Tuesday 13 January 2015

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی فوجی عدالتیں اور 21 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کی منظوری دیدی گئی

News
 وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 21 ویں ترمیم لاگو کرنے اور فوجی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے قیام اور 21 آئینی ترمیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میںبھی فوجی عدالتیں قائم کرنے اور 21 ویں ترمیم نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت میں فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آرمی ایکٹ ترمیم نافذ ہو گی جبکہ آزاد کشمیر کونسل اور گلگت بلتستان کونسل 21 ویں ترمیم کی منظوری دیں گے ۔ 
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 23 دسمبر سے اب تک پنجاب اور اسلام آباد میں نفرت انگیز تقاریر پر 164 مقدمات درج ہوئے اور نفرت انگیز تقاریر شائع کرنے پر 40 پرنٹنگ پریس اور دکانیں سیل کی گئیں۔ لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 1994 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 1088 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر 3 صوبوں سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے جس پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گے اور آئندہ چند روز میں پیش رفت کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تحریک انصاف دھرنا ورکرز کنونشن کامقام تبدیل کر دیا

News
ترجمان تحریک انصاف نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے 18جنوری کو اسلا م آباد میں ہونے والے دھرنا ورکرز کنونشن کا مقام تبدیل کردیاہے ۔ترجمان تحریک انصاف نے کے مطابق تحریک انصاف کا 18جنوری ہونے والے دھرنا ورکرزکنونشن ڈی چوک کے بجائے نجی ریسٹورنٹ میں ہو گا جس میں عمرا ن خان ورکرز سے خطاب کریں گے۔
اسلام آباد کے دھرناورکرز کنونشن کے بعد مختلف شہروں میں مرحلہ وار دھرنا ورکرزکنونشن منعقد کیے جائیں گے جس کے مطابق یکم فروری کو کراچی،آٹھ فروری کو لاہوراور 15فروری کو پشاور میں ہو گاجس میں عمران خان ورکرز سے خطا ب کریں گے۔

راولپنڈی میں بینک ڈکیتی ، لاکھوں روپے لوٹ کر ڈاکو فرار

News
صدیقی چوک میں واقع بینک کا ڈاکوﺅں نے ’صفایا‘ کردیا اور جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوٹاﺅن کے سید روڈ پر واقع بینک میں سات ڈاکو موٹرسائیکل اور ایک گاڑی پر آئے اور سیکیورٹی گارڈ کو قابو کرنے کے بعد عملے کو یرغمال بنالیا۔ بینک کے عملے نے بتایاکہ عملے اور سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنانے کے بعد ڈاکو25منٹ تک بینک میں موجود رہے اور تقریباً40لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے ۔ بتایاگیاہے کہ ڈاکو جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کی گن بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

فیصل آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش، لاہور میں بوندا باندی، مری میں برفباری کا آغاز

News
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر نےجہاں شہریوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے وہیں رات کے وقت شدید دھند کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہے جس کے باعث پروازوں اور ٹرینوں میں بھی تاخیر کا سامنا ہے تاہم یہ سلسلہ جلد ختم ہونے کو ہے۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسم سرما کی پہلی بوندا باندی نے شہریوں کو بارش کی نوید سنا دی ہے جس پر تمام چہرے خوشی سے پھول گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی لہر میں کمی کر دی ہے جبکہ لاہور میں بھی کہیں کہیں بوندا باندی سے بارش کے آثار دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں۔ 
ملکہ کوہسار مری میں بھی موسم برما کی پہلی برفباری سے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد کی ”موجیں“ لگ گئی ہیں اور وہاں موجود منچلے ہلہ گلا کرنے میں مصروف ہیں۔ مری میں آئے سیاح برفباری شروع ہونے پر اپنے اپنے ٹھکانوں سے باہر نکل آئے اور حسین مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے لگے۔ گرم گرم چائے اور دیگر لوازمات کا مزہ اٹھانے کیساتھ ساتھ مختلف اشیاءکی خریداری بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز میں ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کے بعد دھند اور سردی کی لہر میں کمی آ جائے گی۔

ے یو آئی (ف)کا عمران خان کو شادی پر ”منفرد تحفہ “دینے کا اعلان

News
 تحریک انصاف کے دیرینہ سیاسی حریف جمعیت علماءاسلام(ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسمبلی رکنیت ختم کرکے انہیں دوسری شادی کا تحفہ دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی اسمبلی رکنیت کی منسوخی کی شکل میں انہیں جلد شادی کا تحفہ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئین کے مطابق کسی بھی رکن اسمبلی کو اجازت نہیں کہ وہ مسلسل ایوان زیریں کے 40 اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ اجلاس سے ان کی مسلسل 41غیر حاضری ہیں۔
منفرد تحفہ

جان کیری کے پروٹوکول پر تحریک انصاف کا شدید ردعمل

News
تحریک انصاف کی ترجما ن شریں مزاری نے کہاہے کہ حکومت امریکیوں کو خوش کرنے کے لیے شہریوں کو مشکلات میں نہ ڈالے ۔شریں مزاری کی جانب سے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو وی وی آئی پی پروٹوکول دینےپر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکا کو خوش کرنے کے لیے جان کیری کو ہیلی کاپٹر بھی فراہم کر سکتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ جان کیری کے پروٹوکول کی وجہ سے جڑواں شہر کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اگر حکومت ان کو کوش کرنا چاہتی ہے تو شہریوںکو پریشان نہ کیا جائے کیونکہ مختلف مقامات پر پروٹول کول کی وجہ سے ٹریفک بری طر ح سے جام رہی جس کی وجہ سے آنے جانے میں بہت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Monday 12 January 2015

