہیں ہے لیکن جب یہ راز کھلا تو اس کا بیٹا 61 سال کا ہو چکا تھا۔ 
ٹونی تراپانی اپنی بیوی کی فوتگی کے بعد گھر کے سامان کو کھنگال رہے تھے کہ ایک الماری میں فائلوں کے اندر چھپایا گیا ایک خط برآمد ہوا۔ تراپانی یہ دیکھ کر ساکت رہ گئے کہ یہ خط 50 سال پہلے ان کے نام لکھا گیا تھا مگر ان کی بیوی نے اسے اپنی الماری میں نصف صدی تک چھپائے رکھا تھا۔ یہ خط اس خاتون کی طرف سے لکھا گیا تھا جس کے ساتھ تراپانی شادی سے پہلے کچھ وقت گزار چکے تھے۔
خط کا آغاز کچھ اس طرح سے ہو رہا تھا۔ ”میرا ایک چھوٹا سا بیٹا ہے جو کہ 5 سال کا ہو گیا ہے، ٹونی میں جو کہنا چا رہی ہوں وہ یہ ہے کہ یہ تمہارا بچہ ہے، یہ 14 نومبر 1953 کو پیدا ہوا تھا“۔ خط پڑھتے ہی تراپانی نے بیٹے کی تلاش شروع کر دی اور پھر جلد ہی انہیں 61 سالہ سیموئیل چائلڈریس مل گیا۔ تراپانی کہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ اولاد کی شدید خواہش رکھتی تھیں مگر ان کے ہاں اولاد نہ ہوئی اور شائد وہ یہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں اپنے بیٹے کو پا کر اس سے بیزار ہو جاﺅں اور اسی لئے اس نے 50 سال تک خط چھپائے رکھا۔ باپ بیٹا اب اکٹھے رہ رہے ہیں اور بیتے سالوں کی کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Vinod Khanna Forcing Imran Khan To Dance. Rear Video



Hamza Malik pays tribute to martyrs of APS Peshawar incident

watch


Intense Fight Between Anchor Ameer Abbas & Rana Sanaullah





Pakistani Student Ne Computer Ko Mouse Ke Begher Chala Kar Sab Ko Heran Kardia

Watch
\

There are ‘two Satans’ in ‪Sindh‬ Assembly, PPP‬’s MPA Kulsoom

watch



Thief Badly Beaten by Citizen in Jacobabad, Is this the Right Way

Watch


A PMLN Supporter Views on Petrol Shortage

News

Funny Call by A Pathan in Live Show, Female Host Goes Out of Control While Laughing

watch


Tanveer Zamani, New Wife of Zardari with A Two Years Baby – Bilawal & Bakhtawar Angry

