Sunday 8 March 2015

Sarfraz great three sixes

sarfraz great sixes in south africa match.



True proposal great feeling

TRUE PROPOSAL

Sunday 22 February 2015

Remote Control motorcycle It's fantastic watch


Remote Control motorcycle It's fantastic by hdzone420News

YOU WON'T BELIEVE YOUR EYES!

News

Dhoni Smartness watch


Dhoni being over smart - plays with ice bags by hdzone420News

شارخ خان کی اپنی فلم "فین "کے ذریعے بچوں کو متاثر کرنے کی خواہش

News
بالی ووڈ کے سپر سٹار کنگ خان اپنی نئی فلم فین کے ذریعے بچوں کو متاثر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شارخ خان نے کہا کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم فین کے لیے انتہائی محنت کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کہ فلم "فین "کے ذریعے بچوں میں آپس میں محبت مزید بڑھے۔شارخ خان اپنی فلم فین میں فلمی ستاروں کے مداح کا کردرار کر رہے ہیں اور یہ فلم رواں برس ریلز کی جائے گی۔

فحش مواد دیکھنا کیوں فوراً چھوڑ دینا چاہیے؟ سائنس نے بتا دیا

News
 انٹرنیٹ پر فحش مواد سے بھر پور کروڑوں ویب سائٹوں کے ظہور کے بعد حیا سوز  فلمیں دیکھنے کی بیماری خوفناک حد تک عام ہوگئی ہے ۔ لیکن کسی بھی دوسری بیماری کی طرح اس کے بھی خوفناک نتائج ہیں اور کیمبریج یونیورسٹی کی ایک تازہ تحقیق نے ان نتائج کی طرف بھر پور توجہ دلائی ہے آپ بھی پڑھئے۔
1۔ فحش فلم بینی سے ’کولج ایفیکٹ ‘ نامی ذہنی عارضہ لاحق ہو جاتا ہے جس کا شکاراپنی شریک حیات کے جنسی جوش حاصل نہیں کر پاتا اور تفریح کی تلاش میں رہتا ہے ۔
2۔ باقاعدگی سے فحش مواد دیکھنے والے اس کے اسی طرح اس کے عادی ہو جاتے ہیں جیسے نشئی نشے کے عادی ہو جاتے ہیں ۔
3۔ اس عادت بد میں مبتلا لوگ روزانہ چار سے 15گھنٹے اس بیہودہ مشغلے میں مبتلا رہتے ہیں۔
4۔ عادی فحش بینوں کی 50فیصد تعداد شادی سے باغی ہو جاتی ہے ۔
5۔ کم عمری میں اس عادت بد کا شکار ہونے والے زہنی کے ساتھ ساتھ جسمانی نقصان بھی اٹھاتے ہیں۔
6۔ فحش بینی طویل عرصہ تک جاری اپنانے کے بعد مزاج میں شدت پسندی اور جنسی رویے میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے۔
7۔ فحش بینوں میں 19فیصد میں سرعت انزال،25فیصد میں جائز جنسی تعلق میں عدم دلچسپی ، 31فیصد میں منزل ہونے کی صلاحیت سے محرومی اور 34فیصد میں نامردی کا مسئلہ دیکھنے میں آیا ہے۔
8۔ فحش بینی اور خود لذتی سے توبہ کرنے والے 60فیصد لوگوں میں جنسی صحت واضح طور پر بہتر ہوگئی۔
  9۔ توبہ کرنے والے 67فیصد لوگوں میں عمومی توانائی اور کارکردگی بھی نمایاں طور پر بڑھ گئی۔ اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے، چاہے تو فحش بینی جاری رکھ کر زندگی برباد کریں یا پھر اس سے توبہ کر کے پُر مسرت زندگی سے لطف اندوز ہوں

فوری چربی پگھلانے والی لذیز غذائیں

News
 غذا سے ملنے والے حرارے جب جسم میں ضرورت سے زیادہ جمع ہوجائیں تو موٹاپے کی وجہ بنتے ہیں لیکن قدرت نے کچھ ایسی غذائیں بھی پیدا کررکھی ہیں کہ جو حرارے فراہم کرنے سے زیادہ انہیں جلاتی ہیں اور یوں موٹاپے میں کمی کا باعث بنتی ہیں اور صحت کے لئے نہایت مفید ہیں۔ ان میں سے اہم ترین غذائیں درج ذیل ہیں:
٭ کھیرا
کھیرے میں پانی بکثرت پایا جاتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی اور ایسکوربک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے۔ یہ غذا موٹاپے میں کمی کے لئے لاجواب ہے۔
٭ گوبھی
اس سبزی میں چکنائی بالکل نہیں پائی جاتی جبکہ وٹامن سی اور پانی کی کثرت ہوتی ہے۔ اسے کچایا ابال کر کھایا جاسکتا ہے۔
٭ چکنائی کے بغیر گوشت
اگرچہ اس میں حرارے سبزیوں اور پھلوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں لیکن یہ میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے جس کی وجہ سے حراروں کے جلنے کا عمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔
٭ ٹماٹر
یہ سبزی لائیکوپین سے بھرپورہوتی ہے۔ اس میں حراروں کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ لائیکوپین کی وجہ سے اس کا رنگ چمکدار سرخ ہوتا ہے اور یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ غذا کا کام کرتا ہے۔
٭ پپیتا
پپیتے میں بھی حرارے نہایت کم ہوتے ہیں جبکہ پانی کی کثرت ہوتی ہے۔ یہ وٹامن سی کا بھی بہترین ذریعہ ہے جبکہ اس میں فائبر وٹامن ای اور اے بھی پایا جاتا ہے۔
٭ مرچ
حراروں کو جلانے کے لئے مرچ سے بہتر غذا کوئی نہیں ہوسکتی۔ یہ جسم میں حرارے جلانے کی رفتار تیز کردیتی ہیں اور یوں فاضل چربی سے نجات دیتی ہیں۔ مرچوں میں حرارے اس قدر کم ہوتے ہیں کہ جب آپ انہیں کھانا ختم کرتے ہیں تو ان 
میں موجود حراروں کی نسبت جسم میں جلنے والے حراروں کی مقدار زیادہ ہوچکی ہوتی ہے۔
٭ سیب
100 گرام سیب میں 52 حرارے ہوتے ہیں اور یہ غذائی فائبر کا بھی شاندار خزانہ ہیں۔ ماہرین غزائیات کا کہنا ہے کہ یہ خوبیاں سبز سیبوں میں پائی جاتی ہیں۔ یہ کھانے والے کی بھوک کو کم کرکے بھی وزن میں کمی کا سبب بنتے ہیں

پنا موبائل بیچنے سے پہلے یہ پریشان کن خبر ضرور پڑھ لیں

News
موبائل فون سے ذاتی نوعیت کی تصاویر لینا اور ویڈیو بنانا معمول کی بات ہے اور ضرورت کے وقت انہیں ڈیلیٹ (DELETE) بھی کردیا جاتا ہے مگر ایک تازہ تحقیق نے یہ تشویشناک انکشاف کردیا ہے کہ ڈیلیٹ کرنے کے باوجود یہ تصاویر اور ویڈیو آپ کے فون سے ختم نہیں ہوتی ہیں اور انہیں باآسانی آپ کے فون سے نکال کر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تحقیق انٹرنیٹ سیکیورٹی کی مشہور کمپنی ایواسٹ (Avast) نے کی ہے۔
سائنسدانوں نے اس بات کو ثابت کرنے کیلئے 20 عدد استعمال شدہ اینڈرائڈ موبائل فون حاصل کئے اور پھر عام دستیاب سافٹ ویئر FTK Imager اور اسی طرح کے دیگر سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے ان موبائل فونز سے وہ سارا ڈیٹا نکال لیا جو ان کے مالکان اپنے طورپر ڈیلیٹ کرکے مطمئن ہوچکے تھے۔
سائنسدانوں نے معلوم کیا کہ ان فونز کے مالکان نے Delet All اور Reset کے آپشن کو استعمال کرکے اپنی تصویریں اور ویڈیوز ڈیلیٹ کی تھیں کیونکہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس طریقہ سے ڈیٹا ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتا ہے۔ تحقیق کاروں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 20 عدد موبائل فونز سے کل 40000 تصاویر، 750 عورتوں کی فحش اور قابل اعتراض تصاویر اور 250 مردوں کی فحش اور قابل اعتراض تصاویر شامل تھیں۔ اس کے علاوہ ان موبائل فونز پر انٹرنیٹ کا جو استعمال ہوا تھا اس کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئیں، جبکہ 750 ای میل اور 250 لوگوں کے فون نمبر بھی برآمد ہوئے۔ اس تحقیق نے دنیا بھر کے موبائل فون صارفین کو اس پریشانی میں مبتلا کردیا ہے کہ ان کی تصاویر، ویڈیو اور دیگر ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے باوجود فون میں موجود رہتے ہیں۔
ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ اگر آپ اپنا ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے بعد اس کی جگہ کوئی بھی اور ڈیٹا سٹور کردیں یہاں تک کہ میموری فل ہوجائے تو اس صورت میں قوی امید ہے کہ ڈیلیٹ کردہ ڈیٹا دوبارہ نہیں مل سکے گا۔