حساس اداروں نے آرمی کاجعلی آفیسر پکڑلیا

News
 حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے آرمی کا جعلی کیپٹن گرفتار کرکے آرمی کی وردیاں اور دیگر ممبرشپ کارڈ حاصل کرلیے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم محمد دانش ملیر کینٹ میں رہائش پذیر تھا اور خود کو آرمی آفیسر ظاہر کرکے حالیہ ایکسپومیں شرکت ، آرمی افسران سے ملاقات کرچکاہے ۔ 
ذرائع نے بتایاکہ ملزم کے قبضے سے آرمی کی وردیاں ، اسلحہ لائسنس، سی ایم ایچ کارڈ اور دیگر ممبرشپ کارڈبرآمد کرلیے گئے ۔ 
ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملزم کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے ہوسکتے ہیں اور اس ضمن میں تفتیش جاری ہے ۔

سیکولر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب‘ مہاراشٹر کا ہر تین میں سے ایک مسلمان قید

News
 سیکولر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے بھارت میں مذہبی بنیادوں پر شہریوں کو قید رکھنے کا انکشاف ہوا ہے اور مہاراشٹر میں ہر تین میں سے ایک مسلمان جیل میں قید ہے۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے اقلیتی کمشن کے حالیہ سروے مےں کہا گےا ہے کہ بھارت کی جیلوں میں مسلمانوں کی تعداد دیگر مذاہب کے قیدیوں سے کہیں زیادہ ہے۔
مہاراشٹر کے اقلیتی کمشن کے چیئرمین مناف حکیم کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 10.6چھ فیصد مسلمان آباد ہیں اوران میں ہر تیسرا مسلمان جیلوں میں قید ہے۔ 2013 ءمیں بھارت کی کل آبادی کا31 فیصد مسلمان تھے اور ان میں سے19 فیصد زیرحراست تھے۔ مہاراشٹر کے ڈی جی جیل سنجیو دیال کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ جیل میں مسلمان قیدیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان قیدیوں کے معاشی حالات ایسے نہیں کہ وہ ضمانت پر رہا ہوسکیں۔ انہوں نے حسب روایت دعویٰ کیا کہ پولیس کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک کا مظاہرہ نہیں کرتی۔

کسی بھی کلمہ گو کیخلاف ہتھیار اٹھانا حرام ہے: حافظ سعید

News
جماعةالدعو ہ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمان ملکوں میں کفر کے فتوے لگا کر نہتے اور بے گناہ لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پاکستان میں غارت گری کرنے والے ظالم سفاک اور یہودیوں و صلیبیوں کے ایجنٹ ہیں۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جو کسی بربریت و بدامنی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔انھوں نے جماعة الدعوہ مانانوالہ کے زیر اہتمام نواحی فیروز وٹواں میں ایک تربیتی و اصلاحی جلسہ کے دوران کہاکہ کسی بھی کلمہ گو کے خلاف ہتھیار اٹھانا حرام ہے اور اسلام تو اقلیتوں کے بھی جان و مال کے تحفظ کا حکم دیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پشاور سانحہ سمیت دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی، اسرائیلی اور امریکی ایجنسیاں ملوث ہیں، وہ افغانستان میں نیٹو فورسز کی ذلت و رسوائی کا بدلہ پاکستان میں دہشتگردی کروا کر لینا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں امیر جماعةالدعوہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جماعةالدعوہ نے تھرپارکر سندھ و بلوچستان میں کروڑوں روپے مالیت سے کنوﺅں کی کھدائی اور ریلیف کے دیگرکئی منصوبہ جات شروع کئے ہیں۔ 
انہوں نے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سمندری میں ایمبولینس و ریسکیو سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے تعلیم اور صحت کے شعبہ جات کو پورے ملک میں منظم کریں گے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی 170 ایمبولینس گاڑیاں 118 شہروں میں چل رہی ہیں۔ اس موقع پر امیر جماعة الدعوہ فیصل آباد فیاض احمد، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن فیصل آباد کے انچاج ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ، ابو بصیربھی موجود تھے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ جماعةالدعوہ کی جانب سے مختلف شہروں کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس فراہم کی جارہی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی اس سلسلہ کو پھیلا دیا گیاہے۔

این اے 122دھاندلی کیس،سردار ایاز صادق کی عمران خان پر واضح برتری ، ووٹوں کی جانچ پڑتال کی رپورٹ فریقین کے حوالے کردی گئی

News
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122دھاندلی کیس کی رپورٹ انکوائری کمیشن نے الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادی ہے جو الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے حوالے کردی ،رپورٹ کے مطابق عمران خان نے 83,542جبکہ ایاز صادق نے 92,293ووٹ حاصل کیے ۔ 
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے فیصلہ آنے سے قبل ہی اپنا موقف دیدیا جس پر الیکشن ٹربیونل کے جسٹس کاظم ملک نے برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ اُنہوں نے ابھی فیصلہ سناناہے لیکن آپ نے اپنے اپنے فیصلے سناکر پریشان کردیا، رپورٹ کی کاپیاں فریقین کو فراہم کردیتے ہیں ۔
جسٹس کاظم ملک نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی وزیرکو کم علمی کی وجہ سے الیکشن ٹربیونل کا پتہ ہی نہیں ، معلوم ہوناچاہیے کہ رپورٹ ٹربیونل میں جمع ہوتی ہے ، الیکشن کمیشن میں نہیں ۔ 
سابق جج غلام حسین اعوان پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق حلقے میں کل 1,80,115ووٹ کاسٹ ہوئے ، 284 پولنگ سٹیشن پر کاﺅنٹرفائلز، چودہ اور پندرہ فارم نمبر کی جانچ پڑتال کی گئی ۔رپورٹ کے متن میں بتایاگیاہے کہ 204پولنگ سٹیشنوں کے نمبرآپس میں نہیں ملتے جبکہ 15تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی ، 10کی خراب تھیں ،100تھیلوں سے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ فارم نمبر 14موجود نہیں تھاتاہم مسلم لیگ ن کے سردار ایازصادق کو تحریک انصاف کے عمران خان پر واضح برتری حاصل ہے ۔ 
ایاز صادق کے وکیل کا کہناتھاکہ 3642ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی اور اُسے اگر نکال بھی دیں تو تب بھی سردار ایاز صادق کی واضح برتری ہے ۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد کچھ لوگ دھاندلی قراردے رہے ہیں تو کچھ لوگ اِسے الیکشن کمیشن کے عملے کی بے ضابطگی قراردینے پر مصر ہیں ۔