News

Views of Khurram Dastageer About Petrol Crisis

News

Imtiaz Gull Said The Truth Rana Sanaullah Lie... by hdzone420

Imran Khan without protocol watch

watch
s
imran khan without protocol by hdzone420

Tuesday 20 January 2015

نقلی ہیرے کی پہچان کے پانچ طریق

News
 معمولی سے معمولی چیز کی خریداری کیلئے بھی اس کی کوالٹی پرکھنا ضروری ہے لیکن اگر آپ ہیرے جیسی قیمتی شے خرید رہے ہیں یا آپ کا کوئی عزیز اسے خرید رہا ہے تو یہ معلوم ہونا نہایت ضروری ہے کہ اصل اور نقل ہیرے میں کیا فرق ہوتا ہے۔ 
جواہرات اور خصوصاً ہیروں کی شہرت یافتہ ماہر Reyne Hirsch ہیرے کو پرکھنے کیلئے مندرجہ ذیل آسان گر بتاتی ہیں۔
1۔ہیرے کو مکر عدسے (اشیاءکو بڑا کر کے دکھانے والا عدسہ) سے دیکھیں۔ خالص ہیرا 100 فیصد بے عیب نہیں ہوتا۔ اگر ہیرا مکمل طور پر بے عیب اور صاف نظر آتا ہے تو اسے کسی ماہر کو ضرور دکھائیں۔ ہیرے کے کناروں کو غور سے دیکھیں۔ خالص ہیرے کے کنارے تیز دھار ہوتے ہیں جبکہ جعلی ہیرے کے کنارے قدرے گول ہوتے ہیں۔ اگر اسے سونا یا چاندی میں جڑا گیا ہے تو بھی یہ جعلی ہو سکتا ہے کیونکہ عام طور پر اتنے قیمتی پتھر کو سونے یا چاندی میں نہیں جڑا جاتا۔ 
2۔ہیرے کا شکار دنیا کی سخت ترین اشیاءمیں ہوتا ہے۔ اسے سینڈ پیپر (ریگ مار) سے رگڑیں۔ خالص ہیرے پر ہلکی سی خراش بھی نہیں آئے گی۔ 
3۔اگر آپ اس پر منہ سے نکلنے والی گرم سانس ڈالیں تو جعلی ہیرا عارضی طور پر دھندلا جائے گا جبکہ خالص ہیرا دھندلا نہیں سکتا کیونکہ یہ حرارت جذب نہیں کرتا۔ 
4۔ اصلی ہیرے کو روشنی میں رکھنے سے اس کے اندر سفید اور خاکستری روشنی منعس ہوتی نظر آتی ہے جبکہ باہر قوس قزح کے رنگ منعکس ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس جعلی ہیرے کے اندر قوس قزح کے متعدد رنگ نظر آتے ہیں۔ 
5۔اگر آپ خالص ہیرے کو اخبار کے اوبر رکھیں تو آپ کو اخبار کے الفاظ اس کے اندر سے نظر نہیں آئیں گے کیونکہ یہ روشنی کو منتشر کر دیتا ہے۔ اس کے برعکس نقلی ہیرے کے اندر سے حروف کا سیاہ رنگ نظر آتا ہے اور عین ممکن ہے کہ آپ کچھ حروف کو پڑھ بھی سکیں۔ 
*اگرچہ یہ تمام گر بہت ہی کارگر ہیں لیکن اس کے باوجود کسی ماہر سے مشورہ بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

فوری وزن کم کرنے کے لیے انتہائی مفید آزمودہ مشورے

News
وزن کا بڑھ جانا ہم سب کے لئے تشویشناک بات ہے اور اسے کم کرنے کے لئے ہم کئی طرح کے حربے آزماتے ہیں لیکن اگر آپ ذیل میں دئیے گئے مشوروں پر عمل کریں تو آپ کا وزن بہت تیزی سے کم ہوجائے گا۔
باہر ہر گز مت کھائیں
ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ماہ میں 9کلو وزن صرف اس طریقے پر عمل کرکے کم کیا کہ اس نے ریوسٹورنٹ میں کھانا بالکل کم کردیا اور جب بھی باہر کھانا کھایا تو صرف سلاد اور گرلڈ چکن کھایا۔
پیکٹ کے چپس اور نمکو
اگر آپ بازاری نمکو، چپس اور دیگر سنیکس کے شوقین ہیں تو ان کو ہر گز مت کھائیں اور چند دنوں میں اپنا وزن کم کریں۔
مناسب ناشتہ
اگر آپ ناشتہ نہیں کرتے تو یہ بھی موٹاپے کی ایک اہم وجہ ہے لہذا مناسب ناشتہ انتہائی ضروری ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق 300کیلوریز(حرارے)والا ناشتہ ایک مناسب ناشتہ ہے۔ اس مقصد ے لئے آپ ناشتے میں جو کا دلیہ، بران بریڈ یا رس کا استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ایک انڈہ بھی اچھا ناشتہ ہے۔
شام کی ورزش
ایک امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے صرف شام کی ورزش کرکے کافی زیادہ وزن کم کیا۔ گو کہ سننے میں شام کی ورزش عجیب سی بات لگتی ہے لیکن یہ آپ کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگی لہذا شام کے وقت باغ میں واک کریں یا پھر جم جا کر ورزش، دونوں صورتوں میں آپ کو فائدہ ہوگا۔
سگریٹ نوشی چھوڑ دیں
سگریٹ پینے سے سانس میں تکلیف تو ایک عام سی چیز ہے لیکن یہ وزن بڑھانے کی بھی ایک وجہ ہے کیونکہ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں وہ ورزش کرنے سے دور بھاگتے ہیں۔ایک امریکی شخص کا کہنا ہے کہ اس نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد ورزش شروع کی اور صرف تین ماہ 15کلو سے زیادہ وزن کم کیا۔
بیکری اشیاءسے پرہیز
اگر آپ کیک، پیسٹری، بسکٹ کھانے کے شوقین ہیں تو ان سے نجات حاصل کریں کیونکہ ان میں موجو د نشاستے، تیل، چینی اور سفید آٹے کی مقدار سے وزن بڑھتا ہے۔
مرغن غذائیں
مرغن غذائیں جسمانی صحت کے لئے زہر قاتل تو ثابت ہوتی ہی ہیں لیکن یہ آپ کی توند بڑھانے کا بھی اہم ترین باعث ہیں لہذا ان سے نجات حاصل کر لیں۔
سبزیوں کا استعمال
اگر پیزا کھانے کے شوقین ہیں اور اس عادت سے چھٹکارا نہیں پا سکتے تو پھر ایک کام ضرور کریں کہ پیزا ڈریسنگ پر سبزیوں کا استعمال کریں نہ کہ پیپرونی اور گوشت کا۔
فاسٹ فوڈ میں اپ سائز سے اجتناب
اگر آپ سافٹ فوڈ کھاتے ہیں تو کوشش کریں کہ اس سے نجات پالیں اگر یہ ممکن نہیں تو پھر اپ سائز سے اجتناب کریں کیونکہ اس طرح بھی آپ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔ ایک امریکی خاتون میراندا جیرل کا کہنا ہے کہ اس نے صرف اس طریقے سے سات ہفتوں میں 7کلو وزن کم کیا۔
سبزیوں کا استعمال
اگر آپ کچی سبزیاں اور سلاد کھائیں گے تو یہ آپ کے لئے انتہائی مفید ہوں گی اور وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
دیر تک کھانا
رات کو دیر سے کھانا بھی وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا آپ شام 7بجے کے بعد ہرگز کھانا مت کھائیں اور دیکھیں کہ کتنی تیزی سے آپ کا وزن کم ہورہا ہے۔