نو عمر لڑکی کو خوفناک بیماری ،ہر وقت حاملہ ہونے کی تکلیف

News
 برطانیہ سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکی لوسی لو ایک ایسی خوفناک بیماری میں مبتلا ہے کہ اس کے بارے میں اکثر ڈاکٹروں نے بھی پہلی دفع سنا ہے۔ لوسی کی والدہ زوئی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کئی ہفتوں سے پیٹ کے شدید درد میں مبتلا ہے اور یہ درد اس قدر شدید ہے گویا کہ بیچاری لڑکی دردزہ میں مبتلا ہو۔
 لوسی کی والدہ کہتی ہیں ان کی بیٹی کا درد 24 گھنٹے جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ ناکچھ کھا پی سکتی ہے اور نہ سوسکتی ہے۔
لوسی کے خوفناک درد کی وجہ سے گزشتہ ماہ اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ یہ لڑکی شدید ترین درد میں ہمہ وقت مبتلا رہتی تھی۔ طویل تشخیصی مراحل کے بعد بالآخر معلوم ہوا کہ لڑکی کی چھوٹی آنت دو رگوں کے درمیان دب گئی ہے جس کی وجہ سے وہ بھیانک درد میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس بیماری کو نظام انہضام کا عارضہ قرار دیا ہے جسے سپیریئر میسنٹرک آرٹیریل سنڈروم کہا جاتا ہے۔ لوسی کی بیماری اس قدر مختلف نوعیت کی ہے کہ اس کے علاج کے لئے موزوں ڈاکٹر کی تلاش تاحال جاری ہے

کوکا کولا کس طرح بنتی ہے ؟خفیہ ترین فارمولا منظر عام پر آگیا

News
دنیا کے مشہور ترین مشروبات میں شمار ہونے والے مشروب کوکاکولا کی ایک خاص بات یہ ہے کہ تقریباً ایک صدی سے اس کا فارمولا ایک راز تھا جس کے بارے میں سوائے اس کمپنی کے خاص لوگوں کے کسی کو کبھی بھی کچھ بھی معلوم نہ تھا۔ جب سے کوکاکولا نے اپنا مشروب متعارف کروایا ہے اس کے بارے میں مشہور ہے کہ کسی بھی وقت اس کا فارمولا کمپنی کے دو خاص افراد کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں رہا۔ اس مشروب کے خفیہ اجزاءکو 7x کا نام دیا گیا تھا کیونکہ کم از کم 7 اجزا کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ان کی معلومات کسی کے پاس نہ تھی مگر مصنف مار برینڈرکاسٹ نے حال ہی میں ایک کتاب شائع کی ہے جس میں یہ راز ساری دنیا کے لئے افشا کردیا گیا ہے۔
 مصنف کا کہنا ہے کہ انہیں یہ راز ایک فارمولا بک میں ملا جو کہ کوکاکولا کے بانی کی ملکیت تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ کولاکولا کا منفرد ذائقہ دراصل کچھ جڑی بوٹیوں اور تیلوں کی وجہ سے ہیں جن کے بارے میں آج تک کسی کو معلوم نہ تھا۔ ان جڑی بوٹیوں میں اہم ترین دار چینی، دھنیااور نیرولی ہیں۔ مختلف اجزاءمیں سے ذائقہ کشید کیا جاتا ہے اور پھر اسے کوکاکولا کے جنرل فامولے کے ساتھ ملایا جاتا ہے جبکہ کمپنی کشید کردہ ذائقوں کو صرف نباتاتی ست کا نام دیتی ہے۔ جنرل فارمولے کے اجزاءدرج ذیل ہیں:
٭ سٹریٹ کیفین (ایک اونس)
٭ ونیلا کا ست (ایک اونس)
٭ جڑی بوٹیوں کا فلیور (2.5اونس)
٭ ایفری کوکو (4اونس)
٭ سٹرک ایسڈ (3اونس)
٭ لائم جوس (1کواٹ)
٭ چینی (30lbs)
٭ پانی (2.5گیلن)
٭ کیرامل (حسب ضرورت)
7x کہلانے والے خفیہ اجزاءمندرجہ ذیل ہیں:
٭ آئل اورنج 80
٭ آئل لیمن 120
٭ آئل نٹ میگ 40
٭ آئل دارچینی 40
٭ آئل دھنیا 40
٭ آئل نیرولی 40

چھوٹے بحری جہاز کے برابر دنیا کا آزاد ملک

News
 کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے کہ جو بے انتہا وسیع سمندر کے عین درمیان واقع ہے، اس کا رقبہ ایک چھوٹے بحری جہاز کے برابر اور آبادی صرف 22 افراد ہے۔ اس ملک کا ایک شہزادہ اور شہزادی بھی ہے اور اس نے 1967ءسے آزادی کا اعلان کررکھا ہے۔ سی لینڈ (Sealand) نامی یہ ملک برطانیہ کے ساحلوں سے دور بین الاقوامی سمندر میں واقع ہے اور اس کی اپنی کرنسی، ڈاک ٹکٹ اور قومی ترانہ بھی ہے۔ دراصل یہ ایک پرانا قلعہ ہے جس پر دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ کے ایک سابقہ میجر رائے بیٹس نے قبضہ کیا۔ اس قلعے کو 1950ءکی رہائی میں خالی چھوڑ دیا گیا تھا۔ رائے نے جنگ کے بعد ماہی گیری اور ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے مشاغل اختیار کرلئے لیکن برطانوی حکومت کی پابندیوں سے تنگ آکر اس نے بالآخر اس قلعے میں اپنی آزاد ریاست قائم کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ اس نے اپنی بیوی ہوان کے ساتھ یہاں رہائش اختیار کرلی اور اسے برطانیہ سے آزاد ریاست قرار دے دیا۔ رائے اور ہوان اس ریاست کے پہلے بادشاہ اور ملکہ بن گئے۔ کنکریٹ کے دو بڑے ستونوں کے اوپر لوہے کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہی اس ملک کی کل ”زمین“ ہے اور یہاں کے لوگ پینے کیلئے پانی بھی خود ہی صاف کرتے ہیں اور اپنی زیادہ تر خوراک اور دیگر اشیاءبرطانیہ اور یورپ سے درآمد کرتے ہیں۔ ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ایک آن لائن دکان ہے جہاں یہ اپنی ریاست کی یادگاری اشیاءاور اس ملک کے القابات بیچتے ہیں۔ آپ تقریباً 200 پاﺅنڈ دے کر اس ریاست کے نواب کا خطاب حاصل کرسکتے ہیں۔ اس منفرد ریاست کا دعویٰ ہے کہ جرمنی اور فرانس نے اس کی آزادی حیثیت کو تسلیم کرلیا ہے۔ ریاست کے بانی رائے کی وفات کے بعد اب اس کا بیٹا مائیکل اس سلطنت کا حکمران ہے

3سالہ سعودی بچے نے باپ کو سزائے موت سے بچا لیا

News
ایک تین سالہ بچے کی وجہ سے سعودی عدالت نے اس کے باپ کی سزائے موت ملتوی کردی۔سعودی اخبار ’سبق‘ کے مطابق سعودی دارالحکومت کے ایک شخص پر اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ثابت ہوچکا تھاجبکہ مقتولہ کے اہل خانہ نے اسے معاف کرنے سے صاف انکار کردیا تھااور قاتل کی موت کا مطالبہ کررہے تھے۔تاہم عدالت نے جب دیکھا کہ اس کا تین سالہ بچہ ہے تو جج نے اس کی موت کی سزا ملتوی کردی لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اب قاتل کو کس طرح سزا دی جائے گی۔

ملیکہ شراوت عامر خان کی حمایت میں کھل کر آگے آگئیں

News
ان دنوں کامیڈی پروگرام ”اے آئی بی“ کے حوالے سے بھارت میں تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو اس شو میں کی جانے والی باتوں کو مذاق اور آزادی اظہار قرار دے کر ان کا دفاع کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ لوگ ہیں جو اسے دوسروں کی توہین اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔ عامر خان نے بھی ایسا ہی موقف اختیار کیا اور اس کے بعد مختلف اداکاروں نے ان پر شدید تنقید بھی کی لیکن اب ملیکہ شراوت عامر خان کے دفاع کیلئے سامنے آگئی ہیں۔
 ایک حالیہ بیان میں ان کا کہنا تھاکہ میں نے پروگرام تو نہیں دیکھا لیکن جو کچھ عامر خان نے کہا اس سے اتفاق کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں کسی کے جذبات بھڑکانے نہیں چاہیے اور یہ بالکل درست تجزیہ ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس اپنے جذبات مجروح کروانے کیلئے اس سے بڑے مسائل موجود ہیں۔ ہمیں اس بات پر غصہ ہونا چاہیے کہ بیشتر لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی میسر نہیں اور معاشرے میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔

قطر ائیرویز نے عملے پر انوکھی پابندی لگا دی،کنواری ایئرہوسٹسز پریشان

News
 ایئرہوسٹسوں کے کام کو بہت دلچسپ اور کوشگوار اور شاندار سمجھا جاتا ہے مگر اصل میں ان دلکش خواتین کی زندگیاں عجیب و غریب پابندیوں کا شکار ہوتی ہیں اور ان میں سے سب سے عجیب پابندی قطر ایئرویز کی ایئرہوسٹسوں پر عائد ہے۔
انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے مطابق قطر ایئرویز صرف غیر شادی شدہ ایئرہوسٹسوں کو بھرتی کرتی ہے اور انہیں پانچ سال تک غیر شادی شدہ حالت میں ہی رہنا ہوتا ہے۔ ایئرہوسٹس کیلئے ضروری ہے کہ وہ شادی سے پہلے ایئرلائن سے اجازت لے ورنہ اسے ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ اگر ایئرلائن کو معلوم ہوجائے کہ کوئی ایئرہوسٹس قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حاملہ ہوگئی ہے تو اسے بھی ملازمت سے برخاست کردیا جاتا ہے۔ قطر ایئروزی کی تقریباً 90 فیصد ایئرہوسٹسوں کا تعلق قطر کے علاوہ دیگر ممالک سے ہے اور یہ اپنی ملازمت کیلئے اس ملک میںمقیم ہیں۔ ملازمت ختم ہونے کا یہ مطلب بھی ہے کہ انہیں ملک بھی چھوڑنا پڑتا ہے۔ اگرچہ اس قسم کی پابندیاں ماضی میں دیگر ایئرلائنوں میں بھی رہی ہیں مگر اب اکثرنے ایسی پابندیاں ختم کردی ہیں