عمران کے شادی سے انکار پر بہت زیادہ ذہنی تکلیف ہوئی: اداکارہ میرا

News
اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انہیں عمران خان کی جانب سے شادی کی پیشکش پر انکار اور اب شادی کرنے کے معاملے نے ذہنی طور پر بہت زیادہ تکلیف پہنچائی ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ کوشش کررہی ہوں کہ وہ نارمل زندگی کی طرف لوٹ جائیں مگر ایسا کیا جانا ان کیلئے فی الحال بہت مشکل ہے تاہم وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ان کے زخم مندمل ہوسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انکار کے کئی طریقے ہیں مگر عمران خان نے براہ راست انکار کرکے ان کا دل توڑ دیا۔

تین نوجوانوں کی خاتون سے زیادتی

News
جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاون میں تین اوباش نوجوانوں نے جواں سال خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔تفصیلات کے مطابق محنت کش نواز کی بیٹی کو بہانے سے موٹر سائیکل سوار نے اغوا کیا اور اسے رانا ٹاون لے آیا جہاں نوجوان نے اپنے دوسرے ساتھیوں کی مدد سے خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ فیروزوالا پولیس نے اس ضمن میں خاتون کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف اغوا اور زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

غسل کے بعد تدفین کی تیاریاں، مرنے والا گھر پہنچ گی

News
 لاری اڈا ساہیوال سے ملنے والی نوجوان کی نعش معمہ بن گئی ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق لاری اڈا ساہیوال سے نشہ کے عادی نوجوان کی نعش ملی جس کی محلہ مصطفیٰ آباد کے رہائشی صفدر حسین نے شناخت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کے بھائی شوکت حسین کی لاش ہے جو نشہ کا عادی تھا۔
صفدر حسین نعش کو گھر لے گیا اور مساجد میں بھائی کی وفات کے اعلانات کرادئیے، میت کو غسل دے کر تدفین کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ   شوکت حسین گھر آگیا۔ ماں بیٹے کو زندہ دیکھ کر حیران رہ گئی۔
تمام رشتہ دار ایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے اور گھر کاسوگوار ماحول خوشیوں میں بدل گیا جبکہ لاوارث لاش کو وہیں چھوڑ کر زندہ نشئی کو دیکھنے چل پڑے ، بعدازاں ٹی ایم اے کے عملہ نے لاش  امانتاً دفن کردی۔

سمز کی تصدیق ، وزارت داخلہ نے موبائل فون کمپنیوں کو ڈیڈلائن دیدی

News
 وزارت داخلہ نے موبائل فون کمپنیوں کو تین ماہ کے اندر سمز کی تصدیق کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ وزارت داخلہ نے موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام سموں کی تصدیق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کی جائے اور 10کروڑسموں کی 90دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق پہلے سے تصدیق شدہ سمز کی بھی دوبارہ بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کی جائے گی 

وزیراعظم کی نواسی کو دھمکیاں دیے جانے کا انکشاف ،بچے گھر پرہی تعلیم حاصل کریں گے:مریم نواز

News
وزیراعظم نو از شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ ان کے بچے پاکستان میں ہی رہیں گے اور گھر پر ہی تعلیم حاصل کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بچوں کو لندن بھیجنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میںکہا کہ ہم اور ہمارے بچے پاکستان میں رہیں گے اوربچے اب اسکول نہیں گھر پڑھیں گے کیونکہ سیکیورٹی کو سنگین خدشات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ ڈرنے والی خاتون نہیں ہیں بلکہ ان کی بیٹی کو دھمکی کے بعد ا سکول سے صرف اس لیے نکالا کہ ہے اس کی وجہ سے دوسرے بچوں کی زندگی خطرے میں نہ پڑ جائے، انہیں ملک کے سارے بچے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اس قسم کی افواہیں پھیلا کر سوائے سستی شہرت کے کچھ حاصل نہیں ہو تا ،کسی کو بدنام کرنے سے بہتر ہے کہ معاملے کی تصدیق کر لی جائے۔پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بچوں کو شدید سیکیورٹی خطرے لاحق ہیں ، اس لیے ان کی گھر پر تعلیم و تدریس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

ٹیلی نار نے بھی سم لگاﺅ آفر متعارف کر ادی

News
ٹیلی نار نے اس دفعہ جو سم لاﺅ آفر متعارف کرائی ہے یہ ان سم کے لئے ہے جو یکم دسمبر 2014ءسے استعما لمیں نہیں۔ ایسی سم کو دوبارہ لگانے پر ٹاک شاک صارفین کو 3 ہزار آن نیٹ فری منٹ، 3 ہزار ایس ایم ایس اور 2 جی یا 3 جی پر 3ہزار ایم بی فری انٹرنیٹ دیا جارہاہے۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ مفت منٹس، ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ 15 دن تک کے لئے قابل استعمال ہوں گے۔ اس سم لگاﺅ آفر میں صارفین کو 8 روپے کے استعمال پر 100 آن نیٹ منٹس بھی دئیے جائیں گے جو اسی رات 12 بجے تک قابل استعمال ہوں گے۔ اگر کسی ٹیلی نار صارف کی سم یکم دسمبر 2014ءسے بند ہے تو وہ 2222 ڈائل کرکے یا free لکھ کر 2222 پر بھیجنے سے اس پیشکش سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

بھارت میں امریکی وزیرخارجہ کی گاڑی کو حادثہ

News
بھارت میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیاتاہم حادثے کے نتیجے میں جان کیری محفوظ رہے ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قافلے میں شامل دوگاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچاتاہم جان کیری سمیت گاڑیوں میں سوار تمام افرد محفوظ رہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جین پساکی کے مطابق انٹرنیشنل بزنس کانفرنس میںشرکت کے بعد قافلے میں شامل گاڑیوں کو احمد آباد ایئرپورٹ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونیوالی ایک گاڑی کو موقع پر چھوڑدیاگیاجبکہ دوسری ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوگئی ۔