اکشے کمار کا شادی کی سالگرہ پر ٹونکل کھنہ کے لیے انمول ترین تحف

News
 21 جنوری کو بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے شادی کی چودھویں سالگرہ منائی۔ دونوں میاں بیوی فلمی د نیا کے ان چند جوڑوں میں سے ہیںجو شادی کے اتنے برس بعد بھی خوش و خرم زندگی گزاررہے ہیں۔ اس موقع پر دونوں نے سوشل میڈیا پپر بھی ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنایا ہے۔
ایسے میں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ اکشے کمار نے شادی کی سالگرہ پر تحفہ کیا دیا ہے تو انہوں نے بے حد دلچسپ جواب دیا۔ انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کی اور ساتھ میں لکھا اکشے نے مجھے اپنی حس مزاح، تھوڑا توازن اور بھرپور حمایت دی ہے جو کہ بہترین تحائف ہیں۔

مشہور ترین فٹبالراور سپر ماڈل کے درمیان تعلقات کے خاتمے کی حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی

News
آپ نے مشہور فٹبالر کرسٹینو رونالڈوکا نام تو ضرور سن رکھا ہوگا اور یہ بھی جانتے ہوں گے کہ وہ بہت اچھا فٹ بال کھیلتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اس نے اپنی انتہائی خوبصورت گرل فینڈ کو صرف اس وجہ سے چھوڑ دیا کہ اس نے رونالڈو کی والدہ کی سالگرہ کی پارٹی میں شرکت سے انکا کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق رونالڈو نے اپنی 29سالہ روسی نژاد گرل فرینڈ ارینا شائک کو کہا تھا کہ وہ اپنی ماں کی 60ویں سالگرہ منانا چاہتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ وہ بھی اس کی ماں کی سالگرہ میں شریک ہو لیکن اس نے اس بات کو خاص اہمیت نہیں دی ۔اس بات کا رونالڈو کو بہت ہی زیادہ غصہ تھا اور اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی چار سالہ رفاقت کو ہی ختم کردے۔پرتگالی اخبارات کا کہنا ہے کہ رونالڈو کی دوستی ختم ہونے کی وجہ اس کی ماں اور اپنی بہنوں کے ساتھ محبت ہے اور اس کی گرل فرینڈ کو اس کا غصہ تھا کہ کیوں اس نے کیوں ایسی فرمائش کی۔