World cup 2015 all matches fixed watch video


IS ICC WORLDCUP 2015 FIXED-- LEAKED RESULTS... by hdzone420

Sunday 1 February 2015

Great Love Read

News
لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ھیں مگر یقین کریں کہ عثمانی دور میں مسجد نبوی ﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں محبت اور عقیدت کی معراج ھے، زرا پڑھیے اور اپنے دلوں کو عشق نبی ﷺ سے منور کریں ۔ 
ترکوں نے جب مسجد نبوی کی تعمیر کاارادہ کیا تو انہوں نے اپنی وسیع عریض ریاست میں اعلان کیا کہ انھیں عمارت سازی سے متعلق فنون کے ماہرین درکار ھیں، اعلان کرنے کی دیر تھی کہ ھر علم کے مانے ھوۓ لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں، سلطان کے حکم سے استنبول کے باہر ایک شہربسایا گیا جس میں اطراف عالم سے آنے والے ان ماہرین کو الگ الگ محلوں میں بسایا گیا، اس کے بعد عقیدت اور حیرت کا ایسا باب شروع ھوا جس کی نظیر مشکل ھے، خلیفۂ وقت جو دنیا کا سب سے بڑا فرمانروا تھا ، شہر میں آیا اور ھر شعبے کے ماہر کو تاکید کی کہ اپنے ذھین ترین بچے کو اپنا فن اس طرح سکھاۓ کہ اسے یکتا و بیمثال کر دے، اس اثنا میں ترک حکومت اس بچے کو حافظ قرآن اور شہسوار بناۓ گی، دنیا کی تاریخ کا یہ عجیب و غریب منصوبہ کئی سال جاری رھا ، 25 سال بعد نوجوانوں کی ایسی جماعت تیار ھویٔ جو نہ صرف اپنے شعبے میں یکتا ۓ روزگار تھے بلکہ ہر شخص حافظ قرآن اور با عمل مسلمان بھی تھا، یہ لگ بھگ 500 لوگ تھے، اسی دوران ترکوں نے پتھروں کی نئی کانیں دریافت کیں، جنگلوں سے لکڑیاں کٹوایٔیں، تختے حاصل کئے گئے اور شیشے کا سامان بہم پہنچایا گیا،یہ سارا سامان نبی کریم ﷺ کے شہر پہنچایا گیا تو ادب کا یہ عالم تھا کہ اسے رکھنے کے لیۓ مدینہ سے دور ایک بستی بسایٔ گیٔ تا کہ شور سے مدینہ کا ماحول خراب نہ ھو، نبی ﷺ کے ادب کی وجہ سے اگر کی پتھر میں ترمیم کی ضرورت پڑتی تو اسے واپس اسی بستی بھیجا جاتا، ماھرین کو حکم تھا کہ ھر شخص کام کے دوران با وضو رھے اور درود شریف اور تلاوت قرآن میں مشغول رھے، ھجرہ مبارک کی جالیوں کو کپڑے سے لپیٹ دیا گیا کہ گرد غبار اندر روضہ پاک میں نہ جاۓ، ستون لگاۓ گئے کہ ریاض الجنت اور روضہ پاک پر مٹی نہ گرے ، یہ کام پندرہ سال تک چلتا رھا اور تاریخ عالم گواہ ھے ایسی محبت ایسی عقیدت سے کویٔ تعمیر نہ کبھی پہلے ھویٔ اور نہ کبھی بعد میں ھوگی.
سبحان الله

Friday 30 January 2015

Watch Unseen Video of Pakistani Cricketers in A Bus During England Tour in 1996



ابلا ہوا انڈا واپس اصلی شکل میں بحال کرنے کا طریقہ

News
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مرغی کا انڈہ تو تقریباً سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اور سردیوں میں بالخصوص ابلے انڈے کھانے کا تو مزہ ہی کچھ اور ہے جبکہ ہر وہ شخص جو کھانا نہیں پکا سکتا انڈہ تو ابال ہی لیتا ہے لیکن کیا آپ کو ابلا ہوا انڈا واپس اصلی حالت میں لانے کا طریقہ معلوم ہے؟ جی ہاں! حیران ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ایرون اور فلنڈرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ ایجاد کر لیا ہے جس کے ذریعے ابلے ہوئے انڈے کو واپس اپنی اصلی حالت میں بحال کیا جا سکتا ہے۔
     کیمسٹ اور مالیکیولر گیسٹرانومی کی بڑی کمپنی "Herve This" نے کچھ سال قبل ہی اس بات کا پتہ لگایا تھا کہ ابلے ہوئے انڈے کو واپس اصلی شکل میں بحال کیا جا سکتا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے سائنسدانوں نے اسے واپس اصلی حالت میں لانے کا کامیاب تجربہ بھی کر ڈالا ہے۔ کیمسٹری، مالیکیولر بائیولوجی اور بائیو کیمسٹری کے پروفیسر "Gregory Weiss" نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک مشین کے ذریعے انڈے میں جمنے والی پروٹینز کو واپس اصلی شکل میں بحال کرنے کے قابل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک انڈے کو 20 منٹ تک 90 ڈگری پر ابالا اور اس کے بعد اس میں کچھ مالیکیولر پروٹینز شامل کئے۔ (مالیکیولر پروٹین کو کیمسٹری اور مالیکیولر بائیولوجی میں بہت سے کام کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے) یہ پروٹین انڈے میں جمنے والی پروٹین کو اصلی شکل میں تو بحال کر دیتا ہے تاہم یہ استعمال کے قابل نہیں رہتا اور یہیں پر ان سائنسدانوں کا اصل کام شروع ہوا جن کی تیار کردہ مشین سے یہ پروٹین واپس استعمال کے قابل ہو گئی ہیں۔ 
    پروفیسر ویس کا کہنا ہے کہ وہ ایک ابلے ہوئے انڈے کو واپس اصلی شکل میں بحال کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ اس کے ذریعے یہ بتانا مقصود ہے کہ ہمارا تیار کردہ طریقہ کتنا بہترین اور موثر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سے پروٹین موجود ہیں جو ٹیسٹ ٹیوب میں جم جاتے ہیں اور انہیں کھرچ کر نکالنے کیلئے وقت ضائع کرنا پڑتا ہے اور ساتھ ہی یہ کوشش بھی کرنا ہوتی ہے کہ پروٹین ضائع نہ ہو جائے۔
    فلنڈر یونیورسٹی کے پروفیسر کولن ریسٹون کی تیار کردہ مشین نے یہ مسئلہ بھی حل کر دیا ہے جس میں ایک ابلے ہوئے انڈے کو ڈال کر اسے انتہائی تیزی سے گھمایا جاتا ہے اور اس طرح انڈے کے اندر پروٹین پر پریشر بڑھتا ہے جو انڈے میں موجود امائینو ایسڈ کو واپس اصلی شکل میں بحال کر دیتا ہے۔ پروفیسر ویس کا کہنا ہے کہ انڈے کو مشینی عمل سے گزارنے کے بعد اس میں موجود مادہ اصلی شکل میں بحال تو ہو جاتا ہے لیکن یہ قدرتی اثر سے محروم ہو جاتا ہے لیکن جلد ہی اس معاملے کا حل بھی تلاش کر لیا جائے گا۔

    Sunday 25 January 2015

    نئے پاکستانی سکے سے قائد اعظم کی تصویر غائب

    News
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 20روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا وفاقی حکومت کی طرف سے 8جنوری کو نوٹیفکیشن کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک پاک چین دوستی کا سال 2015منانے کیلئے 31جنوری کو یہ یادگاری سکہ جاری کرے گا نئے یادگاری سکے میں قائد اعظم کی تصویر نہیں ہوگی بلکہ اس کی ایک طرف ابھرتا ہوا چاند پانچ کونوں والا ستارہ اور 20روپیہ درج ہوگا جبکہ دوسری جانب دائیں طرف پاکستانی جبکہ بائیں جانب چین کا جھنڈا ہوگا سکے کی اسی جانب پاک چین دوستی زندہ باد بھی درج ہوگا 10گرام کے اس نئے سکے میں 75فیصد تانبا 25فیصد نکل شامل ہے دندانوں والے کنارے کے گول سکے کا ڈایا میٹر 5-25فیصد ہے ۔

    Friday 23 January 2015

    نیند کے دوران سمارٹ فون آپ کیلئے لاکھوں نیکیاں اکٹھی کرسکتا ہے، اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں

    News
    جب آپ سورہے ہوتے ہیں تو آپ کا موبائل فون بھی آرام کررہا ہوتا ہے حالانکہ اگر آپ چاہیں تو اس دوران یہ انسانی زندگی بچانے اور خوفناک بیماریوں کا حل تلاش کرنے کیلئے استعمال ہوسکتا ہے۔
    امریکا کے ممتاز ترین تعلیمی ادارے سٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے Folding@home نامی ایپ تیار کی ہے جسے انسٹال کرنے پر آپ کا فون فارغ وقت میں سائنسی تحقیق کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ دراصل یہ ایک ایسا پراجیکٹ ہے کہ جس کیلئے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں پروسیسرز کی ضرورت ہے ناکہ بیماریاں پیدا کرنے والے پروٹین سٹرکچر پر تحقیق کی جاسکے۔
    جب آپ کا فون زیر استعمال نہیں ہوتا تو ایپ کے ذریعے اس کا پروسیسر یونیورسٹی کے تحقیقی پراجیکٹ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ تحقیق آپ کے فون کے ڈیٹا، پروگراموں اور بیٹری وغیرہ پر بالکل اثر انداز نہیں ہوتی بلکہ یہ سمجھیں کہ آپ بغیر کچھ خرچ کئے ایک نیک کام کا حصہ بن جاتے ہیں۔ تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے الزائمرز، ہنگٹن ڈزیز اور کینسر جیسی بیماریوں کی ادویات اور علاج دریافت کرنے میں مدد ملے گی۔

    کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا دورہ افغانستان

    News
    پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آ ر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے افغانستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ نے ہم منصب سے ملاقات کے دوران پاک افغان سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ اس ملاقات میں سرحدی سیکورٹی کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
    واضح رہے سانحہ پشاور کے بعد آرمی چیف نرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی افغانستان کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ ان کے بعد کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے بھی افغانستان میں ہم منصب سے ملاقات کی ہے جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ یہ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔

    کیا آپ کو معلوم ہے انٹرنیٹ پر سب سے پہلی چیز کیا بیچی گئی؟ جواب جان کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں

    News
     آج انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اپنی جدید ترین شکل کو پہنچ چکی ہے اور اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ آپ ویب کے ذریعے خرید و فروخت کرسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ ایک حالیہ پیش رفت ہے لیکن صرف ہم جیسے عام لوگوںکیلئے جبکہ دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں کہ جو انٹرنیٹ کو خرید و فروخت کیلئے تقریباً نصف صدی سے استعمال کررہے ہیں۔ شاید آپ یہ کہیں گے کہ نصف صدی پہلے تو انٹرنیٹ کا وجود ہی نہ تھا۔ دراصل یہ انٹرنیٹ کی ابتدائی اور نہایت محدود شکل تھی جسے Arpanet کہا جاتا تھا اور اسے صرف چند سائنسدان ہی استعمال کررہے تھے۔
    اسی نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے امریکا کی سٹینفرڈ یونیورسٹی کے کچھ طلباءنے ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے کچھ طلباءکے ساتھ میروآنا (بھنگ یا چرس سے ملتا جلتا نشہ) کی خرید و فروخت کی اور یوں ای کامرس کی تاریخ کی پہلی ٹرانزکشن نشے کی فروخت تھی۔ وہ دن اور آج کا دن، نشہ کے ڈیلر انٹرنیٹ کے استعمال میں باقی ساری دنیا سے آگے ہی رہے ہیں۔ آج بھی ایک ملک کے ڈیلر کسی دوسرے ملک کی لیبارٹریوں میں کیمیائی مادوں کے ایسے مرکب تیار کروائے اور منگواتے ہیں کہ جن پر کسی کو نشے کا گمان نہیں ہوتا مگر یہ لوگ اسے منگوانے کے بعد نشے کی صورت دے کر کروڑوں میں بیچتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی یہ کوشش کررہے ہیں کہ نشہ کے ڈیلروں کے جدید ترین طریقوں کو سمجھ کر ان کا کوئی توڑ کرسکیں۔

    پاکستانی فوجی کا سلمان خان کو تھپڑ

    News
    آپ نے سلمان خان کو ویلن کی پٹائی کرتے ہوئے تو ضرور دیکھا ہوگا لیکن اگر آپ کو دیکھنے کو ملے کہ ایک پاکستانی فوجی نے دبنگ خان کو تھپڑ دے مارا ہے تو آپ کو کیسا لگے گا؟اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک سین میں انہیں پاکستانی فوجی کا تھپڑ کھانا پڑتا ہے۔فلم میں ایک منظر میں دکھایا گیا ہے کہ سلمان پاکستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ منظر ان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں شامل ہے جس میں کرینہ کپور ان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔
    سلمان آج کل اسی فلم کے منظر کی عکسبندی کروانے میں مصروف ہیں جس میں سلمان خان کو پاکستانی علاقے میں گھسنے پر سرحد پر مامور پاکستانی فوجی ان کے بیگ کی تلاشی لے کر پہلے تو انہیں ’ہتھکڑی‘ دکھاتا ہے اور پھر ان کی طرف سے کچھ کہنے پر انہیں ایک کرارا تھپڑ مارتا ہے۔ اسی دوران فوجی جوان یہ کہتا بھی دکھائی دیتاہے کہ تم رات کا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں گھسنا چاہتے تھے اس لئے تمہیں سزا دی گئی ہے۔

    ملک میں ایک مرتبہ پھر پٹرول بحران آنے کو تیار ، صرف تین روز کا ذخیرہ رہ گیا

    News
     ملک میں جاری پٹرول بحران وقتی طور پر تو ختم ہو گیا ہے لیکن یہ بحران ایک دفعہ پھر سر اٹھانے کو تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں شدید پٹرول بحران کے بعد ہنگامی طور پر پٹرول درآمد کیا گیا اور شہروں کو روزانہ کی بنیاد پر 15 ہزار ٹن فراہم کیا جا رہا تھا لیکن ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم کے پاس صرف 51 ہزار ٹن پٹرول کا ذخیرہ رہ گیا ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے 3 روز میں ایک مرتبہ پھر پٹرول بحران پیدا ہو جائے گا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مزید پٹرول منگوایا گیا ہے لیکن  70 ہزار میٹرک ٹن کا ذخیرہ 31 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔حکومت کی جانب سے پٹرول درآمد میں اضافہ تو کیا تھا لیکن موجودہ صورتحال کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ایک مرتبہ پھر پٹرول بحران آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    اسلام دشمن تحریک کے بانی کو منہ کی کھانا پڑ گئی

    News
    مغربی ممالک سے مسلمانوں اور اسلام کے خاتمے کی مذموم مہم چلانے والی جرمن انتہاءپسند تنظیم Pegida کا سربراہ ہٹلر کا روپ دھارنے پر بری طرح پھنس گیا ہے اور نہ صرف اس کی تنظیم نے اسے فارغ کر دیا ہے بلکہ حکام کی طرف سے اس کے خلاف تحقیقات بھی شروع ہو گئی ہیں۔ 
    جرمن اخبار "Dresdner Morgenpost" نے لٹنر بیکمین نامی لیڈر کی تصاویر شائع کر دی ہیں جن میں وہ ہٹلر کا روپ دھارے نظر آتا ہے۔ تصویر کے ساتھ لکھا ہے ”ہٹلر واپس آ گیا“۔ اس تصویر کے شائع ہونے کے بعد انتہاءپسند تنظیم کی تارکین وطن سے دشمنی اور شدت پسند خیالات کی ترویج کے الزامات پھر سے لگائے جا رہے ہیں اور اس تنظیم کو یورپ کے امن اور سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بیکمین پر پہلے بھی الزامات لگائے گئے ہیں کہ وہ ہٹلر کی طرح غیر جرمن شہریوں کو تباہ و برباد کرنے کا حامی ہے۔ اس نے مسلمانوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنا رکھا ہے اور یورپ میں اسلام کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے بڑے بڑے مظاہروں کا بھی اہتمام کرتا رہا ہے جن میں ہزاروں افراد شرکت کرتے رہے ہیں۔ بیکمین نے یہ کہہ کر اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی کہ اس نے ہٹلر کا روپ مذاق میں دھارا تھا مگر اب جرمنی کا ایک بڑا طبقہ اسے شدت پسند قرار دے رہا ہے اور اس کی تنظیم کو بھی مزید پذیرائی ملنے کا امکان نہیں۔

    گلیکسی S6، سام سنگ نے اپیل کو پیچھے چھوڑنے کیلئے اہم قدم اٹھالیا

    News
    دنیا کی دو بڑی موبائل فون کمپنیوں سام سنگ اور ایپل میں جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سام سنگ نے ایپل کو پچھاڑنے کیلئے اپنے آنے والے سمارٹ فون میں اپنا تیار کردہ پراسیسر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
    اس سے پہلے سام سنگ Qualcomm کمپنی کا پراسیسر استعمال کر رہی تھی مگر نئے ماڈل گلیکسی S6 کیلئے سام سنگ خود پراسیسر تیار کرے گا۔ امریکی ٹی وی ”بلوم برگ“ کے مطابق کوالکوم کمپنی کا Snapdragon810 سام سنگ کے ٹیسٹ میں فیل ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پراسیسر ضرورت سے زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سام سنگ نے اسے رد کر دیا ہے۔
    اپنے پراسیسر تیار کرنے پر سام سنگ نے نہ صرف ایپل کیلئے بڑا چیلنج کھڑا کر دے گی بلکہ یہ اپنا پراسیسر دیگر کمپنیوں کو بیچ کر بھی زبردست منافع اورطاقت حاصل کر لے گی۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا S6 فون مارچ کے آغاز میں منظر عام پر آ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کی سکرین کا سائز 5.5 انچ اور پچھلا کیمرہ16 میگا پکسل ہو گا۔ اس کا پراسیسر اوکٹا کور ہو گا اور اس میں گرافک پراسیسنگ یونٹ Mali-7768 بھی استعمال کیا جائے گا۔

    لمبی جوانی کے لیے برطانوی ڈاکٹر کے حیران کن حد تک آسان مشورے

    News
    لمبی جوانی اور صحت مند زندگی کی خواہش ہر انسان کو ہوتی ہے اور اس مقصد کے لئے وہ مختلف کام کرتا ہے لیکن ایک ماہر صحت ڈاکٹر میورگرے نے اس سلسلے میں انتہائی آسان طریقے بتائے ہیں۔آئیے وہ طریقے جاتے ہیں۔