بھارتی گجرات میں اپنی چھت پر پاکستانی پرچم لہرانے والا شخص گرفتار

News
بھارتی ریاست گجرات کے شہر پالیٹانا میں ایک شخص کو گھر کے ٹیرس پر پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹمپل ٹاﺅن کے تالاو علاقے کے رہائشی اکبر ٹانک پر سماجی انتشار کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا گیا۔ ڈی ایس پی جے ایم ڈیسائی کا کہنا ہے راہگیروں نے ایک رہائشی عمارت پر پاکستانی پرچم کو دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا۔

آرمی چیف راحیل شریف کی ایصاف کمانڈر جنرل آسٹن سے ملاقات

News
آرمی چیف راحیل شریف کی ایصاف  کمانڈر جنرل آسٹن سے ملاقات ہوئی جس میں دفاعی تعاون کرنے اور دونوں ممالک کی سیکیورٹ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایصاف  کمانڈرجنرل آسٹن نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی سیکیورٹی صورتحال اوردفاعی تعاون کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جنر ل آسٹن اور راحیل شیف نے شہدا کی یادگار پر چادر بھی چڑھائی۔

بجلی کی قیمتوں میں دوروپے ساٹھ پیسے فی یونٹ کمی کاامکان

News
پیداواری لاگت میں کمی کی وجہ سے دسمبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں دو روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے ۔ 
ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی سستی کرنے کی درخواست کردی ہے ، یہ درخواست فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دسمبر کیلئے کی گئی ۔ ذرائع نے آئندہ ہفتے درخواست کی منظوری کاامکان ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ جنوری کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔

پاکستانی اداکارحمزہ علی عباسی کا سٹیٹس معاملہ ، فیس بک نے ’اعتراف‘ کرلیا

News
 سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے پاکستانی ماڈل و اداکار حمزہ علی عباسی کے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو پر حملے اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حوالے سے شیئر کیے گئے فیس بک سٹیٹس کو ہٹائے جانے کو ایک ’غلطی‘قرار دے دیا 
تفصیلات کے مطابق اس مبینہ غلطی کا اعتراف خود فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے کیا۔ حمزہ علی عباس کے سٹیٹس کو ہٹانے سے متعلق سوال کے جواب میں زکربرگ کاکہناتھاکہ سٹیٹس شاید ہٹایانہیں گیابلکہ ٹیم سے غلطی ہوئی ہے اور اپنے اس کمنٹ میں فیس بک کے گلوبل آپریشنز اور میڈیا پارٹنر شپ کے نائب صدر جسٹن اوسوفسکی کو ٹیگ کیاہے ۔
یاد رہے کہ پاکستانی ماڈل و اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کی پروفائل کو ڈی ایکٹیویٹ کرکے ان کا وہ سٹیٹس ہٹا دیا ہے جس میں انھوں نے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کے پیرس میں واقع دفتر پر حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت کی تھی۔انہوں نے لکھاتھاکہ جب کوئی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو خون کھول اٹھتا ہے تاہم اس سے کسی فرد کو یہ حق حاصل نہیں ہوتا کہ وہ کسی کو قتل کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کو اپنی اظہار رائے کی آزادی کی تعریف کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے، دوسری صورت میں دوبلین سے زائد مسلمان آبادی میں سے کوئی بھی اٹھے گا اور ناحق قتل شروع کردے گا۔
یادرہے کہ چارلی ہیبڈو نامی رسالے نے 2011 ءمیں توہین آمیز خاکے شائع کیے تھے جس کے بعد اس کے دفتر پر فائربموں کے ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا جبکہ رواں ماہ اس میگزین نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی۔
ڈان نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کاکہناتھاکہ وہ کافی دیر تک فیس بک پر لاگ ان ہونے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام رہے ، ہیکنگ کا شبہ ہوالیکن فیس بک کی جانب سے موصول ای میل میں بتایاگیاکہ سٹیٹس ڈیلیٹ کر کے میرا اکاو¿نٹ عارضی طور پر بلاک کردیا گیا۔ خوشی ہے کہ یہ معاملہ زکربرگ تک پہنچا ہے اور اس سے وہ مسئلہ اجاگر ہوا جس کی طرف نشاندہی کرنا مقصود تھا۔

فرنٹئیر کور بلوچستان نے بارڈر پر خندق کھودنے کا پہلا فیز مکمل کر لیا

News
 افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کی ممکنہ دراندازی اور غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کے ساتھ ساتھ منشیات و اسلحہ کی نقل وحرکت بند کرنے کے لیے فرنٹئیر کور بلوچستان نے پاک افغان سرحد پر خندق کھودنے کے پہلے مرحلے کا کام مکمل کر لیا جبکہ فرنٹئیر کور یعنی ایف سی حکام نے خندق کے دوسرے مرحلے کا کام جلد شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ فرنٹئیر کور بلوچستان کے حکام کے مطابق یہ خندق بلوچستان کے چھ اضلاع کے میدانی علاقوں میں کھو دی گئی۔ آٹھ فٹ گہری اور دس فٹ چوٹی خندق کی کھدائی کے منصوبے کا آغاز گزشتہ سال مئی میں ہوا تھا۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ سر فراز بگٹی نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملک کو محفوظ بنانے کے لیے سرحدوں کا تحفظ ناگزیر ہے۔

حکومتی رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی سے ’بے دخل‘ ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج ، ہنگامہ آرائی

News
 حکومتی رکن اسمبلی کے احتجاج کرنے پر زبردستی خیبرپختونخواہ اسمبلی سے باہر نکال دیاگیا۔ سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں عوامی جمہوری اتحاد کے بابرسلیم نے پبلک ہیلتھ فنڈ نہ ملنے پر احتجاج کیا اور سپیکر کی ڈائس کے سامنے دھرنادے دیا، جماعت اسلامی کے رکن نے منانے کی کوشش کی لیکن اِسی دوران اسمبلی ملازمین نے اُنہیں پکڑا اور دھکے دیتے ہوئے ایوان سے لابی میں چھوڑآئے ۔ بتایاگیاہےکہ بابرسلیم اپنی باری پر کھڑے ہوئے اور پوری تفصیلات کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرایا۔ 
اپنے ساتھی رکن کے ساتھ نازیباسلوک پر اپوزیشن نے بھی شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ساتھی رکن کے تحفظات دورکرنے چاہیں ،جس کے بعد احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آﺅٹ کرگئے ۔ 
سپیکر نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا۔