مس اسرائیل کی شرارت نے لبنانی حسینہ کو بڑی مشکل میں ڈال دیا،جان کے لالے پڑ گئے

News
 دنیا بھر کی حسینائیں مس یونیورس کے عالمی مقابلے کیلئے امریکہ میں جمع ہیں اور انہیں میں ایک مس لبنان بھی ہیں جن کے ساتھ مس اسرائیلی نے ایک ایسی شیطانی کی ہے کہ جس کی وجہ سے بیچاری مس لبنان کا اعزاز بھی خطرے میں پڑ گیا ہے اور وہ اپنے ہم وطنوں سے معافیاں بھی مانگ رہی ہیں۔
گزشتہ ہفتے لبنانی میڈیا میں ایک تصویر شائع ہوئی جس میں مس لبنان 25 سالہ سالی گریگ مس اسرائیل ڈرون ماتالون کے ساتھ کھڑی مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ انہیں دشمن ملک کی حسینہ کے ساتھ مسکراتے دیکھ کر لبنانی عوام شدید مشتعل ہو گئے اور سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ زور پکڑ گیا کہ ان سے مس لبنان کا اعزاز واپس لے لیا جائے۔ احتجاج شدید ہونے پر سالی نے فیس بک پر معذرت جاری کی ہے اور وضاحت کی ہے کہ وہ جب سے مقابلے میں شرکت کیلئے گئی ہیں مس اسرائیل سے دور ہی رہی ہیں لیکن جب وہ مس جاپان اور مس سلووینیا کے ساتھ تصویر بنوا رہی تھیں تو مس اسرائیل اچانک تیزی سے آگے بڑھیں اور ان کے ساتھ سیلفی بنا کر چلتی بنیں۔ مس اسرائیل نے یہ سیلفی اپنے انسٹاگرام پر شائع کر دی جس کے بعد مس لبنان کے خلاف طوفان کھڑا ہو گیا۔ مس یونیورس مقابلے کیلئے 90 ممالک کی حسینائیں میامی میں موجود ہیں۔

12سالہ بچی نے ایسا سوال پوچھاکہ پوپ کو لا جواب کر دیا

News
کیتھولک عیسائیت کے عالمی روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو فلپائن کے دورہ کے موقع پر ایک ننھی بچی کے سوال نے ایسا لاجواب کیا کہ وہ بہت کوشش کے باوجود کوئی جواب نہ دے پائے اور جذبات سے مغلوب ہو کر بچی کو گلے لگا لیا۔ پوپ اپنے پانچ روزہ دورہ فلپائن کے دوران نوجوانوں سے ملاقات کیلئے یونیورسٹی آف سینٹ توماس پہنچے تھے۔ اس موقع پر 3 ایسے بچوں کو بھی خطاب کا موقع دیا گیا کہ جنہوں نے اپنی زندگی کے متعدد سال سڑکوں پر ٹھوکریں کھاتے اور ظلم و ستم کا شکار ہوتے گزارے تھے۔ انہی میں 12 سالہ بچی گلائزیل پالومار بھی تھی۔
گلائزیل نے نہایت جذباتی خطاب کیا اور بتایا کہ بے گھر اور بے آسرا بچوں کے ساتھ معاشرہ کیا سلوک کرتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو بلا اجرت کام کرنا پڑتے ہیں، بھوکا رہنا پڑتا ہے، راتیں سڑک پر گزارنا پڑتی ہیں اور بدکردار لوگوں کی جنسی ہوس کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ جب بچی نے پوپ سے پوچھا کہ ”قدرت معصوم بچوں کے ساتھ یہ سب کیوں ہونے دیتی ہے؟“ تو پوپ خاموش رہے۔ وہ بچی کی دکھ بھری داستان اور معصومانہ سوال سے جذباتی ہو گئے اور اسے گلے لگا لیا۔ بعد ازاں پوپ نے اپنے خطاب کے دوران اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ننھی گلائزل نے ایک ایسا سوال پوچھا کہ جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