    نظام انہضام کی مضبوطی
    ہم میں سے اکثر لوگ اوائل عمری سے ہی قبض جیسے موذی مرض کا شکار ہوجاتے ہیںاور یہ بیماری دیگر بیماریوں کو جنم دیتی ہے اور انسان وقت سے پہلے ہی خود کو بوڑھا محسوس کرنے لگتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ فائبر والی غذاﺅں کے کم استعمال کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے لہذا اگر اپنی خوراک میں ایسی غذاﺅں کا استعمال کیا جائے جن میں فائبر ہو مثلاًجو، دالیں،پھل،دلیہ، خشک میوہ جات وغیرہ کا استعمال کریں۔ایسی غذائیں جو خالص گندم سے بنی ہوں وہ بھی اس مقصد کے لئے بہت مفید ہیںکیونکہ یہ قبض دور کرتی ہیں۔ آپ انتہائی آسانی کے ساتھ اپنے کھانے کی عادات میں معمولی تبدیلیاں کر کے یہ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ اگر آپ صبح کے ناشتے میں عام بریڈ کھانے کی بجائے بران بریڈ کا استعمال کریںتو یہ ایک اچھا آغاز ہو سکتا ہے جبکہ دوپہر کے کھانے میں پھلوں کا استعمال آپ کو تازہ دم رکھے گا۔اس طریقے سے آپ کا نظام انہضام بھی درست کام کرے گا اور آپ کی صحت اچھی رہے گی۔
    جگر کی مضبوطی
    عمر کا زیادہ ہونا جگر کی بیماریوں کا باعث نہیں ہے بلکہ ہمارے کھانے اور مشروبات بھی جگر کو کمزور کر دیتے ہیں۔جو لوگ شراب نوشی کرتے ہیں ان میں جگر کی بیماری کا زیادہ چانس ہوتا ہے اور ایک کمزور جگر تیزی سے آپ کو بڑھاپے کی طرف لے جاتا ہے لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے شراب نوشی سے پرہیز کرنا ہے۔اسی طرح زیادہ چکنائی والی غذاﺅں سے بھی بچنا ہے۔
    پھیپھڑوں کی مضبوطی
    کئی واقعات میں دیکھنے کو ملا ہے کہ انتہائی ضیعف العمر افراد نے دوڑنے کے عالمی ریکارڈ قائم کئے یعنی اگر آپ کے پھیپھڑے مضبوط ہیں تو آپ لمبی عمر پا سکتے ہیں۔اگر آپ کافی عرصے سے تمباکو نوشی کر رہے ہیں تو ابھی چھوڑ دیں۔ یہ مت سوچیں کہ اب دیر ہو چکی ہے بلکہ ابھی بھی آپ کے پاس بہت وقت ہے۔تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جن افراد نے 70سال کی عمر میں بھی سگریٹ چھوڑی وہ بھی پھیپھڑوں کے سرطان سے محفوظ رہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو آج ہی سے تمباکو نوشی سے پرہیز کرنا ہے۔پھیپھڑوں کی مضبوطی کے لئے لمبے لمبے سانس لیں کہ اس طرح انہیںتازہ آکسیجن مہیا ہو گی۔
    دل کی مضبوطی
    ہمارا دل ایک مسل ہے اور وقت کے ساتھ یہ کمزور ہو رہا ہوتا ہے اور اس کی مضبوطی کے لئے آپ کو چاہیئے کہ تمباکو نوشی چھوڑ دیں اورایسی غذاﺅں کا استعمال کریں جن سے دل کو آرام ملے۔روزانہ ورزش کریںاور اپنے بلڈ پریشر کا خاص خیال رکھیں۔کھانے میں لہسن اور شہد کا استعمال کریں۔
    جوڑوں اور ہڈیوں کی مضبوطی
    عمر بڑھنے کے ساتھ انسانی جوڑ اور ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔ آپ کو چاہیئے کہ ورزش کریں اور ایسی غذائیں استعمال کریں جو جوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط کریں۔صبح یا شام کی سیر کو اپنا معمول بنا لیں، اپنے کھانے میں کیلشیم اور وٹامن ڈی والی غذاﺅں کی مقدار بڑھا دیں۔ اس مقصد کے لئے دودھ کا استعمال بہت مفید ہے۔ اسی طرح وٹامن ڈی اور کیلشیم کی گولیاں کھائیں جو آپ کے جوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط کریں گی۔ سورج میں زیادہ سے زیادہ بیٹھیں کہ یہ وٹامن ڈی کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔
    دماغ اور یاداشت کی مضبوطی
    عمر لمبی ہونے کے ساتھ ایک مسئلہ جو اکثر دیکھنے کو ملنا ہے وہ یاداشت کی کمزوری ہے اور اسی طرح کسی دماغ کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہوتی ہے۔ماہر صحت کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں جسم کو زیادہ سے زیادہ آرام دیں اور کم از کم سات گھنٹے کی نیند کو یقینی بنائیں کہ اس طرح آپ کا دماغ تازہ دم رہے گا۔ دماغ کو مضبوط بنانے والی ورزشیں اور گیمز بھی یاداشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ہمیشہ کوئی نئی چیز سیکھنے کی کوشش کریںاور زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی کوشش کریں اور انہیں یاد رکھنے کی مشق کریں تا کہ آپ کو چیزیں یاد رہیں۔
    ریڑھ کی ہڈی اور پاﺅں کی مضبوطی
    اس مقصد کے لئے اپنے وزن کو کم کریں کیونکہ زیادہ وزن کی وجہ سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی اور پاﺅں پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے۔اسی طرح اپنے کمپیوٹر کو ایسی جگہ رکھیں جس سے آپ کے کندھے اور ریڑھ کی ہڈی پرسکون حالت میں رہیں۔روزانہ کی واک اور ایسے جوتے استعمال کریں جو آپ کے پاﺅں پر بھاری نہ ہوں۔
    دانتوں کو صاف رکھیں
    سگریٹ نوشی، ترش اور تیز مشروبات سے پرہیز کریں کیونکہ یہ دانتوں کو خراب کردیتے ہیں۔ اسی طرح رات اور صبح کے وقت اپنے دانت صاف کریں جبکہ ٹوتھ برش کو ہر دو مہینے بعد تبدیل کریں۔
    آنکھ اور کان کی صفائی
    اپنی آنکھوں کو صاف رکھیں اور ان کا چیک اپ باقاعدگی سے کروائیں۔ آنکھوں کو تازہ پانی سے دھوئیں اور مٹی سے بچائیں۔عمر گزرنے کے ساتھ نظر کی کمزوری ایک عام سی بات ہے لہذا باقاعدہ چیک اپ آپ کو آنکھوں کی بیماری سے بچائے گا۔

    سینے کی جلن سے نجات دلانے والی غذائیں

    News
    ہمارے کھانے پینے کی روٹین اور ورزش سے کنارہ کشی کی وجہ سے سینے کی جلن ،تیزابیت اور معدے کی دیگر بیماریاں عام ہوتی جارہی ہیں۔آئیے آپ کو ایسے کھانوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ بآسانی سینے کی جلن سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
    جو کا استعمال
    جو میں یہ خاصیت ہے کہ یہ معدے کی تیزابیت کے لئے بہت مفید ہے۔اگر آپ جو کا دلیا ناشتے میں استعمال کریں تو یہ معدے کے لئے بہت اچھا ہے اور آپ کا سارا دن بھی اچھا گزرے گا اور جلن سے نجات دے گا۔
    ادرک
    قدرت نے ادرک میں ایسی طاقت رکھی ہے کہ یہ معدے کی تیزابیت کم کرتا ہے۔ اس میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ اشتعالی مادے کے خلاف اچھی طرح سے لڑتا ہے اور تیزابیت سے نجات دلاتا ہے۔ کھانا پکانے کے دوران اس کا استعمال کریں اور بعد میں کاٹ کر کھانے پر چھڑک کر بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    کوار گندل
    انسانی جسم کے لئے کوارگندل کا استعمال بہت مفید ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے بالوں اور جلد کے لئے بہت مفید ہے بلکہ اگر آپ اسے کھانے میں استعمال کریں تو یہ آپ کو سینے کی جلن سے نجات دلائے گا۔
    سلاد
    اگر آپ سلاد کا استعمال کرتے ہیں تو یہ ایک اچھی بات ہے لیکن اس میں پیاز، ٹماٹر اور چیز کا استعمال کم کریں۔ سلاد کا معدے پر بہت مثبت اثر ہوتا ہے ،ا س مقصد کے لئے آپ کھیرے اورلال مولی کا استعمال کریں۔
    کیلے کھائیں
    تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ کیلے کھانے سے جسم میں pHکی مقدار بہتر رہتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو کیلا کھانے کے بعد تیزابیت کی شکایت ہو جاتی ہے لہذا کیلا کھانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیں کہ کہیں آپ کو اس سے مسئلہ تو نہیں ہوتا۔اگر جواب نفی میں ہے تو کیلے کا استعمال کریں۔
    خربوزے کا استعمال
    خربوزے میں pHکی مقدار 6.1ہے اور یہ تیزابیت کے لئے بہت مفید ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس کے استعمال سے تیزابیت کی شکایت ہو جاتی ہے لہذا کھانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کہیں آپ کو بھی خربوزے کے استعمال سے تیزابیت ہوتی ہے۔
    سونف

    سونف کھانے سے نہ صرف منہ سے ناگوار بو ختم ہوتی ہے بلکہ یہ معدے کے جملہ امراض کو بھی دور کرتی ہے جبکہ یہ تیزابیت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔
    مرغی اور ٹرکی کا استعمال
    پولٹری کے گوشت میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ تیزابیت کو دور کرتی ہیں لیکن انہیں کھانے کے لئے ضروری ہے کہ ابال کر یا گرل کرکے استعمال کیا جائے اور پکانے میں مصالحے سے اجتناب کریں۔
    مچھلی کا استعمال
    ہر طرح کی مچھلی میں یہ خاصیت موجود ہے کہ وہ آپ کے معدے میں تیزابیت کو کم کرتی ہے ۔آپ چاہیں تو لوبسٹر، جھینگے، شیل فیش کا استعمال کریں اور چند ہی دنوں میں تیزابیت سے نجات پائیں۔
    سبز جڑیں
    دیسی سبزیاں جن کی جڑیں سبز ہوں کا استعمال تیزابیت کم کرتی ہے۔ گوبھی، براکلی ،مٹر وغیرہ معدے کے لئے بہت مفید ہیں۔اگر انہیں کچا کھایا جائے تو یہ بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔
    اجوائن
    اجوائن میں یہ خاصیت ہے کہ اس میں کیلوریز کی کوئی مقدار نہیں ہوتی ۔یہ آپ کو معدے کی تیزابیت سے نجات دلائے گی۔