انٹرنیٹ پر مردوں کو ورغلا کر بلیک میل کرنے والی خاتون کی پولیس کو تلاش

News
 انٹرنیٹ جہاں لوگوں کیلئے بہت سے کام کرنے میں آسانی پیدا کرتا ہے وہیں یہ جرائم پیشہ افراد کو باآسانی عام لوگوں کو نشانہ بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ ایسا ہی ایک قصہ انٹرنیٹ پر ”کیتھی وونگ“ کے نام سے مردوں کو بلیک میل کرنے والی خاتون کا بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی پولیس کو اس وقت اس خاتون کی تلاش ہے جو اپنے آپ کو کیتھی وونگ کہتی ہے اور انٹرنیٹ پر بے شمار مردوں کو نشانہ بنا چکی ہے۔
یہ خاتون مردوں سے فیس بک پر دوستی کرتی ہے اور پھر ان سے سکائپ پر ویڈیو چیٹ کی درخواست کرتی ہے۔ پھر ان مردوں سے غیر اخلاقی حرکات کرواتی ہے اور خفیہ طور پر ان کی ویڈیو بنالیتی ہے۔ اگلی دفعہ رابطہ کرنے پر وہ ان سے 3 سے 4 ہزار ڈالر تک رقم ادھار مانگتی ہے کہ اس کی دادی بیمار ہے اور پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔ انکار پر دھمکی دی جاتی ہے کہ ان کی ویڈیو یوٹیوب پراپ لوڈ کردی جائے گی۔ اس وقت تک 3 طالبعلم اس ہی قسم کی شکایت پولیس کے پاس درج کراچکے ہیں لیکن مقامی پولیس کے مطابق متاثرین کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے نیویارک پولیس کے ترجمان نے طالبعلموں کیلئے وارننگ جاری کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر ایسے دھوکہ بازوں سے ہوشیار ہیں۔

کمپنی کی انوکھی سروس ،بچہ پیدائش سے قبل ہی بچہ آپ کے ہاتھوں میں

News
    نیویارک(نیوزڈیسک)پیدائش سے پہلے بچے کی جنس پوچھنے پر ڈاکٹر بتا ہی دیتے ہیں لیکن اب ایک کمپنی نے آفر کی ہے کہ وہ بچہ پیدائش سے قبل ہی آپ کوہاتھ میں تھما دے گی۔ امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ تھری ڈی اور فور ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے بچہ دانی میں موجود بچے کی تصاویر پرنٹ کرکے بچے کے والدین کو دے سکتے ہیں۔ 3D Babies نامی کمپنی 600ڈالر(60ہزارروپے) میں بچے کے فور ڈی الٹرا ساﺅنڈ کے ذریعے بچے کا مجسمہ بنائے گی اور اسے والدین کے ہاتھ میں رکھ دے گا۔
    کمپنی نے اس کی تشہیر کے لئے بہت ہی دلچسپ اشتہار کے ذریعے والدین کو قائل کیا ہے کہ وہ پیدا ہونے والے بچے کو پیدائش سے قبل ہی اپنے ہاتھ میں لے سکتے ہیں اور اسے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ شئیر بھی کر سکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ پیدائش کے بعد آپ کے بچے کو بھی یہ بہت پسند آئے گا اور وہ اسے ساری عمر سنبھال کر رکھے گا۔ یہی نہیں اگر کوئی شخص بچہ نہیں چاہتا لیکن اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کے بچے کی تھری ڈی کاپی چاہتا ہے تو یہ بھی میسر ہونے پر دی جاسکتی ہے۔

    فرانس میں یہودی دکان پر حملہ،وہ مسلمان جس نے اپنی جان پر کھیل کر غیر مسلموں کی جان بچا ئی

    News
    فرانسیسی جریدے پر حملے کے بعد دنیا بھر کے میڈیا میں اسلام کے خلاف ختم نہ ہونے والے پروپیگنڈے کا آغاز ہو چکا ہے لیکن اس واقع میں ایک مسلمان نے انتہائی بہادر عمل سے کئی لوگوں کی جانیں بھی بچا لیں۔ افریقہ کے ملک مالی سے تعلق رکھنے والے 24سالہ نوجوان ’لاسانا باتھلی‘نے حملے کے دوران کئی لوگوں کو ایک فریزر میں چھپا لیا جس سے ان کی جانیں بچ گئیں۔
    تفصیلات کے مطابق لاسانا ایک یہودی سپر سٹور پر کام کرتا ہے اور جب حملہ آوروں نے حملہ کیا تو اس نے کئی لوگوں کو ایک فریزر میں چھپنے کے لئے کہا ۔اس نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے لوگوں کو فریزر میں چھپا کر اسے بند کردیا اور ساتھ ہی اس نے سٹور کی بتیاں بجھا دیں تاکہ حملہ آوروں کو دیکھنے میں مشکل پیش آئے ۔ اس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد جب لوگوں کی جان بچ گئی تو کئی کوگ اس کے پاس آئے اور ان کی جان بچانے پر اس کا شکریہ ادا کیا۔ فرانس میں اس بہادر مسلمان کی ہمت کو خوب سراہایا گیا ہے اور لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے بہادری دکھانے پر ’فرنچ میڈل آف آنر‘ دیاجائے۔
    حملے میں محفوظ رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بہادر مسلمان کا بہت زیادہ شکر گزار ہیں کہ اس نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر انتہائی ہمت کے ساتھ ان کی زندگی بچائی اور اگر وہ ایسا نہ کرتا تو حملہ آوروں نے انہیں مار دینا تھا۔