مصر کی گلیوں میں سرعام پھرنے والی غیر شادی شدہ دلہن نے تہلکہ مچا دیا

News
مصری دارالحکومت کی سڑکوں پر گھومتی ہوئی بن بیاہی دلہن نے مقامی میڈیا کیساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کر رہی ہے اور لوگ یہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ یہ دوشیزہ شادی کے بغیر کیوں دلہن بن کر پھر رہی ہے۔ 27 سالہ سماءحامدی کی پانچ منٹ پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دلہنوں والے لباس میں ملبوس ہو کر اور پوری طرح بن سنور کر سڑکوں پر چہل قدمی کر رہی ہیں۔ ریستورانوں میں کھانا کھا ری ہیں اور شاپنگ سنٹروں کی سیر کر رہی ہیں۔ سماءحامدی کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیو دراصل ایک سماجی پراجیکٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد غیر شادی شدہ لڑکیوں کے مسائل کی طرف توجہ دلانا ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ ان کے خاندان نے ان کی شادی نہ ہونے پر بے جا اضطراب اور تنقید کا اظہار کیا جس پر وہ مجبور ہو گئیں کہ ایک ویڈیو کے ذریعے اس مسئلے کو عوام الناس کے سامنے لائیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بدقسمتی سے خواتین جتنی بھی تعلیم یافتہ اور کامیاب ہوں لیکن دلہن بن کر بچے پیدا نہ کر رہی ہوں تو انہیں کچھ بھی نہیں سمجھا جاتا۔ سماءحامدی مقامی یونیورسٹی میں پرفارمنگ آرٹ کی طالبہ ہیں۔

ایک عام کینڈین مسلمان نے آزادی اظہار کا پول کھول دیا ،مغربی حکومتوں کو شرمندہ کر دیا

News
 مغرب نے اسلام اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کو وطیرہ بنا لیا ہے اور جب مسلمان اس پر احتجاج کرتے ہیں تو ہمیشہ یہ جواب دیا جاتا ہے کہ یہ آزادی اظہار ہے اور یہی موقف اپنا کر ایک دفعہ پھر گستاخانہ خاکوں پر مبنی میگزین ”شارلی ایبو“ کی تقریباً ایک کروڑ کاپیاں چھاپی جا رہی ہیں۔ 
کینیڈا کے ایک مسلمان نے مغرب کی ڈھٹائی اور منافقت کا بھانڈا پھوڑنے کیلئے نہایت سادہ طریقہ اختیار کیا اور پھر وہی ہوا جو مسلمان ہمیشہ سے کہتے آ رہے ہیں کہ اسلام کی توہین تو آزادی اظہار ہے لیکن جب یہودیوں کے ہولو کاسٹ (ہٹلر کے ہاتھوں یہودیوں کی تباہی اور ہلاکت) کا انکار کیا جائے یا مغرب کے ناپسندیدہ موضوعات پر بات کی جائے تو یہ جرم ہے۔
مس اسرائیل کی شرارت نے لبنانی حسینہ کو بڑی مشکل میں ڈال دیا،جان کے لالے پڑ گئے 
جیری ریڈک کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں اور ہاٹ ڈاگ برگر بیچنے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ”آئیے دیکھتے ہیں کہ جب آزادی اظہار کو مسلمانوں کی توہین کے علاوہ کسی بات کیلئے استعمال کیا جائے تو اس کی کتنی آزادی ہے“۔ اس کے بعد انہوں نے مندرجہ ذیل ٹویٹس بھیجیں۔
1۔ کہتے ہیں کہ سب سے اچھے بھنے ہوئے یہودی پولینڈ اور جرمنی میں ملتے ہیں کیونکہ وہاں مٹی کے تندور استعمال کئے جاتے ہیں“۔ 
2۔ ” میں 2001ءمیں سمجھا کہ امریکی اڑ سکتے ہیں، ویسے وہ نیویارک کے ورلڈٹریڈ سنٹر سے چھلانگیں لگا رہے تھے“۔