    اب ایپل آپ کے ’گھر کا ماحول‘ تبدیل کرے گا

    News
     جدید ٹیکنالوجی کی حیرت انگیز ترقی سے جس طرح کمپیوٹر اور موبائل فون انتہائی سمارٹ ہو چکے ہیں اسی طرح اب آپ کا گھر بھی ”سمارٹ ہوم“ بن سکے گا اور اس کیلئے ایپل کمپنی کا Home Kit پلیٹ فارم اب تک کی اہم ترین پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اس لحاظ سے منفرد اہمیت کا حامل ہے کہ اسے استعمال کرتے ہوئے مختلف کمپنیوں کی مصنوعات کو آٹومیٹک کنٹرول کے تحت لایا جا سکتا ہے یا انہیں موبائل فون کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ Home Kit کی غیر موجودگی میں ہر کمپنی کی مصنوعات کیلئے اس کی مخصوص ایپ استعمال کرنا پڑتی ہے جبکہ اب مختلف کمپنیاں ایسی پراڈکٹس بنا رہی ہیں کہ جن کو صرف Home Kit سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
    اس کیلئے سادہ ترین طریقہ یہ ہے کہ Home Kit پلگ خریدا جائے اور بلب، ٹی وی یا کسی بھی آگے کا سوئچ اس میں لگایا جائے۔ اس پلگ میں مخصوص چپ فٹ ہوتا ہے جو وائرلیس سگنل موبائل فون یا آئی پیڈ پر موجود ایپ کو بھیجتا ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے آپ کہیں سے گھی گھر کے تمام آلات کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ آپ بلب، پنکھے، فریج یا ٹی وی کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔ Home Kit سے مستفید ہونے کیلئے آئی فون یا آئی پیڈ ہونا ضروری ہے جن پر IOS8 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہونا بھی لازمی ہے۔

    شرمناک حق حاصل کرنے کے لئے برازیلین خواتین کا فحش احتجاج

    News
    اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے عوام کا حکومت کے خلاف احتجاج تو معمول کی بات ہے مگر برازیل میں خواتین ایک انوکھا مطالبہ منوانے کیلئے برہنہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔ حکومت نے ساحلوں پر برہنہ ہو کر لیٹنے والی خواتین کے خلاف ایک نیا قانون بنایا ہے جس کے مطابق سن باتھ (دھوپ کا غسل) کے نام پر ساحلوں پر خواتین کی برہنگی کو ممنوع قرار دے دیا گیا۔ 
    پابندی کی خبر ملتے ہی سینکڑوں خواتین احتجاج کیلئے نکل آئی ہیں اور اپنا پیغام واضح کرنے کیلئے یہ بغیر کچھ پہنے ہی گھروں سے نکل پڑی ہیں۔ ریو شہر میں احتجاج کی قیادت کرنے والی رہنماءاینا پاﺅلا نے ”رائٹرز ٹی وی“ کو بتایا کہ ان کے برہنہ ہو کر باہر نکلنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ برہنگی کو ایک فطری چیز کے طورپر دیکھیں اور اس کے بارے میں غلط انداز میں نہ سوچیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متعدد ممالک میں خواتین کو ساحلوں پر برہنہ ہونے کی اجازت ہے تو برازیل میں اس پر پابندی کیوں ہے۔ احتجاج میں خواتین کے ساتھ مرد بھی شریک ہوئے جن کی تعداد احتجاجی خواتین سے کہیں زیادہ تھی۔ ان مردوں کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں۔

    مانع حمل گولیوں پر تحقیق میں لرزہ خیز انکشاف، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

    News
     خواتین میں برتھ کنٹرول ( ضبط ولادت) کیلئے مانع حمل گولیوں کا استعمال ایک مقبول اور آسان طریقہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایک حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق مانع حمل گولیاں اور چند دیگر ایسے طریقے جو کہ مرد کی بجائے خواتین کی ذمہ داری ہوتے ہیں، خواتین میں دماغ کے کینسر کی شرح بڑھا سکتے ہیں۔
    یہ تحقیق یونیورسٹی آف ساﺅدرن ڈنمارک کے سائنسدانوں نے کی ہے اور اس میں 15 سے 44 سال عمر کی 2,000 سے زائد خواتین کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق مانع حمل گولیاں، ہارمون خارج کرنے والا آلہ IUD یا کوائل استعمال کرنے والی خواتین میں دماغ کی رسولی Glioma کا خدشہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان دہ ان گولیوں کو قرار دیا گیا ہے جن میں صرف Progeostagen پایا جاتا ہے۔ ان کے استعمال سے کینسر کا خطرہ تین گنا بڑھ جاتا ہے۔ ”برٹش جرنل آف کلینیکل فارماکولوجی“ میں شائع کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہارمون پروجیسٹرون astroeytoma نامی خلیوں کی افزائش تیز کر دیتا ہے جو دماغ میں رسولی کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ گیٹ کا کہنا ہے کہ Glioma بیماری کی شرح نہایت معمولی ہے اور یہ عموماً ایک لاکھ میں سے صرف 5 خواتین کو ہو سکتی ہے لہٰذا گولی کے استعمال کے باوجود کینسر ہونے کی شرح نہایت معمولی ہے۔

    شوہر نے اپنی بے وفا بیوی کا پول انٹرنیٹ پر کھول دیا، دنیا کو حیران و افسردہ کردیا

    News
    شریک حیات کی بے وفائی یقینا ایک دردناک سانحہ ہے لیکن ایک دل شکستہ خاوند نے اپنی بیوی کی بدکرداری کے ایک ایک لمحے کی داستان براہ راست انٹرنیٹ پر سنا کر نئی مثال قائم کر دی ہے۔ 
    مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit کے صارف نے بیوی کے فون کی اتفاقاً تلاشی لی تو زیک نامی شخص کے ساتھ فحش گفتگو، تصاویر اور منصوبوں کی تفصیلات ملیں۔ اس شخص کو یہ سب دیکھ کر شدید جھٹکا لگا کیونکہ وہ دونوں آٹھ سال سے بظاہر نہایت محبت بھری زندگی گزار رہے تھے۔ تکلیف دہ انکشافات کے بعد اس شخص نے ایک جاسوس کی خدمات حاصل کیں اور خود بھی بیوی کی نگرانی کیلئے نکل کھڑا ہوا اور ساتھ ساتھ تمام تفصیلات اپنے موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ پر بھی بھیجتا گیا۔ جب ہزاروں لاکھوں لوگ اس کی پوسٹس پڑھ رہے تھے تو اس نے لکھا: 
    1/17/2015 (4:04 pm): میری بیوی جینی اور اس کی بہن کارلی ایک شخص کے ساتھ ہوٹل میں جا رہی ہیں اور میرا جاسوس ان کے پیچھے ہے۔ 
    1/17/2015 (4:11 pm): دونوں بہنیں اور ایک عام سی شکل و صورت والا ان کا ساتھی ہوٹل کی لابی سے چابی لے کر ایک کمرے میں چلے گئے ہیں۔ 
    1/17/2015 (4:16 pm): یقینا وہ تینوں اندر وہی کر رہے ہیں جس کا مجھے خدشہ تھا۔ میں اور میرا جاسوس نہیں دیکھ سکتے کہ وہ اس وقت کس حال میں ہیں۔
    اس کے بعد اگلی پوسٹ دوسرے دن آئی جس میں اس شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی اور سالی نے ساری رات اس شخص کے ساتھ گزاری تھی۔ جب اس نے پوچھ گچھ کی تو اس کی بیوی جینی نے اجنبی کے ساتھ جنسی تعلق کا اعتراف کر لیا جبکہ یہ بھی بتایا کہ اس کی بہن کارلی محض اس کا ساتھ دینے کیلئے شامل ہوئی تھی۔ آخری پوسٹ کے مطابق دونوں کے درمیان طلاق کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بے وفا بیوی کی جاسوسی کی جہانی براہ راست نشر کرنے پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اکثر کا کہنا ہے کہ یہ داستان کسی بھی سسپنس فلم سے زیادہ دلچسپ تھی۔

    یہ مکڑا جنسی عمل کے بعد خود کو نازک حصے سے محروم کیوں کردیتا ہے؟ سائنسدانوں نے معمہ حل کرلیا، حیرت انگیز انکشاف

    News
     انسان خوش قسمت ہے کہ اس کیلئے افزائش نسل پر خطر عمل نہیں ہے ورنہ قدرت نے بعض ایسے جاندار بھی پیدا کئے ہیں جنہیں افزائش نسل کیلئے جان پر کھیلنا پڑتا ہے اور نر کو اپنے سب سے قیمتی عضو سے محروم ہوناپڑتا ہے۔ کوئن سپائیڈر کہلانے والی مکڑوں کی قسم میں ملاپ کے بعد نر اپنے جسم کا خاص حصہ خود ہی کاٹ کر علیحدہ کر دیتا ہے اور سائنسدان مدتوں سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ یہ مکڑا اپنی جان پر ظلم کیوں کرتا ہے۔ 
    کئی سال کی تحقیق اور مشاہدے کے بعد بالآخر یہ معلوم ہو گیا ہے کہ یہ مکڑا اولاد کی خاطر ہی ایسا کرتا ہے۔