    تمام شوہر ہوشیار ہو جائیں،بیگم کو سرپرائیز دینے کی کوشش نے خاوند کو ہسپتال پہنچا دیا

    News
     عام طور پر بیگمات کو شوہروں سے یہ شکایت رہتی ہے کہ وہ گھر کے کام کاج میں ان کا ہاتھ نہیں بٹاتے یا ان کیلئے ایسا کوئی خوشگوار کام نہیں کرتے جس سے انہیں خوشگوار حیرت ہو۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے ایک فوجی نے اپنی بیگم کی یہ شکایت دور کرنے کے لئے ناشتہ بنا کر اسے سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا لیکن افسوس یہ حرکت اسے کچھ زیادہ ہی مہنگی پڑ گئی۔
    تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ”ضیاءزیگول“ عموماً 8 بجے ملٹری بیس جانے کے لئے گھر سے نکل جاتا تھا۔ تاہم اس مرتبہ اس کے دل میں بیگم کی محبت جاگی اور آدھے راستے سے واپس آکر اپنی بیگم ”ٹفنی“ کیلئے ناشتہ بنانے لگا اس کی بیگم دوبارہ سو چکی تھی، تاہم اس دوران اس کی آنکھ کھل گئی اور وہ سمجھی کہ کوئی چور گھر میں داخل ہوچکا ہے۔ ضیاءاپنے کمرے کی جانب بڑھا تو بیگم نے اندر سے ہی فائر کردیا اور گولی دروازے میں سے ہوتی ہوئی اس کے سینے میں جالگی۔ ”ٹفنی“ نے دیکھا کہ اس نے کیا کیا ہے تو فوراً پولیس کو کال کی۔ بتایا گیا ہے کہ اب ضیاءکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ حالیہ وقتوں میں محلے میں چوری چکاری کے واقعات کی وجہ سے اس نے سوچا کہ کوئی چور گھر میں گھس آیا ہے۔

    بجلی کا بل کیوں ادا کیا؟ صحافی کے سوال پر عمران خان جواب گول کر گئے

    News
    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے تو سول نافرمانی کے تحت بجلی کا بل ادا نہیں کرنا تھا پھر شادی کے بعد بل کیوں جمع کروایا؟ تو کپتان انتہائی صفائی سے جواب گول کر گئے۔ بعد میں صحافی کے اصرار پر ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل پر میں بعد میں پریس کانفرنس کروں گا فی الحال میں نے اس معاملے پر بات کی تو آپ بات کو کہیں اور لے جائیں گے۔

    چیئرمین آئی ٹی بورڈ عمر سیف کو چیئرمین نادرا بنائے جانے کا امکان

    News
    وزیر اعظم کی جانب سے چیئرمین آئی ٹی بورڈ عمر سیف کو چیئرمین نادرا بنائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عمر سیف بطور چیئرمین آئی ٹی بورڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق اب انہیں چیئرمین نادرا بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سیف کو جلد چیئرمین نادرا بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
     یاد رہے عمر سیف ن لیگ کے اہم کارکن کے صاحبزادے ہیں جبکہ اس سے قبل انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی تعینات کیا گیا تھا اور اس کے بعد انہیں خصوصی طور پر چیئرمین آئی ٹی بورڈ مقرر کیا تھا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ایک ڈالر 70سینٹ کمی کے بعد48.50ڈالر پر آ گئی

    News
    عالمی منڈی میں پٹرلیم مصنوعات ایک ڈالر70سینٹ کمی کے بعدفی بیرل قیمت.50 48ڈالر پر آ گئی ہے جس کے بعدملک میں بھی پڑولیم مصنوعات میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین بارنمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور سال نو کے آغاز میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں ایک ڈالر کمی دیکھنے میں آئی ۔عالمی منڈی پٹرولیم مصنوعات میں ایک ڈالر مزید کمی کے ساتھ 48.50ڈالر پر آگئی ہے جس کے بعد ماہرین کاکہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے ساتھ42ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے کا امکان ہے۔
    پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد ماہرین کاکہنا ہے کہ ملک میں بھی پٹرلیم مصنوعات میں کمی ہونے کا امکان ہے۔

    کترینہ کیف نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ منگنی کی خبر کی تردید کر دی

    News
    بالی ووڈ کی اداکرہ کترینہ کیف نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی منگنی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اورفی الحال ان کا شادی کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی منگنی اور شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔
    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان قربت کی خبریں تو کافی عرصے سے گرم تھیں مگر گزشتہ دنوں انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بالی وڈ کے ان اسٹارز نے منگنی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے تیس دسمبر کو لندن میں نئے سال کی تعطیلات کے موقع پر منگنی کی ہے۔جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ منگنی کی تقریب زیادہ بڑی نہیں تھی جس میں دونوں اسٹارز کے گھروالوں نے شرکت کی۔

    بوگس ووٹ نکلے تو ایاز صادق سے استعفیٰ خود لوں گا:پرویز رشید

    News
    عمران خان کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ اگر کمشن کی رپورٹ میں ''بوگس'' کا لفظ بھی ہوا تو میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے خود استعفیٰ لے لوں گا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب سے گزارش ہے کہ کاغذات پڑھنے کا کام کسی اور کو دیدیںکیونکہ عمران خان صاحب کے ہاتھ میں کاغذ پر کچھ اور لکھا ہوتا ہے لیکن بتاتے وہ کچھ اور ہیں ۔خان صاحب سے گزارش ہے کہ وہ کاغذات پر لکھی باتیں عوام کو بتائیںآخر کب تک عوام کو دھوکا دیتے رہیں گے۔ 
    انہوں نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ جو ووٹ ایاز صادق کے حق میں نکلے ان کا فارنزک ٹیسٹ دنیا کی کسی بھی لیبارٹری سے کروا لیا جائے۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے 13 اگست 2014کو حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمشن کی پیشکش کو قبول نہیں کیا اور دھرنا دیدیا۔ عمران خان صاحب آج بھی جوڈیشل کمشن کا قیام نہیں چاہتے حالانکہ حکومت تیار بیٹھی ہے۔
    انہوں نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ '' تم جتنے تھیلے کھولو گے, ہر تھیلے سے شیر نکلے گا''. پرویز رشید نے الزام عائد کیا کہ دہشتگردوں کیخلاف جب بھی کارروائی شروع کی جاتی ہے تو عمران خان ان کے سٹریٹجک پارٹنر بن جاتے ہیں۔ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب شروع ہوا تو عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنا دیدیا اب جبکہ دہشتگردوں کیخلاف فوجی عدالتیں بننے جا رہی ہیں تو اب یہ دوبارہ دھرنا دینے جا رہے ہیں۔
    انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کو اور دہشتگردوں کو 16 دسمبر کیوں پسند ہے؟۔ عمران خان نے جس دن پاکستان بند کرنے کا اعلان کیا ٹھیک اسی دن دہشتگردوں نے قوم کے معصوم بچوں کو شہید کیا تھا۔ عمران خان صاحب اور دہشتگردوں کی ایک ہی تاریخ کیوں ہوتی ہے؟