3۔ ”ہٹلر نے اپنے لوگوں سے پوچھا کہ وہ یہودیوں کو کیسے کھانا پسند کرتے ہیں۔ ان کا جواب تھا کہ اچھی طرح پکے ہوئے اور گول بریڈ اور یہودی روایات کے مطابق بنائے گئے اچار کے ساتھ“۔
4۔ ”اگر میں ہٹلر کا کارٹون بناﺅں کہ وہ ”یہودیوں کو تندور میں پھینک رہا ہے تو کیا یہ بھی اسلام کی گستاخی والے خاکوں کی طرح قابل قبول ہو گا؟“ 
مغربی میڈیا میں ہی شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق ان ٹویٹس کے منظرعام پر آتے ہی قانون حرکت میں آ گیا اور نہ صرف جیری ریڈک کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کر دیا گیا بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ عین اس وقت مغرب میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں بدترین توہین آمیز باتیں جاری ہیں اور یورپ کے درجنوں میگزین گستاخانہ خاکے شائع کر رہے ہیں۔

Monday 19 January 2015

سعودی عرب میں سوشل میڈیا صارفین کےلئے انتہائی بری خبر

News
 سعودی عرب میں ایک بلاگر کو 1,000 کوڑوں کی سزا کے بعد اب سوشل میڈیا پر پابندیوں پر غور کیا جا رہا ہے اور مقامی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر اور فیس بک جیسی ویب سائٹوں کو بند کیا جا سکتا ہے۔ نیوز ویب سائٹ Emirates247.com کے مطابق وزیر برائے انفارمیشن و کلچر عبدالعزیز الحریری کا کہنا ہے کہ مقامی اخباروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے تجاویز دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت نے سوشل میڈیا کی ریگولیشن کیلئے ایک سٹڈی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ عمل مملکت میں نئے میڈیا کو بہتر یرطیقے سے استعمال کرنے کیلئے قواعد و ضوابط تیار کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ وزارت کا موقف ہے کہ یہ اقدامات عوام الناس کے حقوق اور پرائیویسی کے تحفظ کیلئے کئے جا رہے ہیں۔

دومختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، سکول کے بچوں سمیت 9افرادجاں بحق

News
 دومختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں سکول کے بچوں سمیت 9افرادجاں بحق اور20سے زائد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں کوٹ ادوبائی پاس پر سکول وین اور مسافروین آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں سکول کے بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور12سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔
اُدھر چکوال میں پٹھان پل کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور10سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ اس دوران دوافرادجان کی بازی ہار گئے ۔

فٹ بال میچ دیکھنے کی پاداش میں داعش کے ہاتھوں 13 افراد قتل

News
 عراق اورشام میں سرگرم جنگجو گروپ ’داعش ‘ نے 13 افراد کو فٹ بال میچ دیکھنے کی پاداش میں سینکڑوں لوگوں کے سامنے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
 عالمی میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم کے ہاتھوں قتل ہونیوالے 13 افراد نےایشیائی فٹ بال ٹیموں کے مابین فٹبال میچ دیکھاتھا جس کے بعد سے داعشی جنگجوؤں نے کئی افراد کو حراست میں لے رکھا تھا، حال ہی میں انھیں یرموک کالونی کے ایک سٹیڈیم میں لایا گیا جہاں مقامی آبادی کی بڑی تعداد کو بھی جمع کیا گیا تھا، سینکڑوں کے مجمع میں داعشی جنگجوؤں نے فٹبال میچ کے شائقین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
  اس موقع پر داعشی جنگجوؤں کی جانب سے لاؤڈ سپیکروں پر مسلسل یہ اعلان بھی کیا جاتا رہا ہے کہ دولت اسلامی کے احکام کی مخالفت کرنے والوں کا یہی انجام ہوگا، قتل کیے گئے عراقی اور اردنی شہریوں کی لاشیں وہیں پھینک دی گئیں اور ان کے عزیزو اقارب کو میتیں اٹھانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

قائد اعظم ریزیڈنسی پر حملے کا ملزم چل بسا

News
 زیارت میں قائداعظمؓ ریزیڈنسی پر حملے کے الزام میں گرفتارملزم سول ہسپتال کے جیل وارڈمیں چل بسا۔ سپریٹنڈنٹ کوئٹہ جیل محمد آصف بٹ نے بتایاکہ ملزم ناصر مری کو طبیعت خراب ہونے پر 14جنوری کو ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں طبی امداد جاری رہی لیکن ملزم جانبر نہ ہوسکا۔اُنہوں نے بتایاکہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے ۔