    دراصل کوئن مکڑے میں صرف ایک ملاپ کی صلاحیت ہوتی ہے جس کے بعد مادہ کے جسم میں انڈے پیدا ہوتے ہیں۔ ان انڈوں پر کوئی دوسرا مکڑا بھی سپرم ڈال سکتا ہے اور اسی خدشے سے بچنے کیلئے نر ملاپ کے بعد اپنا کچھ حصہ مادہ کے جسم میں ہی توڑ دیتا ہے تاکہ مادہ کی بندش ہو جائے اور کوئی اور مکڑا ملاپ نہ کر پائے۔ اس کے بعد یہ اپنے مخصوص حصے کا بچ جانے والا حصہ بھی کاٹ کر علیحدہ کر دیتا ہے تاکہ یہ ہلکا پھلکا ہو جائے اور دوسرے مکڑوں سے مادہ کی حفاظت باآسانی کر سکے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی نر کیلئے یہ افزائش نسل کا تکلیف دہ ترین عمل ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے "Behavioral Ecology and Sociobiology" میں شائع کی گئی ہے۔

    دنیا کا سب سے غیر محفوظ پاس ورڈ، کہیں آپ کا پاس ورڈ بھی یہی تونہیں؟

    News
     کمزور اور آسان پاس ورڈ رکھنے کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی اس کا اندازہ لگا کر اپ کے ای میل یا فیس بک اکاﺅنٹ میں گھس جاتا ہے اور نہ صرف پرائیویٹ معلومات چوری ہو جاتی ہیں بلکہ آپ دوبارہ اپنا اکاﺅنٹ کھولنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔ 
    انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی Splash Data کا کہنا ہے کہ خطرناک نتائج کے باوجود لوگ کمزور پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں۔ کمپنی نے سالانہ پاس ورڈ لسٹ جاری کی ہے جس میں کمزور ترین پاس ورڈ "123456" کو قرار دیا گیا ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارگن سلین کہتے ہیں کہ لوگ عموماً ترتیب میں آنے والے اعداد کو پاس ورڈ رکھ لیتے ہیں اور "123456٬ کے علاوہ "1234567" اور "123456789" بھی عام استعمال ہونے و الے پاس ورڈ ہیں۔ اس کے علاوہ "qwerty"، "football" ،"dragon"، "Cricket" اور "baseball" بھی عام استعمال ہونے والے پاس ورڈ ہیں۔ بعض لوگ تو لفظ "Password" کو ہی اپنا پاس ورڈ رکھ لیتے ہیں۔
    سلین کہتے ہیں کہ کبھی بھی صرف اعداد پر مشتمل پاس ورڈ نہ رکھیں چاہے یہ آپ کو کتنا ہی مشکل کیوں نہ لگ رہا ہو۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ نمبروں اور الفاظ کو ملا کر پاس ورڈ بنائیں اور اپنے پسندیدہ کھیل، ملک یا بچوں کے ناموں کو پاس ورڈ کے طور پر ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ یہ بھی باآسانی چوری ہو جاتے ہیں۔

    ادھیڑ عمر جوڑے نے ایک دوسرے کو مار مار کر ہسپتال پہنچادیا، لیکن لڑائی کی وجہ کیا بنی؟ خبر پڑھ کر آپ کو ہنسی آجائے گی

    News
    میاں بیوی کی لڑائی کوئی نئی بات نہیں ہے مگر ایک نہایت ضعیف امریکی جوڑے کی لڑائی نئی بات بھی ہے اور انوکھی بھی۔ دادی اماں شارلین اول کی عمر 83 سال ہے جبکہ ان کے خاوند چارلس اول 87 برس کے ہو چکے ہیں۔ اس عمر میں چلنا بھی محال ہوتا ہے مگر بڑی بی اور بڑے میاں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی اور بات اتنی بڑھی کہ دونوں کے جسموں پر خراشیں اور گہرے زخم آئے۔
    دونوں کو زخمی حالت میں فلوریڈا ہسپتال فش میموریل لے جایا گیا اور ان کی حالت دیکھ کر پولیس کو بھی بلوا لیا گیا۔ ہسپتال کے عملے اور پولیس کو مزید حیرانی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب معمر جوڑے سے لڑائی کی وجہ پوچھی گئی۔ دونوں نے کچھ دیر دماغ پر زور دینے کے بعد کہا کہ انہیں بالکل یاد نہیں آ رہا کہ لڑائی کس بات پر شروع ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ضعیف العمری کی وجہ سے ان کی یادداشت کمزور ہے البتہ انہوں نے لڑائی جوان جوڑوں سے بھی زیادہ خطرناک انداز میں کی تھی۔

    اب اور وقت نہیں ملے گا، سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو سخت پیغام دے دیا

    News
     سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن کی دی گئی مدت کا اختتام 21 جنوری کو ہو چکا ہے اور یہ خبریں بھی رد کر دی گئی ہیں کہ تاریخ میں کسی قسم کی کوئی توسیع کی گئی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر خالد السیخان کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ کو یکم اپریل تک بڑھائے جانے کی خبر غلط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام غیر ملکیوں کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن اور ان کے خاندانوں کی ہیلتھ انشورنش لازم ہے۔
    انہوں نے یہ وضاحت اخبار ”عرب نیوز“ سے بات کرتے ہوئے کی۔ اس سے پہلے بدھ کے روز ایک مقامی اخبار نے خبر دی تھی کہ بائیو میٹرک رجسٹریشن کی تاریخ یکم اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ہیلتھ انشورنس لازم ہے۔ غیر ملکیوں کے خاندان کو نیا اقامہ یا اقامہ کی تجدید صرف اسی صورت میں کی جائے گی کہ جب ان کی انشورنس پالیسی ہیلتھ انشورنس کونسل کے ذریعے داخل کی گئی ہو۔

    سعودی فرماں رواشاہ عبداللہ علالت کے بعد انتقال کرگئے، شہزادہ سلمان نئے سربراہ مملکت منتخب

    News
     سعودی فرماں رواشاہ عبداللہ علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں ، اُن کی عمر 91برس تھی ۔سرکاری ترجمان نے الرمین الشریفین شا ہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی موت کی تصدیق کردی ۔
    شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ عصر کے بعد ہوگی ۔
    عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ کو مہروں کی تکلیف بھی تھی جبکہ تین ہفتےقبل اُنہیں نمونیا کی شکایت پر ہسپتال داخل کرایاگیاتھا، دل ، گردوں اور پھیپھڑوں نے کام کرناچھوڑدیاتھا۔ اُنہوں نے سوگواران میں چار بیویاں ، سات بیٹے اور 15 بیٹیاں چھوڑی ہیں ، شاہ عبداللہ یگم اگست 1924ء کو پیدا ہوئے تھے ۔
    عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد شہزادہ سلمان  نئے فرماں روا بن گئے ہیں او ر وہ نماز عشاء کے بعد حلف اُٹھائیں گے جبکہ شہزادہ مقرن کو سعودی سلطنت کا ولی عہد مقررکردیاگیا۔
    شاہ عبداللہ اٹھارہ ارب ڈالر کے ساتھ دنیا بھر میں چوتھے امیر ترین سربراہ مملکت تھے اور اُنہوں نے 2005ء میں شاہ فہد کے انتقال پر عہدہ سنبھالا تھا جبکہ وہ 1962ء میں سعودی نیشنل گارڈ کے کمانڈز منتخب ہوئے تھے  ۔وہ 1961ء میں مکہ کے میئر رہے ہیں جبکہ 1975ء میں شاہ خالد نے نائب وزیراعظم مقرر کردیاتھا۔اُنہیں دنیا کا آٹھوں طاقتور ترین شخص سمجھا جاتاتھا۔
    شاہ عبداللہ کو خواتین کے حقوق کے سلسلے میں بہترسربراہ مملکت تصور کیاجاتاہے ، اُنہوں نے خواتین کو ووٹ ڈالنے اور اولمپکس کھیلنے کا حق دیاتھا جبکہ امریکہ و برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے اور اربوں ڈالر کے دفاعی سازوسامان کی خریداری سمیت مختلف معاہدے کیے ۔
    شاہ عبداللہ کی وفات پر امریکی صدر باراک اوباما اور وزیراعظم نوازشریف سمیت دنیا بھر کے حکمرانوں نے انتہائی گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جبکہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
    وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم شاہی خاندان کے ساتھ ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں ہی شاہ عبداللہ کی عیادت بھی کرچکے ہیں ۔
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی شاہ عبداللہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، اُن کاکہناتھاکہ شاہ عبداللہ نے امن کے قیام کے لیے اہم کردار اداکیا۔

    سعودی فرماں رواشاہ عبداللہ علالت کے بعد انتقال کرگئے، شہزادہ سلمان نئے سربراہ مملکت منتخب