    این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ

    News
     قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی طرف سے ٹربیونل میں جمع کروائی گئی رپورٹ مندرجہ ذیل ہے۔ واضح رہے اس حلقے میں سردار ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے تاہم عمران خان نے ان پر دھاندلی کے الزامات لگا رکھے ہیں۔ 

    دہشتگردوں کو ’سر عام پھانسی‘ دینے سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت

    News
     سندھ حکومت کے وکیل نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دہشتگردوں کو سر عام پھانسیاں نہیں دی جا سکتیں تاہم اگر عدالت حکم دے تو اس پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی طرف سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دہشتگردوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے سر عام پھانسیاں دی جائیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات میں لوگوں کو سر عام پھانسیاں دینے کی اجازت ہے اس لئے عدالت حکومت کو حکم دے کہ دہشتگردی کے مقدمات میں اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ دوسری جانب عدالت کے روبر سندھ حکومت کے وکیل نے سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی فہرست پیش کی تو ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایسا کوئی فیصلہ خود سے نہیں کر سکتی۔ 
    سماعت کرنے والے جج جسٹس احمد علی کا کہنا تھا کہ اگر دہشتگردوں کو سر عام پھانسیاں دی گئیں تو امن عامہ کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اس لئے عدالت ایسا حکم دینے سے پہلے سماعت مکمل کرے گی۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر رحم کی اپیلوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

    یاسر شاہ کے ساتھ ایک ہی میچ میں نہیں کھیل سکتا:شاہد آفریدی

    News
     قومی کر کٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کے ساتھ ایک ہی میچ میں نہیں کھیل سکتا۔تفصیلات کے مطابق آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں میرے اور یاسر شاہ کی صور ت میں دو لیگ اسپنر شامل ہیں جس کی وجہ سے دونوں کا ایک ہی میچ میں کھیلنا مشکل ہے ۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سعید اجمل اور حفیظ پر پابندی کے بعد پاکستان کا اسپن اٹیک کمزور ہو چکاہے، سینیئر پلیئر ہونے کے ناطے مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے اور بھارت کے خلاف پہلا میچ جیت کر تاریخ رقم کریں گے۔

    Sunday 11 January 2015

    we must change our system raham khan

    News


    raham khan first interview by hdzone420

    پی ٹی آئی کراچی کمیٹی تحلیل ، اچانک ہونیوالے فیصلوں سے تنگ ہیں : سبحان علی ساحل

    News
     پاکستان تحریک انصاف کی کراچی کمیٹی تحلیل کرکے نئے صدر کا فیصلہ کرلیاگیاجس پر مرکزی رہنماﺅں نے پارٹی فیصلے تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ 
    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے جاری اعلامیے میں کراچی کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایاگیاکہ پارٹی کے نئے مرکزی صدر علی زیدی ہوں گے ۔ 
    نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءسبحان علی ساحل نے فیصلے کو نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف میں اچانک ہونے والے فیصلوں سے تنگ ہیں، نجیب ہارون کو جہانگیرترین نے پارٹی کے دیگرکارکنان کی مشاورت سے مرکزی صدرمقررکیا تھاجس میں نادراکمل لغاری بھی شامل تھے مگر یہ اچانک کیاجانے والا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پارٹی کے آئین کے مطابق اس طرح سے مرکزی کمیٹی کوتحلیل نہیں کیاجاسکتا۔

    بھارتی ریاست راجستھان میں ”وزیر گائے“ مقرر

    News
    نئی دہلی -بھارت میں راجستھانی حکومت نے گائے سے متعلق معاملات کو دیکھنے کے لئے باقاعدہ ایک وزیر مقرر کرکے انوکھا اقدام کر ڈالا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گائیں کی دیکھ بھال کے لئے مشہور بھوپاج کہلانے والے اوتارام دیواسی کو راجستھانی حکومت نے گائے کا وزیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہ گاماتا کے وزیر بن کر خود کو گاپالن منتری کہلانے والے بن گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں ے کسی ایک مخصوص جانور کے لئے وزارت لے کر انوکھی تاریخ بھی رقم کردی ہے۔
    بھارت میں انتخابات کے دوران بی جے پی کی امیدوار وسوندھرا راجے نے اپنی انتخابی منشور میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ گائے کی حفاظت کے لئے ایک الگ سے وزارت بنائی جائے گی جس کا انہوں نے ایک وزیر مقرر کرکے وفا کردکھایا ہے، وزارت ملنے کے بعد اوتارام دیواسی کا کہنا تھا کہ وہ جلد وزیراعظم نریندر مودی سے ملیں گے اور انہیں مرکز میں بھی فوری گائے کی وزارت بنانے پر زور دیں گے۔