ٹوٹے دل والے دکھی افراد کو خوش کرنے کیلئے موبائل ایپ آگئی

News
 آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے اور تقریباً ہر کام کرنے کیلئے موبائل ایپس مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔ طلاق شدہ یا محبت میں ناکام افراد کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ علیحدگی اختیار کرنے والوں کو مشورے فراہم کرنے والی برطانوی ماہر ”سارہ ڈیوسن“ نے Seven Steps to a Better Breakup کے نام سے موبائل ایف متعارف کروا دی ہے۔ سارہ نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال کروڑوں طلاقیں ہوتی ہیں اور ان میں سے بیشتر سال کے آغاز پر ہوتی ہیں لہٰذا یہ ان افراد کیلئے نئے آغاز کا موقع بھی ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے دکھی افراد اپنے غم کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ میں مختلف مرحلے میں جو کہ صارفین کیلئے مکمل کرنا ضروری نہیں۔ مزیدیہ کہ اس ایپ میں اپنے لئے مختلف اہداف مقرر کئے جا سکتے ہیں اور انہیں حاصل کرنے کیلئے لائحہ عمل بھی۔

دھاندلی الزامات، سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے عمران خان کیخلاف ہرجانے کادعویٰ دائر کردیا

News
 سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے عمران خان کے لیے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیاہے جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 29جنوری کو چیئرمین تحریک انصاف سے جواب طلب کرلیاہے ۔ 
ایف ایٹ کچہری میں سیشن جج نذیراحمد نے سابق چیف جسٹس کے دعویٰ کی سماعت کی ۔ دوران سماعت افتخارچوہدری کی لیگل ٹیم کی طرف سے شیخ احسن ایڈووکیٹ نے موقف اپنایاکہ عمران خان نے 2013ءکے عام انتخابات میں سابق چیف جسٹس پر دھاندلی کے بے بنیادالزامات لگائے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنامی ہوئی ،افتخار محمد چوہدری اوراُن کے خاندان کوذہنی کوفت کاسامناکرناپڑا۔دعویٰ کے متن میں کہاگیاکہ عمران خان معافی مانگیں یا 20ارب روپے ہرجانہ اداکریں ۔ 
عدالت نے دعویٰ منظورکرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور مزید سماعت 29جنوری تک ملتوی کردی 

اہم شخصیات سمیت اراکین پارلیمنٹ کے ٹیلی فون ٹیپ کئے جانے کا انکشاف

News
 سینیٹ قواعد و ضوابط اور استحقاق کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے ملکی اہم شخصیات سمیت اراکین پارلیمنٹ کے ٹیلی فون ٹیپ کیے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق طاہر حسین مشہدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کمیٹی کوایک لیٹر پیش کیا جس میں ان کے فون ٹیپ کرنے کی ہدایات دی گئی تھی ۔رکن کمیٹی اسلام الدین شیخ نے کہا کہ سیاستدانوں کے فون ٹیپ کیے جاتے ہیںاور کئی بار میں نے فون پر پیغام دیا ہے کہ ہم نہ ہی انڈین ہیں اور نہ ہی ایجنٹ ، ہمارے فون کیوں ٹیپ کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے کمیٹی کو بتایا کہ ان کے فون کو ٹیپ کرنے کے حوالے سے انھیں کوئی معلومات حاصل نہیں ہیں ، یہ لیٹر جعلی ہے اوراس کی انکوائری کی جائے گی۔ وزیراعظم سمیت سابق وزرائے اعظم نے کبھی کسی کا فون ٹیپ کرنے کے احکام نہیں دیے البتہ کسی کا فون ٹیپ کرنا ہو تو مجھ سے منظوری حاصل کی جاتی ہے اور مجھے علم ہوتا ہے۔
انھوں نے کہاکہ کسی پارلیمنٹیرین اور صحافی کا آج تک کبھی فون ٹیپ نہیں کیا گیا، آئی بی ٹیلی فون ٹیپ نہیں کر رہی، کسی اورکے بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، آفتاب سلطان نے بتایا ہے کہ 98 فیصد سے زیادہ دہشت گردی میں ملوث لوگوں کے ٹیلی فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں، بعض سفارت خانوں کے ٹیلی فونزکو ٹیپ کرنا پڑتا ہے لیکن یہ بھی بعض ناگزیر حالات میں ہی کرنا پڑتا ہے

RELATED POSTS