    News
     سعودی فرماں رواشاہ عبداللہ علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں ، اُن کی عمر 91برس تھی ۔سرکاری ترجمان نے الرمین الشریفین شا ہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی موت کی تصدیق کردی ۔
    شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ عصر کے بعد ہوگی ۔
    عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ کو مہروں کی تکلیف بھی تھی جبکہ تین ہفتےقبل اُنہیں نمونیا کی شکایت پر ہسپتال داخل کرایاگیاتھا، دل ، گردوں اور پھیپھڑوں نے کام کرناچھوڑدیاتھا۔ اُنہوں نے سوگواران میں چار بیویاں ، سات بیٹے اور 15 بیٹیاں چھوڑی ہیں ، شاہ عبداللہ یگم اگست 1924ء کو پیدا ہوئے تھے ۔
    عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد شہزادہ سلمان  نئے فرماں روا بن گئے ہیں او ر وہ نماز عشاء کے بعد حلف اُٹھائیں گے جبکہ شہزادہ مقرن کو سعودی سلطنت کا ولی عہد مقررکردیاگیا۔
    شاہ عبداللہ اٹھارہ ارب ڈالر کے ساتھ دنیا بھر میں چوتھے امیر ترین سربراہ مملکت تھے اور اُنہوں نے 2005ء میں شاہ فہد کے انتقال پر عہدہ سنبھالا تھا جبکہ وہ 1962ء میں سعودی نیشنل گارڈ کے کمانڈز منتخب ہوئے تھے  ۔وہ 1961ء میں مکہ کے میئر رہے ہیں جبکہ 1975ء میں شاہ خالد نے نائب وزیراعظم مقرر کردیاتھا۔اُنہیں دنیا کا آٹھوں طاقتور ترین شخص سمجھا جاتاتھا۔
    شاہ عبداللہ کو خواتین کے حقوق کے سلسلے میں بہترسربراہ مملکت تصور کیاجاتاہے ، اُنہوں نے خواتین کو ووٹ ڈالنے اور اولمپکس کھیلنے کا حق دیاتھا جبکہ امریکہ و برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے اور اربوں ڈالر کے دفاعی سازوسامان کی خریداری سمیت مختلف معاہدے کیے ۔
    شاہ عبداللہ کی وفات پر امریکی صدر باراک اوباما اور وزیراعظم نوازشریف سمیت دنیا بھر کے حکمرانوں نے انتہائی گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جبکہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
    وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم شاہی خاندان کے ساتھ ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں ہی شاہ عبداللہ کی عیادت بھی کرچکے ہیں ۔
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی شاہ عبداللہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، اُن کاکہناتھاکہ شاہ عبداللہ نے امن کے قیام کے لیے اہم کردار اداکیا

    سعودی فرماں رواشاہ عبداللہ علالت کے بعد انتقال کرگئے، شہزادہ سلمان نئے سربراہ مملکت منتخب

    News
    سعودی فرماں رواشاہ عبداللہ علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں ، اُن کی عمر 91برس تھی ۔سرکاری ترجمان نے الرمین الشریفین شا ہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی موت کی تصدیق کردی ۔
    شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ عصر کے بعد ہوگی ۔
    عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ کو مہروں کی تکلیف بھی تھی جبکہ تین ہفتےقبل اُنہیں نمونیا کی شکایت پر ہسپتال داخل کرایاگیاتھا، دل ، گردوں اور پھیپھڑوں نے کام کرناچھوڑدیاتھا۔ اُنہوں نے سوگواران میں چار بیویاں ، سات بیٹے اور 15 بیٹیاں چھوڑی ہیں ، شاہ عبداللہ یگم اگست 1924ء کو پیدا ہوئے تھے ۔
    عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد شہزادہ سلمان  نئے فرماں روا بن گئے ہیں او ر وہ نماز عشاء کے بعد حلف اُٹھائیں گے جبکہ شہزادہ مقرن کو سعودی سلطنت کا ولی عہد مقررکردیاگیا۔
    شاہ عبداللہ اٹھارہ ارب ڈالر کے ساتھ دنیا بھر میں چوتھے امیر ترین سربراہ مملکت تھے اور اُنہوں نے 2005ء میں شاہ فہد کے انتقال پر عہدہ سنبھالا تھا جبکہ وہ 1962ء میں سعودی نیشنل گارڈ کے کمانڈز منتخب ہوئے تھے  ۔وہ 1961ء میں مکہ کے میئر رہے ہیں جبکہ 1975ء میں شاہ خالد نے نائب وزیراعظم مقرر کردیاتھا۔اُنہیں دنیا کا آٹھوں طاقتور ترین شخص سمجھا جاتاتھا۔
    شاہ عبداللہ کو خواتین کے حقوق کے سلسلے میں بہترسربراہ مملکت تصور کیاجاتاہے ، اُنہوں نے خواتین کو ووٹ ڈالنے اور اولمپکس کھیلنے کا حق دیاتھا جبکہ امریکہ و برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے اور اربوں ڈالر کے دفاعی سازوسامان کی خریداری سمیت مختلف معاہدے کیے ۔
    شاہ عبداللہ کی وفات پر امریکی صدر باراک اوباما اور وزیراعظم نوازشریف سمیت دنیا بھر کے حکمرانوں نے انتہائی گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جبکہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
    وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم شاہی خاندان کے ساتھ ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں ہی شاہ عبداللہ کی عیادت بھی کرچکے ہیں ۔
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی شاہ عبداللہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، اُن کاکہناتھاکہ شاہ عبداللہ نے امن کے قیام کے لیے اہم کردار اداکیا۔

    ترکی میں قدیم ترین شہرکی حادثاتی دریافت کا دلچسپ واقعہ

    News
    یہ 1963ءکی بات ہے کہ جب ترکی کے صوبے نوشیر کے ایک رہائشی نے حادثاتی طور پر اپنے ہی گھر کے کمرے کے اندر ایک ایسی سرنگ کا سراغ لگایا جس کے ذریعے اس کی رسائی ترکی کے پراسرار اور قدیم ترین شہر کی طرف ہوئی ۔
    یہ ترک اپنے کمرے میں بیٹھا ہوا تھا کہ اسے محسوس ہوا کہ شاید دیوار کی دوسری جانب کچھ خالی خالی سی شے ہے لہذا اس نے دیوار کو گرایا تو یہ جان کر حیران رہ گیا کہ دوسری جانب تو ایک نئی دنیا آباد ہے۔اس شہر میں ضروریات زندگی سے متعلق تمام اہم چیزیں بنائی گئی تھیں۔ اس میں کنویں، گزرگاہیں، راستے، گھروں کے دروازے وغیرہ ہر چیز موجود تھی۔یہ زیر زمین شہروں میں سے ایک تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ قدیم ترین شہر وں میں سے ایک ہے۔اس کی بالکل صحیح تاریخ کا تو علم نہیں لیکن ماہرین آثار قدیمہ خیال کر رہے ہیں کہ یہ شہر کم از کم 15سو قبل مسیح پرانا ہے اور اسے Derinkuyuکا نام دیا گیا ہے۔اس بات کا بھی علم نہیں کہ اصل میں یہ شہر کس تہذیب کے لوگوں نے بنایا ہے ۔کچھ آثار قدیمہ کے ماہر اسے‘حنی‘لوگوں کا اور کچھ اسے ایرانیوں کا کارنامہ کہتے ہیں۔
    یہ شہر ترکی کے اناتولیہ صوبے کے علاقے کپا کاڈیا میں تقریباً33سو فٹ بلند پہاڑیوں میں واقع ہے اور شاید لاکھوں سال پہلے یہ پہاڑیاں لاوے میں دھنس گئی تھیںاور یہ لاوے کی باقیات کی وجہ یہ پہاڑ نرم بھی ہیں ۔
    یہی وجہ ہے کہ ’حنی‘لوگوں نے ان پہاڑوں کو کھود کر ان میں غاریں بنائیں اور کھانا بھی محفوط کیا ۔یہ غار نما کمرے انہیں ناصرف موسم کی سختیوں سے بچاتا تھا بلکہ دشمنوں کے حملوں سے بھی محفوظ رکھتا تھا۔کہا جاتا ہے کہ ’حنی‘ لوگوں پر Phrygian حملہ آور ہوتے رہتے تھے اور وہ ان غاروں میں چھپ کر اپنے آپ کو بچاتے تھے۔ماہرین کہتے ہیں کہ ایک وقت آیا جب Phrygian لوگوں نے ’حنی‘ لوگوں کو شکست دی اور یہ غاریں اور ان کی باقیات دریافت کیں اور پھر انہیں مکمل شہر میں تبدیل کیا۔کہا جاتا ہے کہ 1963ءمیں دریافت ہونے والا زیر زمین شہر Derinkuyuبھی انہیں لوگوں نے بنایا تھا۔ایک اور نظریے کے مطابق شاید ایرانیوں نے یہ شہر بنایا تھالیکن اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے۔
    ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کے مزید کئی شہر ان پہاڑیوں کے نیچے آباد ہوں گے اور ابھی تک صرف چھ کا سراغ مل سکا ہے۔اس شہر میں داخل ہونے کے لئے مختلف دروازے بنائے گئے ہیں اور ہر دروازے کے منہ پر ایک بڑا پتھر رکھ کر اسی بند کیا جاسکتا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ اس طرح لوگ اپنے آپ کو اس شہر میں بند کرکے حملہ آوروں سے بچ جایا کرتے تھے۔ شہر کے اندر کنویں بھی بنائے گئے تھے جو کہ باہر سے ٓٓآنے والے دریاﺅں کے ذریعے بھرا کرتے تھے۔ تمام شہر میں پانی کی ترسیل کے لئے ایک مکمل نظام تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ حملے کے بعد جب لوگ شہر میں چھپ جاتے تھے تو ان کا نظام زندگی مفلوج نہیں ہو جاتا تھا بلکہ شہر میں دکانیں،عبادت گاہیں، ملنے کی جگہیںتھیں جہاں لوگ اپنی روزمرہ زندگی سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ شاپنگ بھی کرتے تھے۔مزید یہ کہ اگر حملہ آور شہر میں داخل ہوجاتے تو فرار کے لئے راستے بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف شاہ عبداللہ کے جنازے میں شرکت کے لیے روانہ،یوم سو گ کا اعلان

    News
    وزیراعظم نواز شریف شاہ عبداللہ کے جنازے میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے شاہ عبداللہ کی وفات پر ملک میں ایک روزہ سوگ کااعلان بھی کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ عبد اللہ کی نماز جنازہ آج شام چار بجے ادا کی جائے جس میں شرکت کے لیے نواز شریف روانہ ہو گئے ہیں ۔وزیراعظم نواز شریف کی نئے ولی عہد شہزادہ سلما ن سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔
    ترجمان وزیراعظم نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے شاہ عبداللہ بن عبدلعزیز کی وفات پر ایک روزہ یوم سوگ کا اعلان کر دیاہے اور کہا ہے کہ پاکستانی پر چم فرماں روا کی وفات پر نصف سرنگوں رہے گا۔

    RELATED POSTS