    امریکی خاتون کو شمالی کوریا کی تعریف مہنگی پڑگئی، ملک بدر

    News
    جنوبی کوریا کی حکومت نے کوریائی نژاد امریکی خاتون کو شمالی کوریا کی تعریف کرنے پر ملک بدر کردیا ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے کلمات سیکیورٹی قوانین کے منافی تھے۔ کوریائی امیگریشن سروس نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کیرہائشی خاتون شن اوئن می کو ملک بدر کردیا ہے۔
    خاتون کے ایک لیکچر میں دئیے گئے ریمارکس کو جنوبی کوریائی دفتر استغاثہ نے ملکی سیکیورٹی کے قوانین کے منافی قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کے منحرفین واپس اپنے ملک جانے کی خواہش رکھتے کیونکہ ان کو یقین ہے کم جونگ ان شمالی کوریا کے معاشی حالات تبدیل کردیں گے اور شمالی کوریا کی بیئربھی بہت ذائقے دار ہے۔

    کتے کی شرمناک حرکت نے گلوکارہ کو مقبول ترین بنا دیا

    News
    سان فرانسسکو -فن کار اپنے کام کو لوگوں میں مقبول بنانے کیلئے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ شائقین کس بات کو پسندیدگی کی سند عطا کریں گے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خوبرو گلوکارہ کینڈرا موریا نے بھی خوب محنت کرکے ایک گانا تیار کیا لیکن گانے کی تیاری کے مراحل کے دوران ہی ایک ساحل پر جب وہ مختصر لباس میں ملبوس ہوکر اپنے ننھے کتے کے ساتھ ٹہل رہی تھی تو کتے کے دل میں جانے کیا شرارت آئی کہ اسنے گلوکارہ کے لباس کو دانتوں سے پکڑ کر کھینچنا شروع کردیا اور بیچاری گلوکارہ کی تمام تر مزاحمت کے باوجود اسے لمحوں میں برہنہ کردیا۔ کینڈرا نے اپنی میوزک ویڈیو کے ساتھ ہی کتے کی شرارت کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی۔ اب صورتحال یہ ہے کہ چند دن کے دوران گانے کی ویڈیو کو تو صرف 28 ہزار لوگوں نے دیکھا لیکن کتے والی ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں کوئی کمی بھی نہیں آرہی۔ کینڈرا نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کے گانے کی ویڈیو بھی دیکھیں کیونکہ اس کی اصل خوشی تو یہ ہے کہ مداح اس کے فن کو سراہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف سے شہبازشریف کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    News
    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال ،تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ 
    رائیونڈمیں ہونیوالی ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ پوری قوم اور پارلیمنٹ کا دہشتگردی کیخلاف متحدہونا احسن اقدام ہے ، پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرکے دم لیں گے ۔اُن کاکہناتھاکہ فاٹا میں جاری آپریشن ’ضرب عضب‘ کامیابی سے جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز کوبڑی کامیابیاں مل چکی ہیں ۔

    بھارتی ٹیم کو ویزے نہ دینے پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو چالیس لاکھ روپے جرمانہ

    News
     انٹرنیشنل ہینڈبال ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کو ویزے نہ دینے پر پاکستان کو 40ہزار ڈالر جرمانہ کردیاگیاجس پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے حکومت سے جرمانے کی ادائیگی کی درخواست کردی ۔ 
    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسین نے بتایاکہ انٹرنیشنل ہینڈبال فیڈریشن نے یہ جرمانہ کیاہے ، ویزے جاری نہ ہونے کی ذمہ دارحکومت ہے اور جرمانہ بھی وہی اداکرے ۔اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت ٹورنامنٹ کیلئے ویزانہ جاری کرنیوالوں کا تعین کرے ۔ 
    عارف حسین کاکہناتھاکہ آئی پی سی سے انکوائری کی بھی درخواست کریں گے ، پاک افغان پیس گیمزکرانے کی تجویز زیرغور ہے ، یوتھ کامن ویلتھ گیمز میں دس کھلاڑی اور تین آفیشل بھیجنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس جاری ہے ۔

    موبائل فون جیب میں ڈالنا مردوں کے لئے انتہائی خطرناک

    News
    موبائل فون کے فوائد تو بے شمار ہیں لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں اور وہ مرد جو موبائل فون کو اپنی پتلون کی جیب میں رکھتے ہیں ان میں سپرم کی کوالٹی متاثر ہوسکتی ہے اور انہیں صاحب اولاد ہونے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف ایکسیٹر کی سائنسدان ڈاکٹر فیونا کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ موبائل فون کے اعضائے تناسل کے قریب ہونے سے الیکٹرومیگنیٹک شعاعیں جنسی خلیات پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں اور سپرم کی صحت اور حرکت کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں جس کی وجہ سے سپرم کی مادہ کے انڈے کی طرف پیش قدمی متاثر ہوتی ہے اور مردوں میں پانجھ پن کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر فیونا کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی شعاعیں سپرم کی صحت کے علاوہ سیمن میں سپرم کی تعداد کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر 50 سے 85 فیصد سپرم نارمل طور پر حرکت کرنے کے قابل ہوتے ہیں لیکن موبائل فون کی شعاعوں سے متاثر ہونے والوں میں یہ تعداد تقریباً 8 فیصد تک رہ جاتی ہے۔ انوائرنمنٹ انٹرنیشنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر کوگود میں رکھ کر استعمال کرنے کے بھی ایسے ہی نقصانات بتائے ہیں۔ تاہم یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے تولیدی صحت کے ماہر ڈاکٹر ایلن کا کہنا ہے کہ وہ اس تحقیق سے متاثر نہیں ہوئے اور جب تک مزید قابل اعتماد تحقیقات سامنے نہیں آئیں وہ اپنا موبائل فون پتلون کی جیب میں ہی رکھیں گے۔

    اداکارہ انیتااکبرگ انتقال کرگئیں

    News
     اداکارہ انیتااکبرگ 83سال کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں ۔ اطالوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیڈریکوفیلینی کی مشہور مووی میں شاندار پرفارمنس پر ’جنسی دیوی ‘ کا اعزاز پانیوالی ادکارہ چل بسی ہیں ۔ سابقہ مس سوڈان نے خونی گلی ، جنگ اور امن جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔ بتایاگیاہے کہ اتوار کی صبح کچھ دیر ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اداکارہ چل بسیں ۔

    RELATED POSTS